پانچواں ایک روزہ میچ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

رابن پیٹرسن نے وہاب ریاض کو رن آؤٹ کرنے کے لیے ایک وکٹ ہی اکھاڑ لی
155938.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کے خلاف یہ کارکردگی بھی "چلے گی" ۔

ویسے ٹیم پر بہت محنت کی ضرورت ہے۔

1- پرانی کھیپ کو رخصت کہہ دینا چاہیے۔
2- نئے لڑکوں کو تیار کرنا ضروری ہے۔
3- ٹیم میں "ٹیم اسپرٹ" کو بیدار کرنا ضروری ہے اور اس طرح کی تربیت بھی ضروری ہے کہ کھلاڑی اپنے لئے بعد میں اور پاکستان کے لئے پہلے کھیلیں۔
4- بلے بازی کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
5- ہر ہر موقع (event) کے لئے بھرپور منصوبہ بندی اور گراؤنڈ ورک کی ضرورت ہے۔ اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹیم سیلکشن کا ہونا ضروری ہے۔

نوٹ: یہ ایک عام آدمی کی رائے ہے۔ یقیناً ٹیم مینجمنٹ میں کہیں زیادہ قابل اور تجربہ کار لوگ موجود ہیں سو اُنہیں سنجیدگی سے منصوبہ بندی اور عمل کی کوشش کرنی چاہیے۔
 
Top