پانامہ کیس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات

جاسم محمد

محفلین
پانامہ کیس: جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات
November 29, 2019
ویب ڈیسک
Wajid-Zia-1.jpg


اسلام آباد: پانامہ کیس میں تحقیقات کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی سربراہی کرنے والے سینئر پولیس افسر واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نامزد کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والے واجد ضیا کی تقرری عمل میں آگئی ہے۔ ان سے قبل ڈی جی ایف آئی اے کی حیثیت سے سینئر پولیس افسر بشیر میمن خدمات انجام دے رہے تھے۔

واجد ضیا نے جس وقت جے آئی ٹی کی سربراہی کی تھی اس وقت وہ ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ ترین سطح پر مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے تحت ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس محمد علی شہزادہ کو اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری اقتصادی امورنوراحمد کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال کو ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس مقرر کر دیا گیا ہے۔

پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا تبادلہ

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ڈاکٹرمعین مسعود کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
 
Top