پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی برسی

نیلم

محفلین
17 اگست کو پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی برسی کا دن ہے .نصرت فتح علی خان کا ایک بہترین سونگ اور ایک بہترین ڈرامے کے ساتھ
آپ سب بھی نصرت فتح علی خان کی کوئی بھی غزل یا گیت اپنی پسند کا شیئرکرسکتے ہیں اس دھاگےمیں.
 

سید ذیشان

محفلین
وہ دن مجھے یاد ہے۔ کب مجھے اس افسوسناک خبر کا معلوم ہوا تو سارا دن میں افسردہ تھا۔ حالانکہ میں نے نصرت صاحب کے اتنے گانے یا قوالیاں بھی نہیں سنی تھیں۔ ابھی بھی سوچتا ہوں کہ انچاس سال کی عمر میں ہی بلا لئے گئے۔ اگر ان کی عمر کچھ زیادہ ہوتی تو اور کتنے کمالات کرتے۔
ویسے تو ان کی سب ہی قوالیاں مجھے پسند ہیں لیکن "سانسوں کی مالا" خصوصاً دل کو بھا گئی ہے۔
 

نیلم

محفلین
نصرت فتح علی خان مرحوم کی برسی 16 اگست کو تھی یعنی کل۔
اصلاح کے لیے بہت شکریہ.ویسے 17 اگست کو بھی ہے کسی کی برسی میرے دماغ میں نہیں آرہا.شاہد ضیاءالحق محروم کی؟اگست میں بہت سارے اہم واقعات رونما ہوتے رہیں ہیں یا شائد مھجے لگتا ہے ایسا.لیڈی ڈیانا اور نازیہ حسن کی وفات بھی انی دنوں تھی.
 

نیلم

محفلین
جی یہ مھجے بھی بہت پسند ہے.اس کے علاوہ بھی ان کے بہت سے سونگ بھی
وہ دن مجھے یاد ہے۔ کب مجھے اس افسوسناک خبر کا معلوم ہوا تو سارا دن میں افسردہ تھا۔ حالانکہ میں نے نصرت صاحب کے اتنے گانے یا قوالیاں بھی نہیں سنی تھیں۔ ابھی بھی سوچتا ہوں کہ انچاس سال کی عمر میں ہی بلا لئے گئے۔ اگر ان کی عمر کچھ زیادہ ہوتی تو اور کتنے کمالات کرتے۔
ویسے تو ان کی سب ہی قوالیاں مجھے پسند ہیں لیکن "سانسوں کی مالا" خصوصاً دل کو بھا گئی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اصلاح کے لیے بہت شکریہ.ویسے 17 اگست کو بھی ہے کسی کی برسی میرے دماغ میں نہیں آرہا.شاہد ضیاءالحق محروم کی؟اگست میں بہت سارے اہم واقعات رونما ہوتے رہیں ہیں یا شائد مھجے لگتا ہے ایسا.لیڈی ڈیانا اور نازیہ حسن کی وفات بھی انی دنوں تھی.

جی جنرل ضیا الحق کی برسی آج یعنی 17 اگست ہے۔ نازیہ حسن کی برسی کچھ دن قبل تھی۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اصلاح کے لیے بہت شکریہ.ویسے 17 اگست کو بھی ہے کسی کی برسی میرے دماغ میں نہیں آرہا.شاہد ضیاءالحق محروم کی؟اگست میں بہت سارے اہم واقعات رونما ہوتے رہیں ہیں یا شائد مھجے لگتا ہے ایسا.لیڈی ڈیانا اور نازیہ حسن کی وفات بھی انی دنوں تھی.

ویسے اگست میں ایک اور واقع بھی رونما ہوا تھا اور وہ جناب احمد فراز مرحوم کی وفات ہے۔ جو 25 اگست 2008 کو ہوئی تھی۔
 

