پاکستانی عورتوں کی طاقت

شمشاد خان

محفلین
ﺍﮎ ﺭﻭﺯ ﻓﻀﻮﻝ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﺗﮭﺎ، ﺑﮯ ﺳﮑﻮﻧﯽ ﺳﯽ ﭼﮭﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﻓﯿﺴﺒﮏ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ
ﻓﯿﺴﺒﮏ ﮐﮭﻠﺘﮯ ﮨﯽ ﺍﮎ ﭘﻮﺳﭧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﻮ ﻣﻠﯽ، ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ
ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺋﻨﮧ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮑﮍﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻧﻤﻮﻧﯿﺎﮞ ﭼﭙﮑﻠﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮈﺭ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﮐﺎﻓﯽ ﮨﻨﺴﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﻨﭧ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺩﯾﺎ، ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﮩﻦ ﮐﯽ ﭼﯿﺦ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺩﯼ
ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﮐﭽﻦ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺎ، ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﻣﺎﺭﺍ، ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻦ ﭘﺮ ﮨﻨﺴﻨﮯ ﻟﮕﺎ
ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﺟﺎﺭﯼ ﺗﮭﮯ، ﻧﺎﺭﺍﺿﮕﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﮯ ﺭﻭﻡ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ، ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﺁﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮔﯿﺎ
ﮐﭽﮫ ﻟﮯ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺳﻠﺠﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﺑﮩﻦ ﺗﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﻧﺎﻣﮧ ﺗﻮ ﺭﺷﻮﺕ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﮨﯽ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ، ﺭﺷﻮﺕ ﺩﯼ، ﺭﻭﻡ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻃﻨﺰﯾﮧ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ
ﭼﺎﺋﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﻮ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮑﮍﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻤﻮﻧﯽ ﮔﮍﯾﺎ ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﺳﮯ ﮈﺭ ﮔﺌﯽ
ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ، ﺍﻭﺭ ﮨﺎﮞ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﺍﻥ ﯾﻮﺭﭖ ﮐﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻤﭙﯿﺌﺮ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ، ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮕﯽ۔۔۔۔۔۔ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺟﻤﻠﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﻧﺠﮭﺎ
ﺍﮎ ﺑﺎﺭ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﺎ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﻨﮧ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ
ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﮎ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﮯ ﺳﻮﯾﭧ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔۔۔۔۔ﻣﯿﺮﮮ ﮔﺎﻝ ﭼﮭﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺕ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﯽ
ﺍﻥ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﺗﮏ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﭘﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﻋﺰﺕ ﭘﻮﺭﮮ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﮨﮯ
ﺍﻧﮩﯿﮟ 18 ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ، ﺍﻭﺭ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﭘﺮ 21 ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺗﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺨﺮﮮ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻧﮑﺎﺡ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻤﯿﮟ ﺟﻮﺍﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ
ﮨﻤﮩﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺯﯾﻨﺖ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﮨﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﯽ ﮨﮯ ﭘﺮ ﻓﺮﻕ ﺻﺮﻑ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﮯ
ﺟﺐ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻣﺎﺭﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ، ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻣﺎﺭﺗﯽ ﮨﮯ، ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺟﺐ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭘﮑﺎﺭﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﻮ ﻭﮦ ﮨﻤﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺩ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﺎﻧﭗ ﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﭘﮑﮍﻧﺎ ﺳﯿﮑﮭﺘﯽ ﮨﯿﮟ، ﮐﮩﯿﮟ ﭘﯿﺸﮯ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺪﺩ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ
ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﯾﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﻭﻗﺖ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺑﺎﺑﺎ، ﻣﻤﺎ، ﭼﭽﺎ، ﺩﺍﺩﺍ ﺟﺎﻥ، ﻣﺎﻣﻮﮞ ﺟﺎﻥ ﺳﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﮈﮬﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ ﮐﺒﮭﯽ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔ ﺁﺝ ﺗﻢ، ﮐﻞ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﯾﺎ ﮐﺎﮐﺮﻭﭺ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﻣﯿﺮﺍ ﻓﺨﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﮯ ﮨﺮ ﻣﺸﮑﻞ ﮔﮭﮍﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻏﻢ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ؟؟؟؟
ﻣﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻓﺮﻕ ﮨﮯ
ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺑﮩﻦ ﺍﭘﻨﮯ 5 ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﺨﻔﻮﻅ ﺳﻤﺠﮭﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﮨﻮ ﯾﺎ ﺑﮍﺍ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺨﺎﻓﻆ ﮨﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﺟﻮﺍﻥ ﺑﮭﺎﺋﯽ 10 ﺳﺎﻟﮧ ﺑﮩﻦ ﮐﻮ ﺳﮑﻮﻝ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻏﺮﻭﺭ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﮩﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ۔
ﻣﯿﮟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﻮﮞ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﯾﻮﺭﭖ ﮐﯽ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻭﮦ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻃﺎﻗﺖ، ﯾﮩﯽ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﺍﺏ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﻮ، ﺍﻭﺭ ﮨﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮨﮯ احسن ﺟﯿﺴﺎ؟؟؟
ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﮔﯽ
ﺍﻭﺭ ﮨﺎﮞ ﺁﺋﻨﺪﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻤﭙﯿﺌﺮ ﮐﯿﺎ ﻧﺎ ﺗﻮ ﻣﻨﮧ ﺗﻮﮌ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ
ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﺫﻟﯿﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻼ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﮐﭽﮫ ﺳﯿﮑﮭﻨﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﻼ، ﺟﻮ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ،
ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮩﻦ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻨﺎ ﺩﯼ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﯿﭩﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﯽ ﻭﺭﻧﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﺳﻨﺎ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﯽ
ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮩﻦ ﻣﯿﺮﺍ ﻏﺮﻭﺭ...

