پابندی وقت کا مختلف ممالک میں کیا مطلب ہے؟

حسیب

محفلین
ویسے تو وقت کی پابندی کو اچھی عادت سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کی کیا اہمیت ہے؟

درحقیقت ہر ملک اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتا ہے جیسے جاپان میں ایک منٹ پہلے پہنچ جانا بھی تاخیر کہلاتا ہے جبکہ مراکش میں ایک گھنٹے سے 24 گھنٹے تاخیر بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

جرمنی، پاکستان یا سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں جگہ پابندی وقت کے حوالے سے کیا خیال کیا جاتا ہے، یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

جنوبی کوریا
جنوبی کوریا میں پابندی وقت کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور تاخیر کو 'عدم احترام' کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ملائیشیا
اس ملک میں اگر آپ پانچ منٹ تاخیر سے پہنچنے کا کہیں تو عام طور پر اس کا مطلب ایک گھنٹہ لیا جاتا ہے جبکہ یہاں دیر سے پہنچنے کی عادت کو خاص نہیں سمجھا جاتا اور اس پر معذرت کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

چین
اگر آپ مقررہ وقت کی بجائے 10 منٹ تاخیر سے بھی پہنچیں تو چین میں اسے بروقت پہنچنا ہی سمجھا جاتا ہے۔

جاپان
جاپان میں تو مقررہ وقت سے ایک منٹ پہنچنے کو بھی تاخیر سمجھ کر بہت برا منایا جاتا ہے۔

میکسیکو
اس ملک میں لوگوں کا تیس منٹ سے ایک گھنٹے تاخیر کو معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

جرمنی
جرمنی ایسا ملک ہے جہاں مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے پہنچنے کی توقع کی جاتی ہے یا جلد پہنچنا ہی پابندی وقت کہلاتا ہے۔

نائیجریا
اس افریقی ملک میں اگر کسی ملاقات کا وقت دوپہر ایک بجے رکھا گیا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ ایک سے دو بجے کے درمیان کسی وقت ہوگی۔

سعودی عرب
سعودی عرب میں وقت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اور یہاں ملاقاتوں کے دوران لوگ اکثر ایک گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، اسی طرح تقریبات میں گھڑی کو دیکھنا بھی بداخلاقی سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان
پابندی وقت کو پاکستان میں کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے، لوگ اس عادت کو سراہتے تو ہیں مگر اس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔

مراکش
مراکشی ٹائم کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ کسی ملاقات میں ایک گھنٹے سے لے کر 24 گھنٹے کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

یونان
یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں پابندی وقت کو اہم نہیں سمجھا جاتا مگر غیرملکیوں سے توقع ضرور کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ ملاقات میں وقت پر پہنچیں گے۔

روس
روس میں تحمل کو بہت اہم خوبی سمجھا جاتا ہے مگر پابندی وقت کو نہیں، تاہم غیر ملکی افراد سے بروقت پہنچنے کی توقع کی جاتی ہے جبکہ روسی عوام تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کرنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔

ماخذ
 
محمد وارث

لائبریرین
میں ایک بار ایک شادی میں کارڈ پر لکھے وقت کے مطابق پہنچ گیا تھا، وہاں کرسیوں اور صفائی کرنے والوں کے سوا کوئی بھی نہ تھا۔ اُس کے بعد میں نے بھی چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔شادیوں میں جانا :)
 
میں ایک بار ایک شادی میں کارڈ پر لکھے وقت کے مطابق پہنچ گیا تھا، وہاں کرسیوں اور صفائی کرنے والوں کے سوا کوئی بھی نہ تھا۔ اُس کے بعد میں نے بھی چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔شادیوں میں جانا :)
یہ تو پھر صرف آپ تھے۔
ہم اپنے ماموں کی بارات لے کر پہنچے تو ہمیں ریسیو کرنے کے لئے کوئی موجود نہ تھا۔ پھر اطلاع دی تو کچھ دیر بعد شرمندہ شرمندہ سے لوگ آئے اور سیٹوں پر ہی ہمیں ہار مہیا کئے گئے۔ :p
 
فرقان احمد

محفلین
ملائیشیا
اس ملک میں اگر آپ پانچ منٹ تاخیر سے پہنچنے کا کہیں تو عام طور پر اس کا مطلب ایک گھنٹہ لیا جاتا ہے جبکہ یہاں دیر سے پہنچنے کی عادت کو خاص نہیں سمجھا جاتا اور اس پر معذرت کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔
پھر تو یہ دوستی وان شوئے! یعنی کہ زندہ باد!

