پانی پینے کے صحیح اوقات...

نیلم

محفلین
پانی پینے کے صحیح اوقات جب پانی
جب پانی جسم پر بہتر اثر کرتا ہے.
ایک گلاس صبح اُٹھنے ک بعد اندرونی اعضآء کو ایکٹیو کرتا ہے.
ایک گلاس نہانے کے بعد بلڈ پریشر نارمل رکھتا ہے
دو گلاس کھانا کھانےسے 30 منٹ پہلے ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے
آدھا گلاس سونے سے پہلےہارڈ اٹیک اور برین سٹروک سے بچاتا ہے.
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ بہنا ! :)
صبح اٹھ کر تو میں ضرور پیتی ہوں اور گرمیوں میں رات کو بھی۔
ویسے صبح اٹھ کر برش کرنے سے پہلے پینا چاہیے یا برش کرنے کے بعد ؟
 
فہیم

لائبریرین
ویسے کہتے ہیں کہ علاج ہے کہ منہ دھونے سے پہلے پانی پیا جائے۔

لیکن اگر سوچا جائے تو رات بھر میں پتہ نہیں کتنے جراثیم منہ میں جمع ہوتے ہیں
اور منہ صاف نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں پانی پینا یعنی وہ سب کچھ پیٹ میں لے جانا
تو بہتر ہے کہ پہلے برش کرکے منہ صاف کیا جائے پھر پانی پیا جائے :)
 
یوسف-2

اس موضوع پر بہت ساری بحث سے استفادہ کرنے کے بعد میں تو اب منہ دھونے سے پہلے ہی دو گلاس پانی ”نہار منہ“ پی لیتا ہوں۔ کہ اکثریت اسی کے حق میں تھی۔ یہ بھی کہیں پڑھا تھا کہ رات بھر منہ میں جمع ہونے والے جراثیم معدہ کے لئے سود مند ہوتے ہیں۔
 
عدیل منا

آپ نے بلکل صحیح پڑھا ہے۔ بلکہ اصل طریقہ یہ ہے کہ نہار منہ چار گلاس پانی پی لیں اور 45 منٹ بعد ناشتہ کریں تو ایک ہفتے میں ہائی بلڈ پریشر ٹھیک ہوجاتا ہے۔ پہلے دن ایک گلاس پانی پینا ہے، پھر روزانہ آدھے گلاس کا اضافہ کرتے جائیں اور چار گلاس تک پہنچ جائیں۔

نوٹ: دل کے مریض، فالج کے مریض، ضعیف العمر کمزور افراد یہ عمل نہ کریں۔
 
نیلم

محفلین
بہت شکریہ بہنا ! :)
صبح اٹھ کر تو میں ضرور پیتی ہوں اور گرمیوں میں رات کو بھی۔
ویسے صبح اٹھ کر برش کرنے سے پہلے پینا چاہیے یا برش کرنے کے بعد ؟
صبح برش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے اگر رات کوبرش کر کے سو تو.اسی لیے رات کوبرش کر کے سونا چاہیے.کیونکہ کھانے کے بعد برش کی ضروت پڑتی ہے.اور پھر دوسری بار ناشتے کے بعد برش کریں.اگر ممکن ہو تو لنچ کے بعد بھی برش کر لیں.اگر نہیں کرتےتو کُلی ضرور کر لیں کچھ بھی کھانےکےبعد.اس طرح نہ صرف جرایثم بھی پیدہ نہیں ہو گے اور دانتوں کی کوئی بیماری بھی نہیں ہوگی.
 
یوسف-2

محفلین
آپ نے بلکل صحیح پڑھا ہے۔ بلکہ اصل طریقہ یہ ہے کہ نہار منہ چار گلاس پانی پی لیں اور 45 منٹ بعد ناشتہ کریں تو ایک ہفتے میں ہائی بلڈ پریشر ٹھیک ہوجاتا ہے۔ پہلے دن ایک گلاس پانی پینا ہے، پھر روزانہ آدھے گلاس کا اضافہ کرتے جائیں اور چار گلاس تک پہنچ جائیں۔

نوٹ: دل کے مریض، فالج کے مریض، ضعیف العمر کمزور افراد یہ عمل نہ کریں۔
بہت بہت شکریہ عدیل بھائی ۔ مزید تفصیلات فراہم کرنے کا۔
لیکن ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض ٹھیک ہونے سے متعلق سارے ٹوٹکے صرف کہنے کی حد تک ہیں۔ جدید طبی تحقیق کے مطابق یہ امراض ”قابل علاج“ نہیں بلکہ صرف ”قابل کنٹرول“ ہیں۔ میں ان دونوں امراض میں برسوں سے مبتلا ہوں۔ نہار منہ پانی بھی کئی برس سے مستقل پی رہا ہوں۔ لیکن ہائی بلڈ پریشرآج تک ” ٹھیک“ نہیں ہوا۔ ایک دو دن دوا نہ لوں تو بلڈ پریشر، ککر پریشر بن جاتا ہے :D
 
ہاں جی! کنٹرول کرنا بھی کہہ سکتے ہیں۔
ایک ٹوٹکا اور بھی ہے جو کہ ہمارے کولیگ نے استعمال کیا تھا، وہ بتاتے ہیں کہ اب ان کو بلڈ پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ نمک ہمارے روزمرہ کی ضروریات میں شامل ہے۔ اس کو جتنی حد تک کم کر سکتے ہیں کر لیں۔ٹوٹکا یہ ہے:
"کوڑتُما" شاید آپ اس سے واقف ہوں۔ اورنج کی شکل کا ہوتا ہے لیکن ذائقہ بہت کڑوا۔ حکیم یا پنساری ٹائپ کی دکان سے ملے گا۔ ایک عدد لے کر اس میں سوراخ کرلیں اور 1 لیٹر پانی میں ڈبو دیں۔ تقریباََ 15 سے 20 گھنٹے بعد نکال کر پانی کو چھان لیں۔روزانہ رات سونے سے پہلےاس پانی کے 4 چمچ پی لیں۔ اس سے معدہ صاف ہوگا اور خون کی شریانیں کھلیں گی۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
 
فہیم

لائبریرین
اس موضوع پر بہت ساری بحث سے استفادہ کرنے کے بعد میں تو اب منہ دھونے سے پہلے ہی دو گلاس پانی ”نہار منہ“ پی لیتا ہوں۔ کہ اکثریت اسی کے حق میں تھی۔ یہ بھی کہیں پڑھا تھا کہ رات بھر منہ میں جمع ہونے والے جراثیم معدہ کے لئے سود مند ہوتے ہیں۔

بس دل کے ماننے کی بات ہے یہ تو :)
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ عدیل منا بھائی۔
ان شا ء اللہ ٹرائی کروں گا۔ ”کوڑنما“ ہی کہا ہے نا آپ نے۔ اس کا کوئی اور نام بھی ہے انگلش وغیرہ میں۔ یا اس کی کوئی امیج، تصویر وغیرہ مل جائے تو۔ میں اس نام سے ناواقف ہوں۔
 
Top