میرے پاس لیپ ٹاپ پر چھ جی بی کی ایک پارٹیشن ہے جو ونڈوز ری سٹور کرنے کے کام آتی ہے تاہم اس کا کام سی ڈرائیو کو پہلے والی یعنی فیکٹری سیٹنگ پر نئی ونڈوز کے ساتھ ری سٹور کر دینا ہے اور بس۔ یعنی سارا ڈیٹا ختم
گھر والے ڈیسک ٹاپ پر بھی یہی مسئلہ ہے لیکن وہاںدو پارٹیشنیںموجود ہیں۔ تاہم ونڈوز دوبارہ کرنے پر دونوںنئے سرے سے بنیں گی۔ یعنی سارا ڈیٹا ضائع
تیسرے لیپ ٹاپ پر یہی مسئلہ ہے
اب ان میں سے ایک لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ وائرس کی وجہ سے اکثر کام نہیںکر پا رہے۔ ونڈوز ری سٹور کا آپشن ہے جو ڈیٹا کو ختم کر دے گا اور اگر ہارڈ ڈسک اتارنے کا سوچوں تو وارنٹی گئی
ہمم اسکا حل تو موجود ہے۔ لیکن آپکو تھوڑا سا خرچہ کرنا ہوگا
ایک ایکسٹرنل ہارڈڈسک خریدیں۔ اپنے لیپ ٹاپ کا تمام ڈیٹا اسپر کاپی کر لیں۔ اب اپنی کمپنی والی ری اسٹور چلائیں اور یہ کمپیوٹر کو واپس ''پہلے'' دن والی حالت پر لے آئے گا۔ اب اس میں مندرجہ بالا پروگرام کی مدد سے ایک اور پارٹیشن بنا لیں اور سارا ڈیتا ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائو سے واپس اس نئے پارٹیشن پر کاپی کرلیں۔ اب کوئی بھی بیک اپ یو ٹیلٹی مثلا Acronis Image Home کی مدد سے اپنی مینc پارٹیشن جسپر ونڈوز موجود ہے، اسکا بیک اپ امیج بنا لیں۔ یعنی پورے پارٹیشن کا!!!
اور اس بیک اپ کو بھی ''اس'' نئی پارٹیشن پر محفوظ کر لیں۔ اس طرح جونہی آپکو مستقبل میں کبھی دوبارہ ونڈوز انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے تو انسٹال والے چکر کو گولی مار کر صرف ''اُس'' امیج کو واپس c پارٹیشن پر کاپی کر لیں۔ اس کام میں صرف بیس منٹ لگتے ہیں اور آپکا پورا کمپیوٹر واپس اپنی حالت پر آجائے گا اور وارنٹی بھی قائم رہے گی!