فوٹوکاپی پاس پڑی ہے لیکن اصل مصنف کی اجازت کے بغیر چھاپ دینا مناسب نہیں ہے۔مراسلہ کیا تھا وہ ہمیں بھی نہیں معلوم، لیکن اندازہ ہے کچھ زبردست ہی کہا ہوگا۔
میرے خیال میں ابن سعید بھائی یہ کرنا چاہ رہے ہیں کہ کچھ نئے لوگوں کی دلچسپی کا سامان ہو، لیکن یہ ضرور ہے کہ "چیلنج" دینا اس فورم کے لیے تبھی روا ہوگا جب خاطر خواہ ٹیوٹوریل کی شکل بھی موجود ہو۔ پائتھون سیکھنے سے دلچسپی رکھنے والے بہت سے لوگ یہاں موجود ہیں۔ اور اس لڑی کے مناظرین کی تعداد بتا رہی ہے کہ واقعی دلچسپی ہے۔
میری رائے میں آپ یہ کریں کہ مشق کے لیے جو کچھ بھی آپ پڑھنا اور اس پر تجربہ کرنا شروع کریں انہیں ایک لڑی میں، یا ہر نئے موضوع کے لیے نئی لڑی بنا کر "پروگرامرز ڈائری" کی طرز پر لکھتے جائیے۔ مثلا اسی لڑی میں "یوٹیوب ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا" جو آپ نے بطور مشق لیا، اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے آگے بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ ایک مشق/ pet project مکمل ہو جائے۔
"آج میں نے اس پر نئے انداز سے تجربہ کیا، ان آپشنز کو استعمال کرنے سے اسپیڈ بڑھ جاتی ہے۔(طریقہ۔۔۔) اس کی وجہ یہ ہے کہ (وجہ۔۔۔)"
"آج ہم دیکھیں گے کہ اسی لائبریری کو دوسری ویب سائٹس کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ (طریقہ۔۔۔، فرق، کوڈ)"
"لوگوں کے لیے کمانڈ لائن سے استعمال کرنا ذرا اوکھا کام ہے۔ آج ہم اس کے لیے ایک یوزر انٹرفیس بنائیں گے۔ جی یو آئی کے لیے میں نے ایک مشہور لائبریری کو استعمال۔۔۔"
وغیرہ وغیرہ۔
ہاہاہافوٹوکاپی پاس پڑی ہے لیکن اصل مصنف کی اجازت کے بغیر چھاپ دینا مناسب نہیں ہے۔
ہاہاہا
آپ نے پڑھ ہی لیا ہے تو نوٹ کیا ہوگا کہ کچھ سخت قسم کا مراسلہ ہوگیا تھا اس لئے یہ سوچ کر ڈیلیٹ کردیا کہ نئے محفلین ہیں کہیں برا نہ مان جائیں یا نبیل بھائی ہی ڈانٹ نہ پلادیں کہ نئے محفلین کو ایسے نہیں کہتے۔
لیکن آپ کو اجازت ہے کہ اگر مناسب سمجھتے ہیں تو چھاپ دیں اپنی ذمہ داری پر
نرم نہیں ہوسکتا مابدولت کو ذرا سخت قسم کا غصہ چڑھا تھارانا صاحب اب نرم کرکےشائع کر دیں۔
اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔یہ سوچ کر ڈیلیٹ کردیا کہ نئے محفلین ہیں کہیں برا نہ مان جائیں
لگتا ہے عمر کا اثر ہو رہا ہے۔نرم نہیں ہوسکتا مابدولت کو ذرا سخت قسم کا غصہ چڑھا تھا
چندا آپ بات بے بات ان نئےمحفلین کی طرح روٹھتے تو بتاتے آپ کولگتا ہے عمر کا اثر ہو رہا ہے۔
ویسے جب میں یہاں فورم نیا نیا ہوتا تھا تو تکنیکی نوعیت ایسے کے ایسے بنیادی اور بے ڈھنگے سوال پوچھے تھے، نیز اس کا کوئی لحاظ نہیں کہ لوگوں کی دیگر مصروفیات بھی ہوتی ہیں۔ اللہ اللہ۔ لیکن آپ نے اور دیگر احباب نے اعلیٰ ظرفی اور متحمل مزاجی کی حد کرتے ہوئے سب جوابات دیے تھے۔
پچھلے دنوں پرانی لڑیاں پڑھ رہا تھا، ایسی شرمندگی ہوئی یقین مانیں اگر بس میں ہوتا تو ساری لڑیاں حذف کر دیتا۔
ذاتی زندگی میں سب کچھ برداشت کرجانے والے بھی محفل پر ذرا سی بات پر ایسے گرم ہوتے ہیں جیسے نئی بہو اور پرانی ساس کا رشتہ ہو۔ حوالے کے لئے ملاحظہ ہو محفل کی تاریخ از زین فور ڈی بی جلد اول صفحہ۔۔۔ صفحہ ۔اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔
بھائی صاحب نے اپنے تعارف میں بتایا ہے کہ وہ ایک بزنس چلاتے ہیں جو کہ ہے بھی آرٹ کے متعلق۔ اپنے بزنس میں وہ زیادہ تنقید جھیل جاتے ہوں گے۔ اتنے کمزور نہیں ہوں گے۔