فخرنوید
محفلین
ہالی ووڈ کی تیرہ کمپنیوں نے فائل شیئرنگ کی مشہور ویب سائٹ پائریٹ بے کو بند کرنے کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ان کمپنیوں میں کولمبیا پکچرز، ڈزنی انٹر پرائز اور یونیورسل سٹوڈیوز کے علاوہ دس کمپنیاں شامل ہیں جن کو پائریٹ بے کی طرف سے اپریل کے مقدمے کے بعد ہرجانہ ادا کیا جانا تھا۔
اپریل میں اس ویب سائٹ کے خالق کو کاپی رائٹ کی قانون شکنی کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور تین ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ویب سائٹ اپنا کام کرتی رہی اور لوگوں کو ایسی فلم، ٹی وی اور میوزک جن کے جملہ حقوق محفوظ ہوں شیئر کرنے کی اجازت تھی۔
ہالی ووڈ سٹوڈیوز کے وکیل مونیق واڈزٹیڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے پائریٹ بے کےخلاف اس لیے شکایت درج کی کہ انہوں نے قید کی سزا کے باوجود اپنی کارروائیاں نہیں روکیں‘۔
پائریٹ بے کو کاپی رائٹ کی مخالف تنظیم پائریٹ بائرین نے سنہ دو ہزار تین میں قائم کیا تھا لیکن گزشتہ پانچ سال میں اس کو مختلف افراد چلا رہے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں فائلوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