نایاب

لائبریرین



اک ساز جو خاموش ہوا!
نصرت فتح علی کی یاد میں
امجد شیخ

nusrat.jpg


نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 16 سال ہونے کو آئے۔ 16 اگست 1997 کو نصرت ہم سے ہمیشہ کے لیئے رخصت ہوئے ۔ مگر موسیقی کا جو خزانہ نصرت ہمارے لیئے چھوڑ گئے ہیں وہ اتنا ہے کہ انسان ساری زندگی بھی سنے تو بھی دل نہ بھرے۔ خان صاحب 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد جناب فتح علی خان صاحب اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ موسیقی کے گھرانے میں آنکھ کھولنے کی وجہ سر اور راگنیاں آپ کے گھٹی میں پڑیں تھی۔ کم عمری میں ہی جناب فتح علی خان صاحب نے نصرت کو بطور گلوکار نامنظور کرتے ہوئے طبلہ سکھانا شروع کر دیا تھا کہ نصرت کی آواز اتنی اچھی نہیں کہ یہ کبھی لیڈ سنگر بن سکے گا ۔ بہرحال نصرت مرحوم کی والدہ کے احتجاج پر نصرت فتح علی کو موسیقی کی تعلیم دی گئی اور نصرت اپنے شوق ، لگن محنت اور صلاحیتوں کے با عث اُس مقام پر پہنچے کہ جس پر آج تک کوئی دوسرا قوال نہیں پہنچ سکا۔ نصرت کے فن کو پوری طرح سمجھنے کے لیئے کچھ بنیادی باتیں قوالی کے بارے میں علم ہونا ضروری ہیں۔

nusrat3.jpg
قوالی اصل میں ہے کیا؟ اسلامی نقطہ نظر سے چشتیہ سلسلہ کا یہ طریق ہے کہ ایک خاص لے اور تال پر رقص کرنے سے انسان میں خالص پن آتا ہے، اور اگر انسان اس روحانی کلام میں ڈوب جائے تو پھر وہ کسی اور ہی دُنیا میں ہوتا ہے۔ ہمارے برِصغیر میں قوالی کے موجد امیر خسرو کو کہا جا سکتا ہے اور انہوں نے قوالی میں کئی نئی جہتیں متعارف کروائیں۔ آج کی قوال پارٹی میں عام طور پر ایک مرکزی گلوکار اور ایک یا دو ثانوی گلوکار ہوتے ہیں۔ ایک شاگرد گلوکار بھی ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ روائتی قوالی میں دو ہارمونیم ہوتے ہیں۔ایک طبلہ نواز اور کبھی کبھی ایک ڈھولی بھی شامل ہوتا ہے۔ پانچ یا سات کورس گانے والے اور تال دینے والے موجود ہوتے ہیں۔ مرکزی قوال الفاظ کی تکرار سے اور ایک ہی شعر کو مختلف انداز سے گا کر ایک تاثر قائم کرتا ہے اور لوگ بے خود ہو جاتے ہیں۔
نصرت فتح علی نے اپنے وقت کے مشہور قوالوں کی موجودگی میں اپنا ایک الگ انداز بنایا اور اس میں بے انتہا کامیابی حاصل کی، نصرت کے ووکل رینج کسی بھی انسان سے زیادہ تھی، بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ کسی بھی ساز سے زیادہ تھی، آواز کو پلٹنے اور تاثر بدلنے میں مختلف ٹونز کا استعمال نصرت کا خاصہ تھی۔ نصرت کی قوالی سنتے ہوئے اکثر یہ محسوس ہوتا تھا کہ نصرت بے خودی میں گا رہے ہیں اور اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں ۔ اس کا اثر ماحول پر بہت ہی زیادہ ہوتا اور لوگ بھی اس بے خودی میں نصرت کے ساتھ شریک ہو جاتے۔ در اصل نصرت ایک سچے فنکار تھے۔ اگر آپ ان کی ویڈیوز یا قوالی کی ریکارڈنگزکو غور سے سنیے تو صاف محسوس ہو گا کہ یہ ایک فنکار مجمع میں ایک تاثر ابھارنے کے لیئے ایک جوش بھرنے کے لیئے بے خودی کا تاثر انتی کامیابی سے دے رہا ہے کہ اس پر حقیقت کا گماں ہوتا ہے۔