پاکستان
پابندی وقت کو پاکستان میں کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے، لوگ اس عادت کو سراہتے تو ہیں مگر اس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔
یہاں خاص اضافی ہے! :)
 
مجھے تو یہاں انتہائی الجھن ہوتی ہے ۔ وقت کی قدر کا کہو تو لوگ "منے منے" ہنستے ہیں ۔ وعدے کا پاس کہو توظاہر کرتے ہیں کہ "چ" والی کوئی بات کر دی ہے۔ شوآف دیکھو تو ملئینرز والے اور سیلیری پندرہ ہزار ۔ میں بدقسمتی سے بہت پریشان ہوا ہوں یہاں کے بدلے ہوئے چال چلن کو دیکھ کر ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میری شادی کراچی کے ابولحسن اصفہانی روڈ پر ایک ہال میں ہوئی ۔کوئی ساڑھے دس پونے گیا رہ بجے ہم نمٹ کر گھر آگئے ۔ اسی وقت ، کوئی گیارہ پونے گیارہ بجے ، کسی چھوٹے سے کام سے مجھے ایک دو منٹ کے لےہال واپس جانا پڑا جو گھر سے پانچ منٹ ہی کے راستے پر تھا ۔وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ کچھ مہمانان گرامی ابھی اپنی تشریف آوری سے ختم شدہ تقریب کو سرفراز کر رہے ہیں اور مجھے اکیلادیکھ کے حیران بھی ہو رہے ہیں ۔
محمد وارث صاحب والا تجربہ بھی بارہا ہوا۔جب ہمارا وقت جیسی قیمتی چیز کا معیار ایسی ناقدری پر مبنی ہے تو کرپٹ لوگوں کی لوٹی دولت کا کیا شکوہ ۔
 
arifkarim

معطل
ناروے میں وقت کی قدر کی جاتی ہے اور تاخیر سے پہنچنے والوں کو پسند نہیں کیا جاتا۔ صرف تکنیکی وجوہات جیسے سواری میں خرابی، رش یا حادثے وغیرہ کا عذر قابل قبول ہوتا ہے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

برطانیہ میں وقت کی پابندی بہت ضروری ہے، کسی سرکاری و نیم سرکاری محکمہ سے آپکی اپوائنمنٹ ہے جس پر 15 منٹ پہلے ریپشن رپورٹ کرنی ہوتی ہے، لیکن مقرر کئے گئے وقت سے ایک منٹ پہلے بھی آ جائیں تو بہتر ہے ورنہ 3 مرتبہ کال کرنے پر اگر دیسک پر نہیں پہنچے تو جو امرجینسی میں بک ہوتے ہیں انہیں چانس مل جاتا ھے اور آپکو نئی اپوائنمنٹ بنوانی پڑے گی اور ساتھ جرمانہ بھی اس لئے وقت پہلے کنسل کروانا ضروری ہے۔

اگر کسی جگہ وقت سے پہلے رپورٹ کے علاوہ آپ ڈائریکٹ کسی آفیسر سے ملتے ہیں تو وہ بھی آپ سے بیٹھنے کا کہے گا اور مقرر کردہ وقت پر نہ ایک منٹ پہلے اور نہ ایک منٹ بعد بلکہ مقرر کردہ وقت پر ہی کال کرے گا۔

اس وقت کی پابندی کا کوئی تو مقصد ہے تو وہ سیف اینڈ سکیور ہے۔ مثلاً اگر کسی آفیسر نے آپکو وقت سے پہلے ملاقات کر لی ہے تو سامنے والا کسی بھی طرح الزام و انسیڈنٹ کے طور پر اس کا فائدہ حاصل کر کے کچھ بھی رپورٹ کر سکتا ہے جو اس آفیسر کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ ٹیکس فری ملک ہے بےشمار ایجنسیاں "نو ون نو فیس" پر کمپنسیشن کے لئے کام کرتی ہیں کسی بھی رپورٹ پر خود بخود گھر میں بک لیٹ بمعہ فارمز کے آ جائے گا جس پر کوئی فیس نہیں دینی پڑتی فری میں ہے اور کیس جیتنے پر وہ اپنی فیس اسی سے لے لیتے ہیں۔ یہ صرف بیسک لکھا ہے جسے سمجھنا شائد مشکل ہو اور جو قوانین کے بارے میں جانتا ہے اسے سمجھنا مشکل نہیں۔

