پاکستانی شہروں کا ذکر گانوں میں

آپ نے عنوان میں اس موضوع کی جغرافیائی حدود کو اتنا محدود کرنے کی کوشش کیوں کی ہے؟ امید ہے محفلین آپ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیں گے
مقصد یہ تھا کہ بیشتر محفلین کے لیے کسی دور دراز کے ملک کے چھوٹے سے شہر کے متعلق گانا دلچسپی کا باعث نہ ہوگا بہرحال اب تک واقعی کوشش ناکام ہوگئی ہے اس لیے لڑی کا عنوان تبدیل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے
 
مابدولت کے پسندیدہ فلم شری 420 میں، مابدولت کے پسندیدہ فنکار راج صاحب پر فلمایا گیا مابدولت کا پسندیدہ گانا جسے مابدولت کے پسندیدہ گلوکار مکیش صاحب نے گایا ہے ، چنانچہ مابدولت کی پسندیدہ اتنی چیزیں یکجا پیش کرنے پر مابدولت عزیزی فہد اشرف کو ہدیۂ شاباش پیش کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں ۔ :):)
 

زیک

مسافر
بیشتر محفلین کے لیے کسی دور دراز کے ملک کے چھوٹے سے شہر کے متعلق گانا دلچسپی کا باعث نہ ہوگا
یہ بھی تو دور دراز کے چھوٹے سے شہر ہیں
چکوال، خوشاب، میانوالی


ساہیوال، رحیم یار خان

خانیوال، خوشاب، ساہیوال


لائلپور (فیصل آباد)
 
یہ بھی تو دور دراز کے چھوٹے سے شہر ہیں
یہ تو پاکستان کے ہی شہر ہیں اور اسی مقصد کے لیے ہی لڑی شروع کی گئی ہے اکثر محفلین ان شہروں سے واقف ہونگے۔۔۔ اگر آپ کمبوڈیا کے شہروں پر بنے گانے بھی یہاں شیئر کرنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں پہلے لڑی کا نام تبدیل کردینا چاہیے اس کا اختیار مجھے کہیں نظر نہیں آرہا
 
آخری تدوین:
Top