nusrat4.jpg
میرا نصرت سے تعارف بھی عجیب حالات میں ہوا! یہ سن 95 کی بات ہے کہ میں مغربی موسیقی سے گھبرایا ایک روز ایک نائٹ کلب سے باہر آیا تو نہ جانے کیوں دل نے کہا کہ بس! ایک دم کھوج ہوئی کی بس اپنی موسیقی کو سننا ہے۔ سب سے پہلے میں نے مہدی حسن خان صاحب کی کچھ غزلیات سنیں اچھی لگیں۔ مگر کچھ مزا سا نہیں آیا۔ میں اصل میں غزل کو سننے اور سمجھنے کے قابل ہی نہ تھا(قابل تو اب بھی نہیں ہوں۔ مگر مہدی حسن صاحب کو بہت شوق سے سنتا ہوں)۔ انہیں ایام میں ایک مقامی میوزک سٹور پر نصرت فتح علی کا ایک البم نائٹ سانگ نظر آیا خرید لیا۔ یہ البم میری زندگی کا تقریباّ حصہ ہی بن گیا۔ کیونکہ نصرت مرحوم نے اسے مغربی سازوں اور مختلف انداز میں گایا تھا تو یہ مجھے زیادہ پسند آیا۔ نصرت کے اس البم کے بعد میں نے ان کے کئی دوسرے پاپ البمز سُنے، اور پھر غزلیات اور ہوتے ہوتے قوالی۔ نصرت کی قوالی سننے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ نصرت کا اصل فن تو اب میرے سامنے آیا ہے۔وہ دن ہے اور آج کا دن ہے نصرت فتح علی کی قوالی میری روز مرہ کی زندگی کا ایک لازمی جز ہے۔ نصرت کی کئی قوالیاں ایسی ہیں کہ انسان کو بکھیر کر رکھ دیں۔ روح جسم کا ساتھ چھوڑ دے اور انسان اپنے ہی بدن سے نکل کر کسی دوسری دُنیا کی سیر کر آئے ۔
نصرت گینز بکس میں درج ہیں بطور قوال سنگر کیونکہ ان کے البمز کی تعداد 125 ہے جو کہ کسی بھی قوال کے سب سے زیادہ المبمز ہیں۔ نصرت کے ہاں صرف تعداد ہی نہیں ہے معیار کا بھی بہت خیال رکھا گیا ہے، نصرت کے مشہور گانوں کی تعداد بھی سینکڑوں ہزاورں میں بنتی ہے۔ نی میں جانا جوگی دے نال، آنکھ اُٹھی محبت نے انگڑائی لی، ہیرے نی رانجھا جوگی ہوگیا، پھروں ڈھونڈتا مےکدہ توبہ توبہ، پیار اکھیاں دے بوہے تے کھلو کے ، تم ایک گورکھ دھندہ ہو اور حق علی علی جیسی بے شمار قوالیاں نصرت کے اچھوتے پن کا ثبوت ہیں۔

nusratbar.jpg


غزل، پاپ ، کافی، بھجن، گیت، کلاسیکل یا نیم کلاسیکل نصرت نے جو بھی گیا بے مثال گایا ہے۔ نصرت فتح علی خان وہ ساز تھا جو اب خاموش ہے۔ بطور جانشیں پیدائش سے ہی راحت کو آپ نے منتخب کیا اور سکھایا۔ میرے خیال میں راحت فتح علی خان بہت بڑے فنکار ہیں، مگر ان کا مقابلہ نصرت فتح علی سے کرنا ان کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ مغربی میڈیا نے نصرت کو وائس آف ہیون کا خطاب دیا تھا۔ اور واقعی ان کی آواز جنت کی آواز تھی، اور مجھے یقین ہے کہ جب بھی کسی بزرگ کا عرس جنتِ مبارک میں برپا ہوتا ہوگا تو قوالِ شہنشاہ ، وائس آف ہیون اپنے فن کا جادو جگاتے ہونگے اور اہلِ جنت جھوم جھوم جاتے ہو ں گے۔
نصرت فتح علی 95 میں شکاگو تشریف لائے تو ہمارے محترم افتخار نسیم صاحب کے ہاں مہمان ٹہرے، اس ایک بہت ہی
nusrat2.jpg
نجی محفل سے نصرت صاحب کی 4 غزلیں پیشِ خدمت ہیں۔ نصرت مرحوم ہارمونیم بجا رہے ہیں اور گا رہے ہیں۔ ایک گھریلو ٹیپ ریکارڈ پر یہ ریکارڈنگ ہوئی ہے یعنی فنکار، اس کا ساز اور اسے محفوظ کرنے کا بنیادی آلہ۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ آج کل کے بیشتر گلوکار صرف اور صرف ٹیکنالوجی کے سہارے گلوکار ہیں، مگر ان چاروں غزلوں میں آپ کو محسوس ہوگا کہ اگر فنکار سچا ہو تو اسکی آواز کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں۔ احمد فراز
جب تیرا حکم ملا ترک محبت۔ احمد ندیم قاسمی
مے خانے وچ ڈھول گیا۔ بری نظامی
پورا دکھ اور ادھا چاند۔ پروین شاکر


نصورت فتح علی خان صاحب کی 9 ویں برسی پر لکھا گیا محترم امجد شیخ کا مضمون
بشکریہ اردو لائف

 

حسان خان

لائبریرین
خدا مقدس ہستیوں کے طفیل خان صاحب کے درجات بلند کرے۔ آمین

مجھے خان صاحب کی سب سے اچھی قوالی آفریں آفریں لگتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top