پاکستانی قوانین اور بل کا متن آن‌لائن

زیک

مسافر
کیا پاکستان کے مختلف قوانین اور اسمبلی میں پیش ہونے (یا پاس ہونے) والے بل کا متن آن‌لائن کہیں موجود ہے؟ اگر نہیں تو کوئی پاکستانی اس کام کا بیڑا کیوں نہیں اٹھاتا۔

عام طور پر آن‌لائن پاکستان کے قوانین کے متعلق خوب بحث پڑھی ہے خاص طور پر اگر بات کا اسلام سے کوئی ہلکا سا بھی تعلق ہو۔ مگر افسوس یہ ہے کہ یہ بحث vaccum میں ہو رہی ہوتی ہے۔ اخباری رپورٹ کا حوالہ تو ہوتا ہے مگر اصل قانون کا کسی کو علم نہیں ہوتا کہ اس میں کیا ہے۔

وکی‌سورس پر صرف پچھلے سال والا حسبہ بل موجود ہے۔

یہان امریکہ میں تو آپ لائبریری آف کانگریس کے سائٹ پر ہر پیش کیا گیا بل کا متن اور اس پر لیا گیا ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔ تمام ووٹوں کی تفصیل بھی موجود ہوتی ہے۔

کیا ہی اچھا ہو کہ چھوٹے پیمانے پر سہی پاکستان میں بھی کوئی ایسی سائٹ شروع ہو جائے۔
 

پاکستانی

محفلین
مسلہ تو یہی ہے زکریا بھائی کہ اس کی تفصیل کہیں سے ملے، یہاں پاکستان میں قوانین صرف نام سے بنتے ہیں ان کی تفصیل میں کوئی نہیں جاتا اور نہ کسی کو پتہ ہوتا ہے حتکہ ہمارے سیاستدان ان کے خلاف بیان پر بیان داغ رہے ہوتے ہیں مگر انہیں بننے والے قانوں یا ترمیم کا ذرا برابر بھی علم نہیں ہوتا وہ بیچارے تو صرف پارٹی لیڈر کے حکم پر چلتے ہیں ان کی پارٹی نے کہہ دیا کہ فلاں قانوں یا ترمیم غلط ہے تو پھر چاہے آسمان الٹا ہو جائے وہ غلط ہے۔
 

زیک

مسافر
مثال کے طور پر حسبہ بل پاس ہو گیا ہے۔ اب یہ کہیں تو چھپا ہو گا حکومتی دستاویزات میں۔

اسی طرح ڈان اخبار کے مطابق کل حدود میں ترمیم والے بل کی کاپیاں صحافیوں کو بانٹی گئی تھیں۔
 

باسم

محفلین
اقبال سائبر لائبریری پر پاکستان کے قوانین پر اردو میں کتاب ملی ہے جلدوں اور ان کے عنوانات کی تفصیل حسب ذیل ہے:
پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ اول(
پاکستان کی عدالت عظمیٰ اور اس کا دائرہ اختیار
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا کی ذمہ داریاں(
پروانہ انصرام جائداد
قانونِ نکاح اور اس کی ذمہ داریاں
قانونِ طلاق
نابالغ بچوں کی حضانت اور پرورش
قانونِ مہر
قانونِ وراثت
قانونِ ہبہ
قانونِ وقف
قانونِ کرایہ داری
قومی شناختی کارڈ کی اہمیت اور اس کا حصول
ابتدائی اطلائی رپورٹ (FIR( ایف آئی آر کا اندراج
جانشینی سرٹیفکیٹ اور اس کے حصول کا طریقہ کار
وفاقی محتسب کے دفتر میں شکایات درج کرنے کا طریقہ کار
نفقہ بیوی و اولاد
بچوں کی حضانت (تحویل( کا قانون و طریقہ کار
گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار
جائداد کے انتقال کا طریقہ کار
بچوں سے متعلق فوجداری مقدمات کی سماعت کا طریقہ کار
محکمانہ کاروائی سے متاثرہ سرکاری ملازمین کیلیے دادرسی کا طریقہ کار
متوفی کی جائداد میں عورت کا حصہ