یہاں شادی بیاہ پر بھی وقت کی پابندی بہت ضروری ہے کیونکہ اس پر حال بک کروائے ہوتے ہیں یا شادی گھر وغیرہ جس پر وقت مقرر ہوتا ہے 4، 6۔۔۔۔ گھنٹوں کی بکنک ہوتی ہے جس میں اس کام کو نپٹانا ہوتا ہے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
میں ایک بار ایک شادی میں کارڈ پر لکھے وقت کے مطابق پہنچ گیا تھا، وہاں کرسیوں اور صفائی کرنے والوں کے سوا کوئی بھی نہ تھا۔ اُس کے بعد میں نے بھی چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔شادیوں میں جانا :)
سر جی کھانا تو کھا کر آتے یا پارسل ساتھ لے آتے۔ ہا ہا ہا ۔
 
bilal260

محفلین
میرے انٹرویو اور میری سوچ:-

میں آج تک کسی انٹرویو پر وقت پر نہیں پہنچا
پچھلے ایک سال میں میں
دبئی میں اٹھارہ
اور
یہاں پاکستان میں چھ انٹرویو دے چکا ہوں ۔
انٹرویو اور میری نوکری وہا ں ہی لگتی ہے جہاں پر اللہ عزوجل کا حکم ہوتا ہے ورنہ میرا ہر انٹرویو فیل ہی ہوتا ہے۔
اسی لئے تو کسی سیانے نے کہا تھا کہ کچھ لوگ صرف 35(تقریبا) سال ہی کی عمر میں مر چکے ہوتے ہیں اور ان کے جسم کو مرنے کے لئے مزید بہت سے سال زندہ رہنا پڑتا ہے۔یہاں تک کہ ان کا جسم بوڑھا ہر کر مرتا ہے شاید تب تک ان کی عمر 70 سال ہو چکی ہو۔

یہ جو میں نے سیانے والی بات لکھی اس کو تفصیل سے لکھا ہے جبکہ یہ بات میں نے مختصر الفاظ میں فیک بک پر پڑھی تھی۔
شاید یہ بات اس طرح ہو میں قدرے بھول گیا ہوں۔
'' کچھ لوگ 28(تقریبا)سال کی عمر میں ہی مر گئے ہوتے ہیں اور ان کو حقیقی موت مرنے کے لئے بہت وقت لگ جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سر جی کھانا تو کھا کر آتے یا پارسل ساتھ لے آتے۔ ہا ہا ہا ۔
مجھے شادیوں میں جانےکا شوق نہیں ہے سر اور نہ وہاں کھانا کھانے کا۔ آپ یقین فرمائیے، پچھلے سولہ سالوں میں میں چھ شادیوں میں گیا ہوں، ایک اپنی، ایک اپنے بچپن کے اور واحد دوست کی اور چار چھوٹے بھائیوں کی، ساتویں میں جانے کا شوق ہے بہت عرصے سے بیوی نہیں مانتی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شادی آپکی تو نہیں تھی؟ :)
اپنی شادی میں میں خود لیڈ کر رہا تھا سو دیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہاں شادی سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ نہ جاوں، فون پر نکاح ہو اور سالا صاحب اپنی ہمشیرہ کو چھوڑ جائیں مگر بات بنی نہیں، جب کنفرم ہوگیا کہ اب جانا ہی جانا ہے تو پھر میں نے "قربان" ہونےمیں دیر نہیں لگائی :)
 
میرے انٹرویو اور میری سوچ:-

میں آج تک کسی انٹرویو پر وقت پر نہیں پہنچا
پچھلے ایک سال میں میں
دبئی میں اٹھارہ
اور
یہاں پاکستان میں چھ انٹرویو دے چکا ہوں ۔
انٹرویو اور میری نوکری وہا ں ہی لگتی ہے جہاں پر اللہ عزوجل کا حکم ہوتا ہے ورنہ میرا ہر انٹرویو فیل ہی ہوتا ہے۔
اسی لئے تو کسی سیانے نے کہا تھا کہ کچھ لوگ صرف 35(تقریبا) سال ہی کی عمر میں مر چکے ہوتے ہیں اور ان کے جسم کو مرنے کے لئے مزید بہت سے سال زندہ رہنا پڑتا ہے۔یہاں تک کہ ان کا جسم بوڑھا ہر کر مرتا ہے شاید تب تک ان کی عمر 70 سال ہو چکی ہو۔

یہ جو میں نے سیانے والی بات لکھی اس کو تفصیل سے لکھا ہے جبکہ یہ بات میں نے مختصر الفاظ میں فیک بک پر پڑھی تھی۔
شاید یہ بات اس طرح ہو میں قدرے بھول گیا ہوں۔
'' کچھ لوگ 28(تقریبا)سال کی عمر میں ہی مر گئے ہوتے ہیں اور ان کو حقیقی موت مرنے کے لئے بہت وقت لگ جاتا ہے۔
میں نے یہ اس quotation میں 25 سال پڑھا تھا اور کئی بار پڑھا.
 
Top