(فیسبک سے منقول)
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
فیس‌بک سے کاپی کیا ہوا متن پیسٹ کرنے سے پہلے یہاں پر آنلائن درست کیا کریں۔
یا - اردو فکسر ورژن 17.2.3 (3 فروری 2017) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

اک روز فضول بیٹھا کہیں سوچوں میں گم تھا، بے سکونی سی چھائی ہوئی تھی، اچانک موبائل پر نظر پڑی اور فیسبک کھول کر بیٹھ گیا
فیسبک کھلتے ہی اک پوسٹ دیکھنے کو ملی، لکھا تھا کہ
امریکہ اور چائنہ کی لڑکیا سانپ پکڑتی ہیں اور ہماری نمونیاں چپکلی سے بھی ڈر جاتی ہیں
کافی ہنسا اور کمنٹ بھی کر دیا، تھوڑی دیر بعد بہن کی چیخ سنائی دی
کاکروچ کاکروچ
موبائل چھوڑا کچن میں گیا، کاکروچ مارا، اور بہن پر ہنسنے لگا
ہنستے ہنستے اس پر نظر پڑی تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، ناراضگی دکھائے روم میں چلی گئی، یہ بات جانتے ہوئے کہ میں نے کچھ دیر بعد اسے منانے آ جانا ہے اور معمول کے مطابق میں اسے منانے بھی گیا
کچھ لے دے کر معاملہ سلجھایا گیا، بہن تھی راضی نامہ تو رشوت دینے سے ہی ہونا تھا، رشوت دی، روم سے باہر نکلتے وقت میں نے طنزیہ انداز میں کہا
چائنہ اور امریکہ کی لڑکیاں تو سانپ پکڑتی ہیں اور میری نمونی گڑیا کاکروچ سے ڈر گئی
وہ عورتیں مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ ان کے تمہارے جیسے بھائی نہیں ہوتے، اور ہاں آئندہ ان یورپ کی عورتیں کے ساتھ مجھے کمپیئر نہ کرنا، سمجھ لگی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کا یہ جملہ میرے کانوں میں گھونجھا
اک بار تو ایسا لگا شاید اس نے مجھے سنانے کے لیئے کہا ہو گا
پر میں اس کا مطلب جاننے واپس اس کے پاس منہ بنائے بیٹھ گیا، اور بولا
کیا مطلب ہے تمہارا اک بار پھر سے کہنا
میں نے کہا کہ ان کے تمہارے جیسے سویٹ بھائی نہیں ہوتے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میرے گال چھوتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی
ان لڑکیوں کی عزت ان کے اپنے وجود تک محدود ہوتی ہے، پر میری عزت پورے خاندان کی عزت ہے
انہیں 18 سال کا ہوتے ہی گھر سے نکال دیا جاتا ہے پھر وہ کام کرتی ہیں، اور مضبوط بن جاتی ہیں
پر 21 سال تک تو ہمارے نخرے اٹھائے جاتے ہیں، نکاح کے بعد ہمیں جوان ہونے کا موقع ملتا ہے
