پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو زہر پلا دیا گیا

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھارت میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا۔
بھارت میں ہونے والے ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیئے گئی ہوئی پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
میں حیران ہوں کہ جیو یا دوسرے چینلز پر اسکا ڈھنڈورا پیٹ کر تحقیقات کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا۔

تصدیقی ربط
 
قیصرانی

لائبریرین
بھارت میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا۔
بھارت میں ہونے والے ٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیئے گئی ہوئی پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
میں حیران ہوں کہ کیا جیو یا دوسرے چینلز پر اسکا ڈھنڈورا پیٹ کر تحقیقات کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا۔

تصدیقی ربط
اہل جنگ کا یہ تو حال ہے کہ ایم کیو ایم اور ایک مخصوص مسلک کی پرچاری سے فرصت نہیں ملتی

اب یہ خبر ہی دیکھ لیں

ڈاکٹر عمران قتل: لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ
فراز ہاشمی

لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایک کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایجویئر کے علاقے میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کی تصدیق کی ہے۔

لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایک کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایجویئر کے علاقے میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کی تصدیق کی ہے۔
میٹروپولیٹن (میٹ) پولیس کے پریس آفس نے جمعہ کی شب بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بزنس ایڈریس پر تلاشی کا کام دو دن سے جاری تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی اس اندھی کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کی اندھی ٹیم کے 250 اسکور کی اننگ کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 251 اسکور بنا کر میچ جو جیتا تھا۔ تو اس کی سزا انہوں نے وہاں ہی دے دی۔

افسوسناک واقعہ ہے۔

میرا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔
 
ساجد

محفلین
یہ دکھ کی بات ہے کہ بھارتیوں میں سپورٹس مین سپرٹ کی کمی ہے۔ ہار سے دوچار کرنے والی ٹیموں کے ساتھ ان کا رویہ عجیب ہو جاتا ہے۔ البتہ ذیشان تک تیزاب کی بوتل پہنچنا نہایت سنگین معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات اور مذمت کی جانی چاہئیے۔ اگر اس میں کوئی سازش پائی جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بقیہ دورہ نا مکمل چھوڑنے کے اختیار پر بھی غور کرنا چاہیے یا کم از کم اس کی تفتیش مکمل ہونے تک میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہئیے۔ اگر یہ واقعہ پاکستان میں کسی بھارتی کے ساتھ ہو جاتا تو اب تک نہ جانے اس کے تانے بانے جوڑنے میں بھارتی میڈیا کہاں تک جنون پیدا کر چکا ہوتا۔
میں جہاں پاکستان میں موجود ان عناصر کا ذکر کرتا رہتا ہوں جو دونوں ممالک کے درمیان حالات کو بار بار بگاڑتے ہیں وہیں بھارت کی اپنے اندر موجود متعصب عناصر سے چشم پوشی بھی آشکار کرتا رہتا ہوں لیکن اس واقعے سے لگتا ہے کہ بھارتی حکومت متعصبیوں کے سامنے بے بس ہے۔
 
ساجد

محفلین
پاکستان کی اس اندھی کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کی اندھی ٹیم کے 250 اسکور کی اننگ کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 251 اسکور بنا کر میچ جو جیتا تھا۔ تو اس کی سزا انہوں نے وہاں ہی دے دی۔

افسوسناک واقعہ ہے۔

میرا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔
بالکل شمشاد بھائی ، پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں انہے واہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اورا س سے بوکھلا کر کچھ متعصبی عناصر انہے ہو گئے ہیں:)
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل شمشاد بھائی ، پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انہے واہ کامیابیاں حاصل کی ہیں :)
ہمارا 266 والا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دراصل پورا نابینا نہیں بلکہ اسے پارشلی بلائنڈ کہتے ہیں کہ انہیں کچھ نہ کچھ دکھائی دیتا ہے۔ اس لئے پوری طرح انہے واہ نہیں :)
 
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔ہماری کبڈی ٹیم نے بھی اگلے ٹورنامنٹ کیلئے وہاں جانا ہے اور یہاں پر کبڈی کا فائنل کھیلتے وقت بھارتی ٹیم کے تیور جو کچھ بتا رہے تھے،کوئی بعید نہیں کہ اس قسم کاکوئی واقعہ پاکستانی کبڈی ٹیم کے ساتھ بھی دہرایا جائے ۔۔:(
 
ساجد

محفلین
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔ ہماری کبڈی ٹیم نے بھی اگلے ٹورنامنٹ کیلئے وہاں جانا ہے اور یہاں پر کبڈی کا فائنل کھیلتے وقت بھارتی ٹیم کے تیور جو کچھ بتا رہے تھے،کوئی بعید نہیں کہ اس قسم کاکوئی واقعہ پاکستانی کبڈی ٹیم کے ساتھ بھی دہرایا جائے ۔۔:(
جی بالکل یہاں لاہور میں کبڈی ہارنے پر وہ اخلاقیات سے عاری محسوس ہوئے تھے ۔:(
 
ساجد

محفلین
ہمارا 266 والا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دراصل پورا نابینا نہیں بلکہ اسے پارشلی بلائنڈ کہتے ہیں کہ انہیں کچھ نہ کچھ دکھائی دیتا ہے۔ اس لئے پوری طرح انہے واہ نہیں :)
جی ہاں دونوں طرف پارشلی بلائنڈز موجود ہیں۔ یہ دیکھیں کہ جس کھیل میں ہمارے دونوں آنکھیں سلامت رکھنے والے لٹیا ڈبوآتے ہیں وہیں بلائنڈ ٹیم نے اس کے برعکس نتائج دئیے۔:)
 
ساجد صاحب! ۔۔۔۔ بھارت ہمارا نہ صرف ’’بہترین‘‘ دوست ہے، بلکہ ’’مثالی‘‘ بھی۔
’’اپنی‘‘ تو زبان نہیں تھکتی ’’اُن‘‘ کے گُن گاتے۔
 
باباجی

محفلین
گھر کو گھر کے چراغ سے ہی آگ لگتی ہے بھائی
اگر ایسا کچھ پاکستان میں ہوتا تو ہمارا میڈیا ہمیں ہی قصور وار ٹھہراتا
اب یہ واقعہ انڈیا میں ہوا ہے تو اس بارے میں زبان پتا نہیں کیوں بند ہے
اور تو اور شبیر کی آنکھیں بھی بند ہیں جو سب کچھ دیکھ لیتا ہے
ہمارا مطالبہ کے ایسے شر پسند عناصر کو پکڑا جائے اور دورہ بھارت کے دوران ہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے
 
حسان خان

لائبریرین
لوگ اس کو ہنسی سمجھتے ہیں یا ہنسی میں اُڑانا چاہتے ہیں، تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
جو چاہے آپ کی ’’فکرِ لطیفہ ساز‘‘ کرے

حضرت، میری پرمزاح کی ریٹنگ میں یہ بات بھی شامل ہے کہ میں آپ کے مافی الضمیر سے متفق ہوں۔
 
Top