محب علوی
مدیر
پائتھون پر اب ایک باقاعدہ کورس کا آغاز کیا جانے لگا ہے جس میں بنیاد سے پائتھون کو کروایا جائے گا اور اس کے لیے ابتدائی اسباق کا چناؤ کر لیا گیا ہے۔ 8 سے 10 ہفتہ پر مشتمل اس کورس میں مختلف اسباق اور ان کی مشقوں کے ذریعے پائتھون کے ابتدائی موضوعات کو پڑھا اور سمجھا جائے گا۔
جو لوگ اس پائتھون سیکھنا چاہتے ہیں اور اسے ایک کورس کے طور پر لینا چاہتے ہیں وہ اس دھاگے میں اپنی رضامندی کا اظہار کردیں اور اس دھاگے کو سبسکرائب کر لیں تاکہ نئے دھاگے اور پیش رفت کی اطلاع انہیں فورم پر یا ای میل کے ذریعے ملتی رہے۔ اس کے علاوہ ایک مکالمہ بھی شروع کیا جائے گا جس میں تمام شرکاء کو پیغامات موصول ہوتے رہیں گے اور وہ کورس کی پیش رفت سے باخبر رہیں گے۔
کچھ لوگوں کو یہاں ٹیگ کر رہا ہوں جو کسی نہ کسی حوالے سے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ، جو لوگ رہ جائیں وہ یہاں پیغام لکھ کر شامل ہو سکتے ہیں اور جو اب کسی وجہ سے شامل نہیں ہونا چاہتے وہ بھی پیغام لکھ کر بتا سکتے ہیں کہ انہیں شامل نہ کیا جائے۔