رضوان
محفلین
کب ہم نے کہا تھا ہمیں دستار و قبا دو
ہم لوگ نوا گر ہیں ہمیں اِذنِ نوا دو
اہلِ سخن و اہلِ قلم کی جانب سے بارش کا پہلا قطرہ اہلِ دربار کے ضمیروں پر پہلا تازیانہ پرویز مشرف کی بلوچستان کے مسئلے کو بزریعہ طاقت حل( آج سے 35 سال پہلے مسئلہ مشرقی پاکستان کا بھی یہی حل نکالا گیاتھا) کرنے کے دعوے کا پہلا جواب بی بی سی نیوز کے مطابق احمد فراز نے ہلالِ امتیاز واپس کردیا۔ ہم لوگ نوا گر ہیں ہمیں اِذنِ نوا دو
اس فیصلے کی جس قدر تحسین کی جائے کم ہے گو کہ حکومتی بزرجمہر فراز کی ذات میں اب ایسے ایسے کیڑے نکالیں گے کہ الامان الحفیظ۔۔۔۔اور بلاشبہ اس سے فراز احمد فراز کے قد اور عظمت میں اضافہ ہوگا۔
بقول فراز
میرے جھوٹ کو کھولو بھی اور تولو بھی تُم
لیکن اپنے سچ کو بھی میزان میں رکھنا
کل تاریخ یقیناً خود کو دُھرائے گی
آج کے اِک اک منظر کو پہچان میں رکھنا
لیکن اپنے سچ کو بھی میزان میں رکھنا
کل تاریخ یقیناً خود کو دُھرائے گی
آج کے اِک اک منظر کو پہچان میں رکھنا