ہمہیں گھر میں سجا کر رکھا جاتا ہے اور وہ شہروں کی زینت بنتی ہیں
ہر عورت کاکروچ سے ڈرتی ہے پر فرق صرف اتنا ہے
جب پہلی بار کاکروچ ان کے سامنے اتا ہے، ان کا بھائی ماردیتا ہے، دوسری بار ان کی ماں مارتی ہے، تیسری بار جب آتا ہے تو وہ پکارتی ہے مگر کوئی نہیں آتا اس کی مدد کو وہ ہمت کر کے خود مار دیتی ہے، اور اسی طرح سانپ بھی وہ خود پکڑنا سیکھتی ہیں، کہیں پیشے کے طور پر اور کہیں اپنی مدد آپ کے تحت
میرے سامنے جب بھی کوئی مصیبت یا مشکل وقت آیا تو بابا، مما، چچا، دادا جان، ماموں جان سب میری ڈھال بن کر کھڑے ہوئے۔ مجھے مضبوط ہونے کا موقع ہی نہیں ملا کبھی، کیونکہ مجھ پر کوئی مصیبت آئے گی تو سب میرے سامنے ہوں گے۔ آج تم، کل میرا شوہر اور میرا بیٹا، مجھے کیا ضرورت ہے سانپ پکڑنے یا کاکروچ مارنے کی میری طاقت میرا فخر میرا سب کے ہر مشکل گھڑی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں، مجھے کیا غم کسی سے ؟؟؟؟
مرد اور عورتوں میں بہت بڑا فرق ہے
نوجوان بہن اپنے 5 سال کے بھائی کو بازار لے جاتی ہے اور خود کو مخفوظ سمجھتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے بھائی چھوٹا ہو یا بڑا اس کا مخافظ ہے۔ مگر جوان بھائی 10 سالہ بہن کو سکول بھی چھوڑنے جائے تو اس کا غرور، اس کی طاقت ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ بہنوں کو کمزوری سمجھتے ہیں کچھ لوگ۔
میں مضبوط ہوں ان تمام یورپ کی لڑکیوں سے کیونکہ میرے پاس وہ طاقت ہے جو ان کے پاس نہیں
اور یہ طاقت، یہی لوگ میرے مرنے کے بعد بھی میرا ساتھ دیں گے
اب کمرے سے باہر نکلو، اور ہاں کسی انگریز سے بات ہوئی تو اسے کہنا کے تمہارا کوئی بھائی ہے احسن جیسا؟؟؟
جواب میں اس کی خاموشی تمہارے ہر سوال کا جواب دے گی
اور ہاں آئندہ مجھے ان لڑکیوں کے ساتھ کمپیئر کیا نا تو منہ توڑ دوں گی
آخر کار ذلیل ہو کر کمرے سے باہر نکلا پر بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا، جو کہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا،
میری بہن نے مجھے سنا دی اچھا ہوا یہ بات بیٹی سے نہیں کہی ورنہ وہ بھی دو چار سنا ہی دیتی
میری بہن میرا غرور۔ ..

(فیسبک سے منقول)
 
آخری تدوین:
Top