محمدصابر
محفلین
میں عام طور پر جب بھی ہاتھ دھوتے ہوئے،وضو بناتے ہوئے یا فلش کرتے ہوئے پانی کو ضائع ہوتے ہوئے یہ سوچتا ہوں کہ بہت ساپانی پودوں پر استعمال کیا جا سکتا ہےیا اسی طرح کے دوسرے مقاصد میںاستعمال کیا جاسکتاہے۔اور آج ایک ویب سائٹ پر اس منصوبے کے بارے میںپڑھا تو سوچا محفل پر شیئر کیا جائے۔ اس منصوبے میں ٹوائلٹ میںاستعمال شدہ پانی کو ایک زمین دوز ٹینک میںلے جایا جاتا ہے۔ وہاںکثافتیں بیٹھ جاتی ہیں (اس طرح کے ٹینک عموماہمارے دیہاتی علاقوں میںمیںنے دیکھے ہیں) پھر اس فالتو پانی کو پودوں کی کیاریوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہ تہہ در تہہ کیاریوں سے جب گزرتا ہے تو اس میںموجود بیکٹریا و دیگر کثافتیں وغیرہ بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ اور ان کیاریوں سے گزرنے کے بعد ان کو ایک دوسرے ٹینک میں اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اور الٹر وائلٹ شعاعوں سے ان میں موجود جراثیم کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ اور واپس ٹائیلٹ فلشز کے ٹینکوں میں پہنچایا جاتا ہے۔ اور اس طرح پانی ری سائیکل ہوجاتا ہے۔ اس کو لیونگ مشین کا نام دیا گیا ہے۔ جو گھر کی سطح پر کام کرتی ہے۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ
ویسے نیشنل جیوگرافک پر ایک پروگرام میگا سیٹیز میں میںنے پیرس پر ایک پروگرام دیکھا تھا ۔ جس میںشہر کے سارے گندے پانی کو ایک ٹریٹ منٹ پلانٹ سے جب گزارا جاتا ہے ،تووہ اتنا صاف ہو جاتا ہے جتنا پینے کا پانی ، پھر اس کو دریا میںپھینک دیا جاتا ہے۔