یہ جو اٹھارہ ، بیس کروڑ عوام کرپٹ ہے اس کی ایک بڑی وجہ کرپشن کو پکڑنے والوں کا خود کرپٹ ہونا ہے۔ ہمارے یہی پاکستانی جو پاکستان میں غیر قانونی کام دھڑلے سے کرتے ہیں، جب خلیج میں آتے ہیں تو بالکل سیدھے ہوکر سب کام قانونی طریقے سے کرتے ہیں حتی کہ بلاوجہ لائن بھی نہیں توڑتے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ غیر قانونی کام کے بعد کوئی تعلق یا رشوت ان کو سزا سے نہیں بچا سکے گی۔ اگر قانون نافذ کرنے والے لوگ اور ادارے پوری طرح قانون پر عمل کریں تو عوام خود بخود سیدھے ہو جائیں گے پھر کرپٹ لوگ آٹے میں نمک کے برابر رہ جائیں گے۔ ان شاءاللہبھائی میرے کرپٹ اشرافیہ کی تعداد تو گنتی کی ہے۔۔۔
یہ جو اٹھارہ کروڑ عوام کرپٹ ہے ۔۔۔
بددیانت، بداخلاق، بدتمیز، وعدہ خلاف، چور، ڈاکو، قاتل، ذخیرہ اندوز، گراں فروش، قانون شکن، رشوت خور، سود خور، دھوکے باز۔۔۔
کون سی ایسی اخلاقی و قانونی برائی ہے جو اس قوم میں نہیں؟؟؟
ماسوائے چند قلیل لوگوں کے۔۔۔
ایسی بدقماش قوم کو کیا اجتماعی سزا دی جائے؟؟؟