پاسورڈ بتائیں

رات کے وقت ایک خفیہ رجسٹرڈ ممبر داخلے والی کلب کے گیٹ کے باہر ایک جاسوس نگرانی کررہا تھا ۔اسے کلب میں داخل ہونا تھا مشکل یہ تھی کہ کلب کا گیٹ کیپر کوڈ ورڈ کہتا اور پھر ممبر پاسورڈ پھر داخلہ ہوتا۔
ایک شخص آیا گیٹ کیپر نے کہا Twelve اس ممبر نے جواب دیا Six ۔داخلہ کی اجازت ہوگئی۔
دوسرا ممبر آیا اس سے گیٹ کیپر نے کہا Six ،ممبر جواب دیتا ہے Three اور اندر جانے کی اجازت مل گئی۔
اب جناب جاسوس صاحب نے جو یہ سوال جواب سنے تو یہ بھی چلے دستک دی دروازہ کھلا گیٹ کیپر نے کہا Eight ، جاسوس نے فوراً جواب دیا Four، ایک لات پڑی جاسوس پر اور دروازہ بند ہوگیا۔
صحیح پاسورڈ بتا کر اسکی مدد کریں۔ تو کیا ہونا چاہئے صحیح پاسورڈ ؟؟؟؟؟؟؟
 
دوست

محفلین
اب ڈیڑھ کا پہاڑہ چلے گا شاید۔ وہ تھری کہے گا اور جواب ڈیڑھ ملے گا تو جاسکے گا
 
گرائیں

محفلین
اس کا جواب ھاے FIVE

twelve کے چھے حرف ہیں۔
six کے تین حروف ہیں اور eight کے پانچ ۔ اس لئے اگر وہ five کہہ دے تو جاسکے گا۔
 
فرخ

محفلین
یہ جاسوس تو کافی نالائق نکلا۔۔۔۔
جاسوسی ک اور بھی طریقے ہوتے ہیں، اسے بس ایک ہی آتا تھا؟ اور وہ بھی پہلیوں والا؟
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی تُک نہیں بنتی ایسے سوال و جواب کی۔

ایک رکن آیا پہریدار نے twelve کہا، اس نے جواب میں six کہا اور اندر چلا گیا۔

اب دوسرا رکن آیا، اسے نہیں معلوم کہ پہلے والے رکن سے کیا سوال و جواب ہو چکا ہے، پہریدار نے six کہا، جواب میں اس نے three کہا، وہ بھی اندر چلا گیا۔ اب تیسرا بندہ آتا ہے، اسے نہیں معلوم کہ پہلے والوں سے کیا سوال جواب ہو چکے ہیں، اسے پہریدار نے eight کہا تو اس نے four کہہ دیا، تو اسے اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

اب کون سا کلیو ہے جس سے پاسورڈ ڈھونڈا جائے۔

آپ کہتے ہیں کہ five کے چار حروف ہیں، اس سے اسے اجازت مل جاتی، تو four کے بھی تو چار ہی حروف ہیں۔ اس سے اسے کیوں اجازت نہیں ملی؟
 
فرخ

محفلین
کلیو بہت سادہ سا ہے، کہ جو ہندسہ پہریدار بولے گا،، جواب میں انگریزی میں اسکے حروف کی تعداد بتائی جائیگی۔۔

جب پہریدار نے eight کہا، تو ہمارے جاسوس بھیا نے جواب میں four کہہ دیا، جبکہ پہریدار کے بولے ہوئے ہندسے میں پانچ حروف ہیں۔

ہن پتا لگیا کہ نہیں۔۔۔۔۔

Top