ایک سوال
شارق مستقیم نے کہا:
ایک سوال جو عرصے سے میرے ذہن میں چبھ رہا ہے اور اب آپ لوگوں کے سامنے ہی پیش کردیتا ہوں۔ کیا چوری شدہ انپیج کے ذریعے چوری شدہ ونڈوز پر صحیح مسلم کو کمپائل کرنا درست ہوگا؟
السلام علیکم!
محترم شارق مستقیم صاحب
آپکے سوال کا جواب پہلے دیتا ہوں باقی باتیں بعد میں کرتا ہوں،
محترم آپکی بات بالکل درست ہے کہ چوری شدہ ان پیج ،اور پھر چوری شدہ ونڈو اور پھر اوپر سے اس پر اسلامی مواد ،چہ معنی دارد
واقع درست نہیں ہے اور ایسا ہونا نہیں چاہیے۔
اب میرے محترم بات یہ ہے کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ ،ان پیج چوری کا ہے اور اوپر سے ونڈو بھی چوری کی اور پھر سونے پہ سہاگہ کہ ان چوری کی چیزوں پر ہی صیح مسلم کو ڈھالا بھی گیا ہوگا،یا ہے۔
مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ میرے محترم ہیں۔
دوست بھائی!
اللہ میاں ،اللہ سبہانہ و تعالی ہے۔انسان اور وہ بھی مسلمان اگر اپنے بزرگوں کو بھی مخاطب کرتا ہے تو ڈر کر ،احترام سے اور شائیستگی کے ساتھ کرتا ہے۔اور پھر آپ تو جانتے ہیں کہ ،،،اللہ میاں ،اللہ سبہانہ و تعالیٰ ہے۔
جی میرے محترم دوستو!
کافی دنوں سے اسی بیٹھک میں گفتگو جاری ہے۔پڑھتا رہتا ہوں۔سوچتا تھا دخل اندازی نہیں کروں گا۔مگر رہا نہیں گیا اس لئے حاضر ہو گیا۔
بات اصل یہ ہے یہاں میرے کچھ محترم دوست گو مگو کی حالت میں ہیں خصوصا مذہبی مواد کے حوالہ سے،محترم دوستو! میرے ذہن میں آپکی بحث و تحمید کے حوالے سے جو سوال اٹھتا ہے وہ یہ ہے کہ ہر کسی کا کسی نہ کسی مسلک،مکتبہ فکر سے تعلق ہونے کے ناطے وہ اس چیز کو پسند نہیں کرے گا کہ ایک مخصوص مسلک یا مکتبہ فکر کے حوالے سے اسلامی مواد پیش کیا جاوے۔فی زمانہ ایسا ہی ہے،کیونکہ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ شرک اور بدعت کے حوالے سے یا منکرین حدیث یا مرزایوں جیسے لوگوں کا مواد بھی اس میں شامل ہو۔اسلامی مواد صرف وہ شامل ہو جو کہ صیح اسلام کا عکاس ہے۔
اور اگر آپ اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں تو میری طرف سے شروع ہی میں معذرت قبول فرما لیجئیے گا۔
باقی آپ سب محترم دوستوں کا میں احترام کرتا ہوں۔آتا جاتا رہوں گا،لکھتا رہوں گا انشااللہ۔
خوش رہیں