صرف علی
محفلین
سنی اتحاد کونسل کے علماء نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ اسلام میں خود کش حملے حرام ہیں اورغیر ملکی مہمانوں کوقتل کرنا بدترین جرم ہے،پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔لاہورسے جاری پچاس علماء کے متفقہ فتوے میں قراردیا گیا ہے کہ شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گنا ہ ہے ، مساجد ، مزارات ، اسپتالوں ، جنازوں ،تعلیمی اداروں ، مارکیٹو ں اورسیکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں ،بے گناہ طالبات ، غیر ملکی کوہ پیماوٴں اوربے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اورپاکستان کے باغی ہیں ،مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے، امریکا کے خلاف جہاد کا اصل میدان پاکستان نہیں افغانستان ہے ، پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور امریکہ کا ظالمانہ فعل ہیں ۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=107672
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=107672