پاسکی اور عابد فانٹ کا کمال

الف عین

لائبریرین
پروفیسر رحمت یوسف زئ ہمیشہ اردو صفحہ ساز کو ان پیج پر فوقیت دیتے ہیں کہ عابد فانٹ نوری نستعلیق سے زیادہ خوبصورت ہے، اور مزید یہ کہ ان پیج میں اب بھی بہت سے الفاظ لکھے ہی نہیں جا سکتے کہ ان الفاظ یا حروف کے مجموعوں کے گلفس اس کے پچاسی فانٹس میں بھی نہیں ہیں۔ شاید یہ لفظ گلفس بھی ان پیج میں ٹائپ نہیں کیا جا سکتا۔
لین ایک مثال سے میں ان کی بات سے پوری طرح متفق ہوا ہوں۔ اور جو تحریر انھوں نے اپنی کتاب "اردو میں صنائع بدائع" میں دی ہے وہ نہ ان پیج میں لکھی جا سکتی ہے اور نہ نفیس نستعلیق میں، لیکن اردو صفحہ ساز (اور اس کا کلون اردو ناشر) میں کوئ مشکل نیں ہوتی۔ یہ تحریر بلکہ دییر کا مصرعہ (بیشتر فارسی) صنعت مننشاری میں ہے، اس صنعت میں ایسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں جنھیں ملا کر لکھا جا سکتا ہے۔
مصرعہ ہے:
چینی ختنی چیں بجبیں پشت بجنت
اس کو ملا کر یوں لکھا جا سکتا ہے، خیال رہے کہ نون غنّہ اور نون میں امتیاز نہیں رکھا جاتا ملا کر لکھنے میں (چنانچہ، کیونکر)

چینیختنیچینبجبینپشتبجنت۔
اس کو کاپی کر کے لفظی عمل کار میں نفیس نستعلیق لگا کر دیکھیں، "چیں" بول جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ صفحہ ساز میں تطویل بھی کئ طرح لگائ جا سکتی ہے۔ س اور ش بغیر شوشوں کے بھی مہیا ہیں۔ اور آخری ب پ ت ٹ ث ک گ اور ف کو بھی طویل کیا جا سکتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
چینیختنیچینبجبینپشتبجنت

چینیختنیچینبجبینپشتبجنت والے مسئلے کے سبب ہی ہمیں پاک نستعلیق میں لائن کی موٹائی زیادہ رکھنی پڑی ہے جس پر کہ خاصا اعتراض کی جاتا ہے کہ جناب سطور میں وقفہ کم ہونا چاہیے۔ بھئی بین السطور وقفہ اگر ویب پر چاہیے تو سٹائل شیٹس ہیں ورنہ ورڈ پروسیسنگ میں تو یہ سہولت ویسے بھی موجود ہے۔ اگرچہ آپ کا دیا ہوا ترسیمہ پاک نستعلیق میں بھی کٹ جاتا ہے تاہم نفیس نستعلیق میں کٹ جانے والے کئی ترسیمہ جات پاک نستعلیق میں نہیں کٹتے۔ مثال کے طور پر خود لفظ نستعلیق ہی کہ لیجیے۔ ٹائپ کر کے نفیس نستعلیق میں‌ شکل دیکھیے اوپر سے کچھ کٹا ہوا نظر آئے گا۔
اب تو میں سوچ رہا ہوں کہ پاک نستعلیق میں بین السطور وقفہ مزید بڑھا دیا جائے۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔۔
 

دوست

محفلین
سب سے پہلے تو خوش آمدید آپ نے بہت بہت بہت دنوں بعد شرف ملاقات بخشا۔ ہم تو مایوس ہوچلے تھے۔
کیا یہ خودکار نہیں‌ ہوسکتا۔ جیسے جیسے ترسیمہ بڑا ہوتا جائے ویسے ویسے وقفہ بڑھتا جائے۔نتیجے میں اسی لائن کے وقفے پر اثر پڑے باقی عبارت ویسی ہی رہے۔ اگرچہ اس سے مجموعی خوبصورت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ویب پر عبارت کو اس قسم کی قلابازیاں دی تو نہیں جانی چاہئیں۔ یہ کام ورڈ پروسیسر میں‌ ہی ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دخل در معقولات کے لیے معذرت۔ مگر ہی بات مجھے سمجھ نہیں‌ آسکی کہ “چینیختنیچینبجبینپشتبجنت “ کا کیا استعمال ہوگا۔

قیصرانی
 

دوست

محفلین
یہ جاننے کے لیے کہ فونٹ کتنے پانی میں ہے۔ کتنے لمبے ترسیمے کو ٹھیک ٹھیک دکھا سکتا ہے۔ ترسیمہ بولے تو ایک دوسرے سے ملے ہوئے حروف۔
جیسے ایک میں یک ایک ترسیمہ ہے۔ اس کی انگریزی گلائف ہے۔
glyph میرے خیال میں‌ یہی سپیلنگ ہونے چاہییں۔
 

