پائریسی میں ملوث پاکستانی ویب سائیٹ بند مالک گرفتار

فخرنوید

محفلین
جیو نیوز کی جانب سے چلائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا ک mag4you.comپر موجود مواد کاپی رائیٹ کی سخت ترین خلاف ورزی ہے جس بنا پر گزشتہ روز ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر مالک گرفتار کر لیا جبکہ آفس کا تمام سامان کمپیوٹرز اور لیُ ٹاپ بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔
اس ویب کے یوزرز کا کہنا ہے کہ پولیس یا متعلقہ ادارے کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے اس ویب کے مالک کو نوٹس دیتے پھر گرفتار کرتے ۔
جنگ نیوز کے مطابق فائر ریکارڈ کمپنی funmaza.com اور songs.pkکے خلاف بھی کمپلینٹ کر دی ہے جس پر جلد کاروائی کا امکان ہے۔

بشکریہ وائس آف پاکستان نیوز ڈیسک
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
میرے خیال میں یہ اقدام قانونی طور پر جائز ہے۔ لیکن جب پورے ملک کی مارکیٹوں میں ایسا غیر قانونی مواد سیل ہو رہا ہے تو پھر اس کے آن لائن ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے وہ تمام مواد حذف کروائیں۔ پھر اوروں کا پکڑیں۔ زیادہ مسئلہ ہے تو پہلے ویب سائیٹ بند کر دیں پھر اس کے مالک کو آخری وارننگ کے بعد گرفتار کر لیں۔

سب سے پہلے تو انہیں یو ٹیوب بند کروانا ہو گی جس پر بہت سا ایسا مواد موجود ہے۔ مگر مچھ کو ہاتھ ڈالیں۔ مینڈکوں کو نہ پکڑیں۔

وسلام
 
arifkarim

معطل
یار کیسی باتیں‌کرتے ہو۔ پولیس تک جن افراد تک گرفت ہوگی، انہی کو پکڑ سکتے ہیں نا!
 
اگر آپ کسی دوسری ویب سائٹ کا مواد شائع کر رہے ہیں تو آپ کو متعلقہ ویب سائٹ کو حوالہ دینا چاہیے کئی ویب سائٹ تو اس بات کی اجازت دیتی ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
جو مرضی کر لیں، پائریسی ختم نہیں ہو گی۔
ویسے ایک بات ہے کہ جب پچاس روپے کی سی ڈی میں گانے ہمیں دے دئیے تو وہ اب ان کا جو مرضی کریں، خود سنے یا کسی کو دیں۔ اینا نُوں کی۔ سنگر یا کمپنی کا نام کاٹ کر اپنا نام تو نہیں نا لگا لیتے
 
شہزاد وحید

محفلین
جیو نیوز کی جانب سے چلائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا ک mag4you.comپر موجود مواد کاپی رائیٹ کی سخت ترین خلاف ورزی ہے جس بنا پر گزشتہ روز ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر مالک گرفتار کر لیا جبکہ آفس کا تمام سامان کمپیوٹرز اور لیُ ٹاپ بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔
اس ویب کے یوزرز کا کہنا ہے کہ پولیس یا متعلقہ ادارے کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے اس ویب کے مالک کو نوٹس دیتے پھر گرفتار کرتے ۔
جنگ نیوز کے مطابق فائر ریکارڈ کمپنی funmaza.com اور songs.pkکے خلاف بھی کمپلینٹ کر دی ہے جس پر جلد کاروائی کا امکان ہے۔

بشکریہ وائس آف پاکستان نیوز ڈیسک
کتنی کو سائیٹس بند کریں گے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہیں ۔ کیا ریپڈ شئیر یا ایسے دوسرے سرورز پر بھی شئیر ہونےسے روک سکتے ہیں۔ پورے پاکستان میں نقلی سی ڈیز پر فلمز گانے وغیرہ بکتے ہیں۔ وہ کنٹرول ہوتا نہیں، یہ کنٹرول کیسے کریں گے۔
 
arifkarim

معطل
یار سمجھا کرو نا۔ پولیس کا مقصد پائرسی کو روکنا نہیں بلکہ "عوام و حکومت" پر ظاہر کرنا ہے کہ انہوں نے ویلے ہی تنخواہ نہیں لی بلکہ "کچھ" کیا تو ہے :)
بیشک اسکا اوورل آل ایک فیصد بھی اثر نہ پڑا ہو پائرسی پر۔
 
jaamsadams

محفلین
یہ پاکستان ہے ۔ کہاں دو کلو آٹا چوری کرنے والا پکڑا جاتا ہے اور کوئی پوری کی پوری ریل گاڑی کھائے بیٹھا ہے اور ڈکار بھی نھیں لیتا
 
Top