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ دوم(
نکاح نامہ کی اہمیت
آئین میں دئے ہوئے بنیادی حقوق اور انکے حصول کا طریقہ کار
دیوانی مقدمات میں دعویٰ/جوابِ دعویٰ دائر کرنے کا طریقہ کار
عدالت عالیہ اور اس کا دائرہ کار
وفاقی شرعی عدالت کا قیام اور دائرہ کار
انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور اس کے حصول کا طریقہ کار
بچوں سے مشقت لینے کی ممانعت کے قوانین
مختار نامہ (Power of Attorney)کی اہمیت و لوازمات
ماتحت عدالتوں کا دائرہ اختیار
قانونِ ثالثی کے تحت تنازعات کے تصفیہ کا طریقہ کار
فوجداری مقدمات میں تفتیش اور اس کا طریقہ کار
فیملی کورٹس ایکٹ 1964؁ کے تحت مقدمات کے اندراج کا طریقہ کار
جسمانی ضربات سے متعلق تعزیراتی سزائیں
جرائم قابلِ راضی نامہ اور ان کے قانونی اثرات
منشیات کی تیاری، استعمال، تحویل اور کاروبار سے متعلق جرائم اور ان کی سزائیں
تنسیخ نکاح کا قانون اور اس کا طریقہ کار
تحدیدِ جہیز کا قانون

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ سوم(
کم عمری کی شادی کی ممانعت اور خلاف ورزی کی سزا
حکم امتناعی عارضی اور حکم امتناعی دائمی کے حصول کا طریقہ کار
عدالت کی جانب سے دلائے جانے والا اصل خرچہ اور خرچہ برائے تلافی نقصان
خالص خوراک (Pure Food) کا قانون مجریہ 1960؁
عقد ثانی کیلیے ضروری شرائط اور طریقہ کار
جھوٹی گواہی اور اس کے اثرات
قانونِ معاہدہ (The Contract Act, 1872)کے لوازمات
بدنیتی سے چیک کے اجراء کی سزا
ٹریفک کو منضبط کرنے کا قانون و طریقہ کار
عدالتی کاروائی کی نقول کے حصول کا طریقہ کار
صارف کے قانونی حقوق
طب کے شعبے سے منسلک افراد کیلیے ضابطہ اخلاق اور مجرمانہ غفلت کی صورت میں کاروائی کا طریقہ کار
وفاقی سرکاری ملازمین اور ان کے کنبوں کی امداد کیلیے بہبود و اجتماعی بیمہ فنڈ اسکیمیں
پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی ممانعت کا قانون
احترام رمضان آرڈیننس 1981
ٹیکس محتسب کے پاس شکایات کے اندراج و پیروی کا طریقہ کار

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ چہارم(
بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا قانون
تیل و گیس کو منضبط کرنے کا قانون
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی ذمہ داریاں
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اس کی ذمہ داریاں
قومی احتساب بیورو
قانونِ شہادت مجریہ 1984؁ کے تحت شہادت کا طریقہ کار
غیرت یا سیاہ کاری کے نام پر قتل، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے تناظر میں
توہین عدالت کا قانون
قرآن پاک (طباعت اور ریکارڈنگ کی غلطیوں کی روک تھام)کا قانون مجریہ 1973؁
غیر شائستہ اشتہارات کی ممانعت کا قانون
سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں کے ساتھ شادی کی ممانعت کے قواعد
قانونِ دادرسی مختص کے زمرے میں آنے والے دعوے
نابالغ بچوں کی ایک ملک سے دوسرے ملک غیر قانونی منتقلی
دفعہ 144 کا نفاذ
ضابطہ دیوانی (Code of Civil Procedure)کے تحت سمن اور تعمیلِ سمن کا طریقہ کار

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ پنجم(
عدالتِ عظمیٰ کے فیصلوں کے تناظر میں خواتین کا حقِ وراثت
چولہا پھٹنے کے واقعات عدالت عالیہ کے فیصلہ کے تناظر میں
شادی کے موقع پر بے جا تصرف اور نمودونمائش کی ممانعت کاایکٹ 2003؁ صوبہ پنجاب
موٹر وہیکل آرڈیننس مجریہ 1965؁ کے تحت حادثے کی صورت میں ڈرائیور کی ذمہ داری
مسافر گاڑیاں چلانے کیلیے آداب اور خلاف ورزی کی سزا
وکلاء کے لئے پیشہ ورانہ آداب
وکلاء کے خلاف تادیبی کاروائی کا قانون و طریقہ کار
پاکستان کےنام اور نشانات (ممنوع استعمال) مجریہ 1957؁
ہتک عزت سے متعلق قانون
قصاص و دیت سے متعلق احکامات
انسانوں کی خرید و فروخت کی ممانعت
معذور افراد کی آباد کاری کا قانون و طریقہ کار
عوام کی معلومات تک رسائی
بیان قبل از مرگ کی قانونی حیثیت
نئے پولیس آرڈر کے تحت عوام کے حقوق اور پولیس کی ذمہ داریاں
معاوضہ برائے کارکنان
اسلام آباد میں لازمی پرائمری تعلیم کا آرڈیننس
بیت المال ایکٹ 1991 کے تحت مستحقین کی امداد کیلیے بیت المال کا قیام
کارکنوں کے بچوں کیلیے مفت تعلیم
جانوروں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کی ممانعت کا قانون مجریہ 1890؁
ماحولیاتی تحفظ کا قانون
ضمانت
ماں کے دودھ اور بچوں کی غذا کے تحفظ کا قانون
لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت مصالحت انجمن کا کردار و اہمیت
اسلام آباد تحدیدِ کرایہ داری آرڈیننس

