پارکر کے قلم!

علی ذاکر

محفلین
آج سے کچھ عرصہ پہلے فیملی کے کچھ لوگ عمرے کے لیئے آئے جن میں میری بہن اور بہنوئ بھی تھے بھائ صاحب کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے یہی وجہ ہے کہ شادی کے پانچ سال بھی ابھی تک ان کی تعلیم کا سلسلہ ویسے ہی جوش و خروش کے جاری و ساری ہے جب ان سے ملنے کے لیئے گیا تو سوچا کیوں نا سب کے لیئے کوئ تحفہ تحائف لے جاوں تو باقی سب کو جو جو پسند تھا ان کے لیئے تو لے لیا لیکن جو بھائ صاح یعنی کے میرے جو بہنوئ تھے ان کے لیئے میں کافی کشمکش میں‌تھا کہ ان کے لیئے کیا لے کر جاوں تو سوچا ان کے لیئے ایک قلم لے لیتا ہوں قلم لینے کے لیئے مارکیٹ میں گیا تو دیکھا کہ ایک سے ایک بڑھ کر قلم ہے یہا ں تو اور ان کی قیمت بھی بہت زیادہ تھی یعنی کے درمیانہ سے قلم کی کم سے کم قیمت جو میں نے دیکھی وہ 565 ریال تھی یعنی پاکستانی 11865 خیر جو مجھے پسند آیا تھا وہ جہاں‌تک مجھے اب یاد ہے 725 ریال کا تھا لیکن پیسے بھی بہت زیادہ تھے وہ پروگرام کینسل کیا اور ان کے لیئے کچھ اور خریداری کی آج مجھے ایک دوست نے مجھے پارکر کے قلم کی میل فارورڈ کی جس میں پارکر کے مہنگے اعلی اور نئے قلم کی تصاویر تھیں اب سوچتا ہوں بھائ صاحب کے لیئے یہ تصویریں پرنٹ کرواکے ان کو گفٹ کر دوں :grin: !

2cyfvwp.jpg


2vtb88z.jpg
 

علی ذاکر

محفلین
ایک بہت ہی شاندار قلم جس کو خریدنے کے لیئے انسان کی قابلیت نہیں اس کی جیب دیکھی جاتی ہے

2hpt4jp.jpg


2a778zt.jpg

مع السلام
 

خوشی

محفلین
پارکر کے پن واقعی اچھے ہوتے ھیں گو مہنگے ہوتے ھیں مگر کئی بار کوئی سستا سا پن بھی بہت اچھا لکھتا ہے
 

مغزل

محفلین
بہت خوب جناب ، کیا خوب قلم ہیں، واہ ۔
میرے پاس ایک پین ہے جو میری والدہ نے مجھے تحفتاً دیا ہے ،
مذکورہ قلم میرے ماموں نے آج سے تقریب 28 سال قبل بیرون ِ ملک سے خریدا تھا۔
گو کہ ماڈل پرانا ہے مگر پین تو پارکر ہی ہے نا۔ ہی اہی اہای
 
Top