زین
لائبریرین
پاکستان کے سینئر صحافی طارق عثمانی نے صدر بش کو مارے جانے والے جوتے ایک کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کر دی
اسلام آباد ...... پاکستان کے سینئر صحافی طارق عثمانی نے صدر بش کو مارے جانے والے جوتے ایک کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کر دی جبکہ عراقی صحافی منتظر الزیدی کی رہائی کےلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صحافتی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفڈریشن (ایپنک) کے وائس چیئرمین اور سینئر صحافی طارق عثمانی نے بغدادیہ ٹی وی چینل کے عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جانب سے اتوار کو بغداد میں عراقی وزیراعظم نور المالکی کے دفتر میں نیوز کانفرنس کے دوران صدر بش کو مارے جانے والے جوتوں کو خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ طارق عثمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عراقی صحافی منتظر الزیدی کے جوتے ایک کروڑ ڈالر میں خریدنے کےلئے تیار ہیں وہ ان جوتوں کی قیمت گجرات میں ان کی ملکیتی زرعی اراضی اور اثاثوں کو فروخت کر کے ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی صحافی کے جوتے فراہم کرنے پر ان جوتوں کی قیمت عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو ادا کی جا سکتی ہے۔ سینئر صحافی طارق عثمانی نے کہا کہ عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جرات کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے بھری نیوز کانفرنس میں صدر بش کو مخاطب کر کے کتا کہہ کر امریکی پالیسیوں پر نفرت کا اظہار کیا۔ طارق عثمانی نے کہا کہ امریکہ آزادی اظہار کی پاسداری کرے اور عراقی صحافی منتظر الزیدی کو فوری طور پر رہا کرے۔ طارق عثمانی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ منتظر الزیدی کی رہائی کےلئے فوری مداخلت کر ے اور انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرے۔