عبدالقیوم چوہدری
محفلین
ازار بند بندیایک بات مجھے بھی کوئی سمجھائے کہ ناڑا ڈالنے والے اوزار کو اردو میں کیا کہتے ہیں، ہمارے ہاں تو اس کو "ناڑہ پاوڑی" کہتے ہیں
ازار بند بندیایک بات مجھے بھی کوئی سمجھائے کہ ناڑا ڈالنے والے اوزار کو اردو میں کیا کہتے ہیں، ہمارے ہاں تو اس کو "ناڑہ پاوڑی" کہتے ہیں
ازار بند دانیازار بند بندی
امجد اسلام امجد نے ایک کالم میں کسی شاعر کا تذکرہ کیا کہ ہم مشاعروں میں جایا کرتے تهے تو عموماً چهوٹی موٹی ضرورت کی اشیاء ساتھ نہ لے جاتے کہ وہ شاعر ساتھ ہیں تو ان کےپاس ضرورت کی مختلف چیزیں مل جائیں گی۔ اس کے ساته ایک چهوٹی سی فہرست بهی دی کہ یہ یہ ہوتا تها ان کے پاس۔ اسی میں امجد صاحب نے 'ازار بند بندی' کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ ہی وضاحت کے لیے پنجابی میں بهی لکها۔ بنیادی طور پر کالم میں ان شاعر کی یونیفارمڈ زندگی کا ذکر کیا گیا تها۔ازار بند دانی
جی، میں نے تصحیح نہیں کی، بلکہ ایک متبادل اصطلاح بتائی ہے۔امجد اسلام امجد نے ایک کالم میں کسی شاعر کا تذکرہ کیا کہ ہم مشاعروں میں جایا کرتے تهے تو عموماً چهوٹی موٹی ضرورت کی اشیاء ساتھ نہ لے جاتے کہ وہ شاعر ساتھ ہیں تو ان کےپاس ضرورت کی مختلف چیزیں مل جائیں گی۔ اس کے ساته ایک چهوٹی سی فہرست بهی دی کہ یہ یہ ہوتا تها ان کے پاس۔ اسی میں امجد صاحب نے 'ازار بند بندی' کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ ہی وضاحت کے لیے پنجابی میں بهی لکها۔ بنیادی طور پر کالم میں ان شاعر کی یونیفارمڈ زندگی کا ذکر کیا گیا تها۔
آپ ازار بند دانی کہہ رہے ہیں تو یہ بهی ٹهیک ہی ہونا۔
جی شاید وہ "لکڑی" کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں، یعنی وہ "انسٹرومنٹ" جس سے آزار بند شلوار میں ڈالا جاتا ہے، پنجابی میں اس کا نام موجود ہے "ناڑا پانی" یا "نالا پانی"، اردو میں اللہ ہی جانتا ہے کیا کہتے ہیںامریکہ سے یہ سوال آیا ہے:
Rashid sahab. Aap key leeay sawal hai:
'Izaar-band' (Zaar-bund/Naarra) daalnay wali lakrri ko kia kehtay hain? Iss ka koi baqaaida naam bhi hai?
Waisay to shayad aap ko bhi ilm ho ga, agar nahin hai to kia aap kisi ahle-ilm sey yeh pooch kar bata saktay hain?
جواب کی درخواست ہے مگر پہلے میرا جواب ملاحظہ ہو:
عجیب سوال ہے جناب، عقل حیران ہے
عقیل جعفری سے پوچھتا ہوں۔
خدا کرے کہ کوئی ڈھنگ کا جواب ملے، ورنہ وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ "ازار بند ڈالنے والی لڑکی" کو وہ کچھ نہیں کہتے۔
راشد
ہماری طرف ازار بند دانی مستعمل ہے. کوئی کوئی سلائی بھی کہہ دیتا ہے.جی شاید وہ "لکڑی" کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں، یعنی وہ "انسٹرومنٹ" جس سے آزار بند شلوار میں ڈالا جاتا ہے، پنجابی میں اس کا نام موجود ہے "ناڑا پانی" یا "نالا پانی"، اردو میں اللہ ہی جانتا ہے کیا کہتے ہیں
برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔ہماری طرف ازار بند دانی مستعمل ہے. کوئی کوئی سلائی بھی کہہ دیتا ہے.
جی، آج تک اس بات پر غور نہیں کیا. جو سنا وہی کہتے اور سمجھتے آئے.برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔
اردو میں اسے 'ازاربند ڈالنی' کہتے ہیں۔ کراچی میں یہ لفظ عام ہے۔جی شاید وہ "لکڑی" کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں، یعنی وہ "انسٹرومنٹ" جس سے آزار بند شلوار میں ڈالا جاتا ہے، پنجابی میں اس کا نام موجود ہے "ناڑا پانی" یا "نالا پانی"، اردو میں اللہ ہی جانتا ہے کیا کہتے ہیں
پاجامے کو بھی پاجامی کہتے ہوں گے ؟السلام علیکم
ہم نے اسے مونث بنا دیا ، ناڑی کہتے ہیں
شدید حیران و پریشان۔۔۔ اسے کسی نے مضحکہ خیز جانا۔۔۔ حد ہےبرادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔
دہلی والوں کے ہاں ازار بندانی ہی مستعمل ہے ۔ حیدرآباد اور کراچی میں بھی ہمیشہ سے یہی لفظ سنتے آئے ہیں ۔ البتہ یہ لفظ پڑھنے کو کہیں نہین ملا۔ کسی لغت میں بھی موجود نہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ لفظ ازاربند دانی نہیں بلکہ ازاربندانی ہے ۔ یعنی ازار بند کرنے والا اوزار ۔ واللہ اعلم بالصواب۔ہماری طرف ازار بند دانی مستعمل ہے. کوئی کوئی سلائی بھی کہہ دیتا ہے.
سعود بھائی ، ہر اصول کا ایک آدھ استثنا تو عموماً ہوتا ہی ہے ۔ مچھر دانی اس کی ایک مثال ہے ۔برادر محترم، ہم نے "دانی" کا لاحقہ عموماً دو معنوں میں دیکھا ہے۔ اول تو کسی موضوع پر علم کے معنی میں مثلاً سیاست دانی اور غیب دانی۔ دوم کسی چیز کو رکھنے یا برتنے کا سامان یا برتن مثلاً چائے دانی اور سرمے دانی (رحم مادر کا ایک متبادل بھی اس صورت موجود ہے)۔ اسم آلہ بنانے کے لیے اس لاحقے کا استعمال کم از کم ہماری یاد داشت میں آس پاس نظر نہیں آ رہا۔
ہندوستان کے علاقہ "مرادآباد، رامپور، بریلی" میں بھی "کمربند" ہی مشہور و معروف و مقال ہےہماری عادت ’کمر بند‘ کہنے کی ہے، اپنے اپنے علاقے کا لفظ ہے۔