اعلان پائتھون کورس میں شرکت کریں

تبسم

محفلین
پائتھون پر اب ایک باقاعدہ کورس کا آغاز کیا جانے لگا ہے جس میں بنیاد سے پائتھون کو کروایا جائے گا اور اس کے لیے ابتدائی اسباق کا چناؤ کر لیا گیا ہے۔ 8 سے 10 ہفتہ پر مشتمل اس کورس میں مختلف اسباق اور ان کی مشقوں کے ذریعے پائتھون کے ابتدائی موضوعات کو پڑھا اور سمجھا جائے گا۔​

جو لوگ اس پائتھون سیکھنا چاہتے ہیں اور اسے ایک کورس کے طور پر لینا چاہتے ہیں وہ اس دھاگے میں اپنی رضامندی کا اظہار کردیں اور اس دھاگے کو سبسکرائب کر لیں تاکہ نئے دھاگے اور پیش رفت کی اطلاع انہیں فورم پر یا ای میل کے ذریعے ملتی رہے۔ اس کے علاوہ ایک مکالمہ بھی شروع کیا جائے گا جس میں تمام شرکاء کو پیغامات موصول ہوتے رہیں گے اور وہ کورس کی پیش رفت سے باخبر رہیں گے۔​

کچھ لوگوں کو یہاں ٹیگ کر رہا ہوں جو کسی نہ کسی حوالے سے اپنی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ، جو لوگ رہ جائیں وہ یہاں پیغام لکھ کر شامل ہو سکتے ہیں اور جو اب کسی وجہ سے شامل نہیں ہونا چاہتے وہ بھی پیغام لکھ کر بتا سکتے ہیں کہ انہیں شامل نہ کیا جائے۔​
پر میں سوچ رہی ہوں یہ پائتھون تو کوئی سانپ ہو تا ہے نا مجھے جان نا ہے آپ لوگوں کی نظر میں آخریہ پائتھون کیا بلا ہے اور اس کے کون کون سے اسباق ہیں
یہ کیا بھائی آپ نے سب کو ٹیگ کیا مجھے ہی چھوڑ دیا:cry: جو آپ کو حر کسی کی اطلا ع فرہم کر تی تھی آپ اُس بہن کو ہی بھولا دیا:crying3:
 
نہیں چھوڑا نہیں تبسم ، اصل میں یہ ایک پروگرامنگ زبان ہے اور یہاں صرف ان لوگوں کو ٹیگ کیا گیا ہے جو کسی موقع پر اسے سیکھنے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ہر کوئی اسے سیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور ہر کسی کا مزاج نہیں ہوتا۔ اب تم بھی دیکھ لو اگر واقعی ایک کمپیوٹر کی زبان سیکھنا چاہتی ہو تو تمہیں بھی شامل کر لیتا ہوں ، اس میں کیا مشکل ہے بھلا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اب تک اس دھاگے میں درج ذیل افراد نے کورس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انیس الرحمن
خرم شہزاد خرم
صائمہ شاہ
عائشہ عزیز
قرۃ العین اعوان
محمد احمد
محمد بلال اعظم
محمد صابر
مقدس
موجو
نیرنگ خیال

نام حروفِ تہجی کے لحاظ سے دیئے گئے ہیں۔

محب علوی بھائی، ماہرین کی لسٹ کا کیا کیا جائے۔
 
پہلے تو میں دیکھوں گی اُس کے بعد ہی کچھ کھے پاؤں گی میں نے اس کے بارے میں اتنا سُنا ہے کے اب مجھے بھی اس کے بارے میں جانے کی خواہش پیدا ہو رہی ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
پہلے تو میں دیکھوں گی اُس کے بعد ہی کچھ کھے پاؤں گی میں نے اس کے بارے میں اتنا سُنا ہے کے اب مجھے بھی اس کے بارے میں جانے کی خواہش پیدا ہو رہی ہے

پائتھون پروگرامنگ لینگویج ہے۔ یہاں اردو محفل پر پائتھون کا اتنا ذکر ہوا ہے کہ اب لوگ اسے پالتو پائتھون سمجھنے لگے ہیں۔ :)
 
تبسم

محفلین
پائتھون پروگرامنگ لینگویج ہے۔ یہاں اردو محفل پر پائتھون کا اتنا ذکر ہوا ہے کہ اب لوگ اسے پالتو پائتھون سمجھنے لگے ہیں۔ :)
اگر یہ پروگرامنگ لینگویج ہے تو پھر تو میرے پلے کچھ نہیں پڑے گا آگر میں حصہ لے لوں گی تو آپ سب کا سارا داماغ کھالوں گی یہ کیا ہے اُسے کیا ہوتا ہے وہ کیا ہے وہ کیا کام کر تا ہے
 
پائتھون پروگرامنگ لینگویج ہے۔ یہاں اردو محفل پر پائتھون کا اتنا ذکر ہوا ہے کہ اب لوگ اسے پالتو پائتھون سمجھنے لگے ہیں۔ :)

نوٹ: پائتھون کا نام اس کے خالق نے زبان لکھتے وقت عارضی طور پر Flying circus with Monty Python ٹی وی سیریز کے نام پر رکھ لیا تھا اور ارادہ بعد میں کوئی معتبر اور سنجیدہ نام رکھنے کا تھا مگر عارضی کام ایسے ہی ہوتے ہیں۔ پائتھون مستقل نام بن گیا اور یہ سبق بھی مل گیا کہ نام سوچ سمجھ کر رکھنا چاہیے نہ کہ ابھی یہ رکھ لیتے ہیں پھر کچھ اچھا سوچ لیں گے۔

یہ ٹی وی سیریز دنیا کی بہترین سیریز میں ایک اونچا مقام رکھتی ہے۔

پائتھون اور اژدھے کو لوگوں نے جن میں پائتھون پروگرامنگ زبان کے مصنفین بھی ہیں کتابوں کے ٹائٹل پر چھاپ چھاپ کر مقبول کر دیا ہے ورنہ اس کا اصل پس منظر میں اوپر بیان کر چکا ہوں ۔ خیر اب یہ غلطی ایسی بڑھ چکی ہے کہ مداوا ممکن نہیں۔
 
اب تک اس دھاگے میں درج ذیل افراد نے کورس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انیس الرحمن
خرم شہزاد خرم
صائمہ شاہ
عائشہ عزیز
قرۃ العین اعوان
محمد احمد
محمد بلال اعظم
محمد صابر
مقدس
موجو
نیرنگ خیال

نام حروفِ تہجی کے لحاظ سے دیئے گئے ہیں۔

محب علوی بھائی، ماہرین کی لسٹ کا کیا کیا جائے۔

اس میں کچھ بندوں کو ابھی ہم شاید ٹیگ نہیں کر سکے ہیں۔

الف نظامی
شعیب سعید شوبی

اس کے علاوہ یہ لوگ بھی حامی بھر چکے ہیں
حسن علوی
امید اور محبت
 
اگر یہ پروگرامنگ لینگویج ہے تو پھر تو میرے پلے کچھ نہیں پڑے گا آگر میں حصہ لے لوں گی تو آپ سب کا سارا داماغ کھالوں گی یہ کیا ہے اُسے کیا ہوتا ہے وہ کیا ہے وہ کیا کام کر تا ہے

بالکل کھا لینا مگر پڑھنا پڑے گا اچھی طرح سے اور جو کام دیا جائے گا اس کی مشقیں بھی کرنی ہوں گی۔
 
Top