پاکستانیوں کے لئے شاندار سہولت متعارف کروا دی گئی، اب پاسپورٹ کے لئے قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا

کعنان

محفلین
پاکستانیوں کے لئے شاندار سہولت متعارف کروا دی گئی، اب پاسپورٹ کے لئے قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا، گھر بیٹھے حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
14 اکتوبر 2016

news-1476421721-9971_large.jpg

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے آن لائن پاسپورٹ سروس ” ای پاسپورٹ“ متعارف کرا دی ہے اور آج سے اس کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر لائنوں کو کم کرنے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے ہی ہی انٹرنیٹ کے ذریعے پاسپورٹ ری نیو کرانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی اس ”ای سروس“ کا دائرہ کار آئندہ 2 سال میں مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ” لوگ گھروں میں بیٹھے ہی ای پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پاکستان بھر میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے صرف 95 دفاتر ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ان دفاتر کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن ای پاسپورٹ کا منصوبہ اپنی آسانیوں کے باعث ایک بہترین کاوش ہے۔

اس منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیسے کر سکتے ہیں ؟ فیس کتنی ہے اور اس مقصد کیلئے کیا کچھ ضروری ہے؟ تمام تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

اس مقصد کیلئے آپ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہے۔

news-1476425941-7887.JPG
1۔ اس ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنائیں
2۔ اپنے پاسپورٹ کے ری نیوول کیلئے درخواست پر کریں
3۔ پاسپورٹ ری نیوول کی فیس اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادا کریں

آن لائن درخواست دینے کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی
درخواست دینے والی کی بنیادی معلومات اور پاسپورٹ سائز کی 2 تصاویر
فنگر پرنٹ سکین اور اس طرح کی دیگر دستاویزات بھی درکار ہوں گی

ای پاسپورٹس کے لئے مندرجہ فیس لاگو ہو گی

news-1476426289-8055.png

ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام تر پراسیس مکمل ہونے کیلئے صرف 17 منٹ درکار ہوں گے

ح
 
کافی خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی ادارے بھی وہی پرانے اور موروثی طریقوں سے نکل کر ترقی کی رہ پر گامزن ہو رہے ہیں.
کیا یہ سروس پردیسیوں کے لیے فائدہ مند ہے یا جب وہ پاکستان میں ہوں تب ہی استعمال کر سکتے ہیں
 
کیسے؟ وضاحت کریں پلیز
نادرا نے کئی ہزار آئی ڈی کارڈ بلاک کردیے ہیں
یہ کارڈز کیسے بن گئے؟
پاسپورٹ ری نیو کے لیے ڈاکومنٹ کی تصدیق کون کرے گا؟ فنگر پرنٹ کون لے گا۔ لازم ایمبیسی جانا ہوگا۔ پھر وہی لائنز
صرف ڈاٹا اینٹری آپ خود کریں گے مگر اس کی تصدیق کون کرے گا۔ اگر نادرا کا سسٹم ویسا ہی ہے جیسے آئی ڈی کا بنانے کا تو ملا منصور کا کارڈ کیسے بنا؟
 
حسیب

محفلین
اس سے پہلے آئی ڈی کارڈ ری نیو کے لیے بھی سہولت دی گئی تھی
اصل مسئلہ فنگر پرنٹ سکین کا ہوتا ہے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

فنگرپرنٹسکا مسئلہ بھی حل کر دیتے ہیں۔ اس لنک پر وزٹ کریں اور ویڈیو کے ذریعے جانئے

باقی اس لنک کے ذریعے بھی تمام معلومات مل سکتی ہیں۔

والسلام
 
فنگر پرنٹ کون لے گا
فنگر پرنٹس لینا کو ئی مسئلہ نہیں ہے ۔۔ ان کی ہدایت کے مطابق فارم ڈا ون لوڈ کریں اور سیاہی سے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشان لیں ۔۔ پھر سکین کر کے اپ لوڈ کر دیں ۔۔ میں نے اپنے گھر میں ۳ لوگوں کے آئی کارڈ اسی طرح بنوا ئے ہیں ۔۔۔ نہ کہیں جانا پڑا اور نہ لائن میں لگنا پڑا۔ ڈلیور بھی گھر کے ایڈریس پہ کیے تھے ۔۔۔ میرے خیال میں بہت بڑی سہولت ہے ہر اس شخص کے لیے جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا استعمال جانتا ہے یا اس کے حلقہ احباب میں کو ئی ایسا شخص مو جود ہو جو اس پرا سیس کو جانتا ہو تو کو ئی مشکل نہیں ہے ۔۔ بلا شبہ آن لائن پاسپورٹ بہت بڑا باب ہے جدت اور سہولت کی جانب ۔۔۔

باقی ملا منصور کا کارڈ کیسے بنا وہ میرا مسئلہ نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہیے ۔۔ اس کام کے لیے بہت سے لوگ تنخواہ لیتے ہیں ۔۔۔ میرا مسئلہ اس ذلالت سے بچنا ہے جو تین سے چار دن ضا ئع کر کے آئی کارڈ حا صل کرنے میں برداشت کرنا پڑتی تھی
 
اللہ کرے
ورنہ پاسپورٹ کے کاغذات جمع کراتے وقت آفیسر کی تصدیق ضروری ہے
 
ورنہ پاسپورٹ کے کاغذات جمع کراتے وقت آفیسر کی تصدیق ضروری ہے
شناختی کارڈ کی حد تک اس عمل میں تبدیلی لائی جا چکی ہے۔ اب آپ کا کوئی بھی عزیز جس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو وہ آپ کے فارم کی تصدیق کر سکتا ہے لیکن اسے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہو گی
 
پاسپورٹ کے کاغذات کی تصدیق نہیں ہوتی. شناختی کارڈ کے کاغذات کی ہوتی تھی. اب وہ بھی کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈر کر سکتا ہے
ہوتی ہے۔
ڈیٹا اینٹرکرنے کے بعد آخر میں ایک آفیسر کرتا ہے۔ کم از کم جدہ میں یہ ہوتا ہے
 
حسیب

محفلین
ہوتی ہے۔
ڈیٹا اینٹرکرنے کے بعد آخر میں ایک آفیسر کرتا ہے۔ کم از کم جدہ میں یہ ہوتا ہے
وہ تو پاسپورٹ آفس میں ہی ہوتا ہے۔
پہلے شناختی کارڈ کی تصدیق کسی گریڈ 16 کے افسر سے کروانی پڑتی تھی لیکن اب وہ کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈر کر سکتا ہے عام طور پر کسی رشتے دار سے ہی کرواتے ہیں
 
وہ تو پاسپورٹ آفس میں ہی ہوتا ہے۔
پہلے شناختی کارڈ کی تصدیق کسی گریڈ 16 کے افسر سے کروانی پڑتی تھی لیکن اب وہ کوئی بھی شناختی کارڈ ہولڈر کر سکتا ہے عام طور پر کسی رشتے دار سے ہی کرواتے ہیں
جب میں نے شناختی کارڈ بنوایا تھا تو وہ بھی افس میں بیٹھے ادمی نے ہی تصدیق کردی تھی
 
Top