محسن حجازی

محفلین
عزت افزائی کا شکریہ۔۔۔
بد قسمتی سے ایسا ممکن نہیں کم سے کم انٹرنیٹ پر تو ممکن نہیں لیکن حل اچھا ہے۔ بہرطور، عام طور پر ترسیمہ جات 9 کی لمبائی سے آگے نہیں بڑھتے۔۔۔ بامعنی ترسیمہ جات۔۔۔ اردو کا سب سے لمبا اور بامعنی ترسیمہ جومیں دریافت کرپایا ہوں وہ آتا ہے لفظ نستعلیقیات میں۔ یعنی کہ نستعلیقیا۔۔۔۔
دیکھیے اس کی لمبائی 9 ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور تجزیات بھی کیے تھے اس ضمن میں کوئی دس کروڑ الفاظ کے متن پر۔ اس سے حاصل ہونے والے نتائج کچھ چونکا دینے والے تھے۔ 2 کی لمبائی کے ترسیمے خاصے کم ہوتے ہیں، 3 اس سے زیادہ، 4 سب سے زیادہ۔ پھر 5 کی لبائی سے تعداد کم ہونا شروع ہوتی ہے۔ 6 کی اس سے کم اور 7 اس سے کم یوں 8 اس سے کم 9 کا صرف ایک وہ بھی میں نے خود گھڑا ہے۔ جبکہ 10 کا کوئی بھی ترسیمہ دس کروڑ الفاظ کے متن میں‌ سے نہیں دریافت ہوا۔۔۔ اس مقصد کےلیے سی پلس پلس میں پروگرام لکھا گیا تھا جو کہ ایک ڈیٹابیس میں یہ اعدادوشمار اکٹھے کرتا تھا۔
امید ہے کہ یہ سب آپ کی دل چسپی کا باعث ہوگا۔
والسلام۔
محسن شفیق حجازی۔
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات
 
محسن آپ کی تحقیق کافی دلچسپ ہے اور پڑھ کر لطف بھی آیا۔ یہ بتائیں کہ پاک نستعلیق کب تک آنے والا ہے کوئی اندازہ ۔۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، پہلے یہ بتاؤ کہ اتنا لمبا، دس کروڑ الفاظ پر مبنی متن تمہارے ہاتھ لگا کہاں سے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
یہ جاننے کے لیے کہ فونٹ کتنے پانی میں ہے۔ کتنے لمبے ترسیمے کو ٹھیک ٹھیک دکھا سکتا ہے۔ ترسیمہ بولے تو ایک دوسرے سے ملے ہوئے حروف۔
جیسے ایک میں یک ایک ترسیمہ ہے۔ اس کی انگریزی گلائف ہے۔
glyph میرے خیال میں‌ یہی سپیلنگ ہونے چاہییں۔
جی دوست بھائی۔ یہی بات ہے کہ ہم کسی فرضی ترسیمے پر فونٹ کو کیوں ترک یا قبول کریں؟ جیسے محسن بھائی نے کہا، سب سے بڑا ترسیمہ نو الفاظ کا ملا ہے۔ دس سمجھ لیں۔ تو اس سے بڑھ کر کیوں دیکھیں۔ ورنہ اور پتہ نہیں‌کتنے کتنے الفاظ بن سکتے ہیں جو کسی بھی فونٹ کو ناکام کر دیں‌گے۔

باقی نفیس نستعلیق میں الفاظ ڈھلوان کی طرح یعنی اوپر سے نیچے کی طرف آتے ہیں ایک ترسیمے میں۔ تو لائن سائز، لائن سپیس اور گیپ وغیرہ بہت سے مسائل پیدا ہوں گے اگر ہم کسی فرضی ترسیمے کو سامنے رکھیں

اسی طرح کی لیکن اس موضوع سے ہٹ کر ایک مثال ہے کہ میرے سٹوڈنٹ کا نام ہے “قاضی محمد غیاث الدین بلبن“۔ یہ نام نادرا کے ڈیٹا بیس کی فیلڈ وڈتھ سے بہت بڑا ہے۔ یعنی کل 25 الفاظ۔ اب اگر نادرا والے اس کو مدٍ نظر رکھتے تو ان کے ڈیٹا بیس کا سائز بہت فرق پڑجاتا۔ سرچ اور دیگر کیویریز کا کیا حال ہوتا، یہ سوچنا محال ہے

ویسے یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ براہٍ کرم یہ مدٍ نظر رہے کہ کسی دوست(دوست بھائی نہیں، فرینڈ) کی دل شکنی مقصود نہیں

قیصرانی
 

دوست

محفلین
بہرحال یہ تو فونٹ کی خوبصورتی کی ایک بات تھی۔ اصل میں تو واقعی ترسیمے اتنے لمبے نہیں ہوتے۔
 

باذوق

محفلین
اعجاز بھائی
ترسیمے کی بحث سے قطع نظر ۔۔۔۔
میں‌یہ کہنا چاہوں گا کہ اردو صفحہ ساز صرف اشاعتی اداروں‌کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے یعنی پرنٹنگ ٹکنالوجی میں
نیٹ پر عابد جیسا فونٹ آئے تو اچھی ہی بات ہے لیکن وہی پاسکی کا مسئلہ ہے غالباََ
اور اِن پیج سے تصویری اُردو بنا کر لوگ جو پوسٹ‌کرتے ہیں‌وہ نیٹ پر مقبول ہے ۔۔۔ لیکن صفحہ ساز سے تصویری فائل بنانا بہت مشکل ہے۔
میرے کہنے کا مطلب یہی ہے کہ صفحہ ساز غالباََ اشاعتِ کتب کو مدنظر رکھ کر تخلیق کیا گیا ہے
لہذا محترم رحمت یوسف زئی کے خیالات کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔
 
Top