پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین ڈش کون سی ہے؟ سروے کا نتیجہ آگیا

آپ کی پسندیدہ ڈش کون سی ہے

  • بریانی

    Votes: 19 57.6%
  • پلاؤ

    Votes: 11 33.3%
  • حلیم

    Votes: 6 18.2%
  • نہاری

    Votes: 8 24.2%
  • پائے

    Votes: 11 33.3%
  • کڑاہی

    Votes: 10 30.3%
  • دال چاول

    Votes: 5 15.2%
  • آلو گوشت

    Votes: 6 18.2%
  • قورمہ

    Votes: 8 24.2%
  • چائنیز

    Votes: 4 12.1%

  • Total voters
    33
یہ تینوں ازبکستان ہی کے شہر ہیں ۔ تینوں جگہ کے پلاؤ تقریبا ایک سے ہی ہیں ۔ باقی کھانوں میں ہم نے باربی کیو ٹرائی کیا ۔ مرچیں تو دور کی بات ہمیں تو نمک کی بھی کمی محسوس ہوئی ۔ سموسوں میں موٹا قیمہ مگر بغیر مصالحے کے ساتھ ۔ مگر وہاں سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں کہ پھیکے کھانوں کی عادت ہے ان کو ۔ پاکستانی کھانے دنیا میں ایک الگ ہی مقام رکھتے ہیں ۔ ان کی کیا بات ہے ۔ مصالحوں کا صحیح استعمال انڈیا اور پاکستان میں ہی ہوتا ہے شائد ۔
بارہ مصالحہ کھلاکھلا کر پاکستانیوں کے دماغ بھی گرم کردئیے ہیں :)
 
تاشقند کے چورسو بازارمیں آپ کو وافر مقدار میں گھوڑے کا گوشت نظر آئے گا ۔ وہاں یہ عام سی بات ہے ۔ اصل میں یہ پلاؤ امیر تیمور کے دور میں فوج کو توانا رکھنے کے لیے ایجاد ہوا اور آج بھی پسند کیا جاتا ہے ۔ ویسے گھوڑا تو حلال جانور ہے ۔
پہلے سُنا تھا کہ لنگڑے گھوڑے کو گولی ماردینی چاھئیے لیکن یہ لنگڑا گھوڑا بھی قیمتی ہے گولی مارنے سے اچھا ہے اِس کا قیمہ بنا کر کسی کو کھلادیا جائے :)
 

صابرہ امین

لائبریرین
حلال یا حرام یہ تو کوئی مفتی صاحب ہی بتاسکتے ہیں ایسے رائے دینا مناسب نہ ہوگا پہلے کسی مفتی صاحب کی کوئی رائے آجائے
ازبکستان ایک اسلامی ملک ہے ۔ پہلے یہ روس کا حصہ ہوا کرتا تھا مگر اب یہاں مسلمان تقریبا 88 فیصد ہیں ۔ جمعہ کے روز مساجد اور پلاف (پلاؤ) ہاؤسز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں ۔
 
ازبکستان ایک اسلامی ملک ہے ۔ پہلے یہ روس کا حصہ ہوا کرتا تھا مگر اب یہاں مسلمان تقریبا 88 فیصد ہیں ۔ جمعہ کے روز مساجد اور پلاف (پلاؤ) ہاؤسز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں ۔
اگر یہ حلال جانور ہے تو پاکستان میں اِس کو کیوں نہیں کھایا جاتا؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
لیکن گدھے کا گوشت کوئی دھوکے سے کھلا دے تو کھلادے ورنہ اسے مکروہ ہی سمجھا جاتا ہے پاکستان میں
کہنے کا مطلب تھا کہ گھوڑے پاکستان میں کم ہیں۔ یہ مہنگے بھی بہت ہوتے ہیں تو اسلئے شائد ان کو کھانے کا رواج نہیں ۔
 
کہنے کا مطلب تھا کہ گھوڑے پاکستان میں کم ہیں۔ یہ مہنگے بھی بہت ہوتے ہیں تو اسلئے شائد ان کو کھانے کا رواج نہیں ۔
ویسے اردو محفل کی مہربانی سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ گھوڑا بھی حلال جانور ہے اور ویسے بھی یہ گوشت نہیں کھاتا شاید اِسی لئے حلال ہے
 
Top