بات سمجھنے کی ہے نہ سمجھانے کی۔
یہ لوگ نہ جانے کس مٹی کے بنے ہیں۔ جب تک ایک پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں اسے فرشتہ ثابت کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں اور پھریو ٹرن لیتے ہی وہ پارٹی ان کے نزدیک شیطان ٹھہرتی ہے۔
کم از کم میں رشتہ داروں کو ٹکٹ دینے کی پَخ اٹھانے کا مخالف ہوں۔ ارے بھائی جب فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہونا ہے تو بھلے ایک ہی خاندان کے سارے افراد انتخاب لڑیں کسی کو کیا تکلیف؟ ۔ عوام انہیں پسند کریں گے تو ووٹ دیں گے نہیں کریں گے تو وہ ناکام ہو جائیں گے۔
عجیب سیاسی مزاج ہے ہماری سیاست کا کہ کام کی بات کر نہیں سکتے اور غیر اہم باتوں پر توانائیاں ضائع کرتے ہیں۔