پاناما پیپرز کیا ہیں؟

arifkarim

معطل

ان کا کہنا تھا کہ ''یہ کاروبار برطانوی قانون اور دوسرے ممالک میں مروج قوانین کے مطابق ہے۔ آف شور کمپنیوں کے ذریعے غیر ضروری ٹیکسوں سے بچنے کا یہ قانونی طریقہ ہے''۔حسین نواز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے 1992ء میں باہر چلے گئے تھے۔اس لیے وہ ملک میں مقیم شہری نہیں ہ
یہ غیر ضروری ٹیکس کیا ہوتا ہے بھائی؟ یعنی جو ٹیکس مجھے ادا کرنے کا شوق نہیں وہ اب غیر ضروری ہو گیا۔ شریف فیملی لاجک۔
 

ربیع م

محفلین
یار میں شریف برادران کا حمایتی نہیں بس موضوع سے متعلقہ خبر نظر آئی تو شئیر کر دی
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
پاناما پیپرز کے مطابق موساک فونسیکا ،لاء فرم کے آفیسز درج ذیل ممالک میں ہیں:
32D5F56B00000578-3522429-International_operations_Mossack_Fonseca_lists_37_offices_in_cou-a-90_1459769786607.jpg

بین الاقوامی اشرافیہ کی کالی دولت سفید کرنے کا آپریشن ان ہی 37 آفیسز سے کیا جاتا تھا۔ 40 سال بعد بالآخر اسکے سارے راز افشا ہو گئے۔
 

یاز

محفلین
پاناما پیپرز کے مطابق موساک فونسیکا ،لاء فرم کے آفیسز درج ذیل ممالک میں ہیں:
32D5F56B00000578-3522429-International_operations_Mossack_Fonseca_lists_37_offices_in_cou-a-90_1459769786607.jpg

بین الاقوامی اشرافیہ کی کالی دولت سفید کرنے کا آپریشن ان ہی 37 آفیسز سے کیا جاتا تھا۔ 40 سال بعد بالآخر اسکے سارے راز افشا ہو گئے۔

حیرانی کی بات ہے کہ اس میں امریکہ،روس، برازیل، بھارت، میکسیکو وغیرہ کا ذکر شامل نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
لا محالہ ایسا ہو بھئی تو آئس لینڈی شائد مستعفی ہو جائے لیکن یہ نہیں ہونگے۔

ریک جوویک(مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ پیپرز معاملے پر آئیس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ نے استعفیٰ دیدیاہے۔
آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن نے خود پر آف شور کمپنی سے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز چوری کرنے کا الزام عائد ہونے کے بعد ملک کے صدر سے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن پر پاناما کی ایک لا کمپنی موساک فونسیکا سے افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ اور ان کی بیوی آف شور کمپنی وینٹرس کے مالک تھے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گْنلاؤگسن نے صدر اولاور ریگنر گریمسن کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست حزبِ مخالف کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد دی ہے۔اطلاعات کے مطابق صدرگریمسن نے ملک کی سیاسی جماعتوں کے بات چیت تک پارلیمان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ پاناما لیکس میں انکشاف ہوا کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں جس پر ملک بھر میں عوام نے شدید احتجاج کیا، ہزاروں لوگوں کی جانب سے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کا گھراﺅ کر کے بھ شدید احتجاج کیا گیا اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ۔عوامی دباﺅ پر آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی جس پر صدر نے ان کی سفارش کو مسترد کردی۔
حوالہ
یاز اب خوش؟
 

arifkarim

معطل
پاناما لیکس میں انکشاف ہوا کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں جس پر ملک بھر میں عوام نے شدید احتجاج کیا، ہزاروں لوگوں کی جانب سے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کا گھراﺅ کر کے بھ شدید احتجاج کیا گیا اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کیا ۔
پاکستان میں ایک اور دھرنے جلاؤ گھراؤ کی ضرورت ہے۔ کدھر ہو دھرنا خان؟
 

یاز

محفلین
ریک جوویک(مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ پیپرز معاملے پر آئیس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈر ڈیوڈ نے استعفیٰ دیدیاہے۔
حوالہ
یاز اب خوش؟

میں تو پہلے بھی خوش ہی تھا بھائی۔
کافی خوش کن خبر ہے۔
ہم چونکہ مہذب دنیا سے علمی، ذہنی، اخلاقی، مادی ترقی وغیرہ میں کئی دہائیاں (دُہائیاں نہیں) پیچھے ہیں تو پاکستان میں بھی وزیراعظم کے پیٹ میں اتنا درد ضرور اٹھا ہے کہ اس کو قوم سے خطاب کرنا پڑ گیا، اور حسبِ معمول اور حسبِ توقع ایک عدد کمیشن یا کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ یہ بھی ایک عدد ڈویلپمنٹ ہے، اگرچہ کافی پھسڈی ڈویلپمنٹ ہے۔
 

arifkarim

معطل
پاکستان میں بھی وزیراعظم کے پیٹ میں اتنا درد ضرور اٹھا ہے کہ اس کو قوم سے خطاب کرنا پڑ گیا، اور حسبِ معمول اور حسبِ توقع ایک عدد کمیشن یا کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔
کمیشن تو حسب معمول ہے البتہ وزیر اعظم نے خود بنفس نفیس قوم سے خطاب کیا، یہ بالکل غیر معمولی تھا۔ ہمیں اس کی بالکل توقع نہیں تھی۔ شاید درباریوں کا ٹولہ وزیر اعظم کا درست دفاع کرنے میں ناکام رہا تھا اسلئے انہیں خود میدان میں اترنا پڑا۔
 
پانامہ پیپرز عمران خان نے لیک کروائے، پرویز رشید کا متوقع رد عمل سامنے آگیا۔ دوسری طرف رحمان ملک اپنا اور محترمہ کا نام بھی لیکس میں سامنے آنے پر اسے بھارتی را کی سازش قرار دے رہے ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کمال ہے یہ تو پانامہ لیکس سے بھی اہم خبر ہے :)
 
Top