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ ششم(
زنا کے مقدمات میں (ملزم عورت کی) تفتیش کا طریقہ کار
غیرت یا اس سے ملتے جلتے حیلہ یا عذر کے نام پر قتل کی ممانعت
نیشنل ہائی وے پر غفلت برتنے سے متعلق جرائم اور سزائیں
عورت کو بدل صلح میں دینے کی ممانعت
توہین رسالتؐ کے مقدمات میں تفتیش کا طریقہ کار
جبری مشقت کے انسداد کا قانون
فیصلہ شدہ معاملات کو دوبارہ عدالت میں لانے پر پابندی
پاسپورٹ سے متعلق جرائم اور سزائیں
اچھے چال چلن کی ضمانت پر پروبیشن پر رہائی کا قانون
جعلی ادویات کی خریدوفروخت پر پابندی
حدود اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت چوری کی سزائیں
جعلسازی اور اس کی سزا
جرمِ اغوا کی قسمیں اور انکی سزا
ججوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف استغاثے کا قانون
مداخلت بے جا اور اس کی سزا
منصف امن کا تقرر اور اس کی ذمہ داریاں

پاکستان کے بنیادی قوانین (حصہ ہفتم(
حبس بے جا اور اس کی سزا
مزاحمت بے جا اور اس کی سزا
زبانی شہادت یا گواہ کا بیان
ایڈوکیٹ جنرل کے فرائض منصبی
اٹارنی جنرل آف پاکستان کے فرائض منصبی
بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت عدالتی چارہ جوئی
فراڈ، دھوکہ دہی کی بنیاد پر حاصل کی گئی ڈگری یا عدالتی حکم
قانونِ لاچارگی )Legal Dissbility(
نابالغ اور فاتر العقل افراد کے عدالتی مفادات کا تحفظ
دیوانی مقدمات میں حاضری سے مستثنیٰ افراد کا بیان
سرکار/مملکت کے خلاف جرائم
دستاویزی شہادت پیش کرنا
معاشرہ/دستور کے خلاف بغاوت اور غداری کی سزا
فوجداری مقدمات کا انتقال
اصولِ امرِ مانع Law of Estoppel
حکومتی مقدمات
قانونِ شراکت مجریہ 1932؁ کے تحت فرم کی رجسٹریشن کا طریقہ کار
منصف امن بر بنائے عہدہ (Ex-Officio Justice of Peace) کے اختیارات عدالت عالیہ لاہور کے فیصلے کے تناظر میں
پولیس کا انسدادی کاروائی کا اختیار

اگر مضامین کی فہرست کو مربوط کردیا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہوگا
 

dxbgraphics

محفلین
کیا پاکستان کے مختلف قوانین اور اسمبلی میں پیش ہونے (یا پاس ہونے) والے بل کا متن آن‌لائن کہیں موجود ہے؟ اگر نہیں تو کوئی پاکستانی اس کام کا بیڑا کیوں نہیں اٹھاتا۔

عام طور پر آن‌لائن پاکستان کے قوانین کے متعلق خوب بحث پڑھی ہے خاص طور پر اگر بات کا اسلام سے کوئی ہلکا سا بھی تعلق ہو۔ مگر افسوس یہ ہے کہ یہ بحث vaccum میں ہو رہی ہوتی ہے۔ اخباری رپورٹ کا حوالہ تو ہوتا ہے مگر اصل قانون کا کسی کو علم نہیں ہوتا کہ اس میں کیا ہے۔

وکی‌سورس پر صرف پچھلے سال والا حسبہ بل موجود ہے۔

یہان امریکہ میں تو آپ لائبریری آف کانگریس کے سائٹ پر ہر پیش کیا گیا بل کا متن اور اس پر لیا گیا ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔ تمام ووٹوں کی تفصیل بھی موجود ہوتی ہے۔

کیا ہی اچھا ہو کہ چھوٹے پیمانے پر سہی پاکستان میں بھی کوئی ایسی سائٹ شروع ہو جائے۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے ویب سائٹس پر ان کا لنک ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق بلوں کی معلومات یہاں دستیاب ہیں
 
Top