جاسم محمد
محفلین
پاکستانی مظاہرین نے لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ کردیا
دسمبر 8, 2019
لندن ( آن لائن) برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر پر حملہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن کے علاقے پارک لین میں موجود فلیٹس کے باہر پاکستانی نژاد شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی جارہی تھی۔ کچھ دیر کے احتجاج کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے مرکزی دروازے پر ہلہ بول دیا۔ مظاہرین کی جانب سے نواز شریف کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی تاہم برطانوی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹادیا۔
خیال رہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پاکستانی نژاد طارق محمود نامی شخص نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔پی ٹی آئی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات تقویم احسن صدیقی نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ہونے والے مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔ اگر نوازشریف ضمانت کی شرائط پر عمل پیرا رہے تو مظاہرے نہیں کریں گے ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کیے جانے کے بعد مظاہرے میں لوگوں کی خاطر خواہ تعداد تو جمع نہ ہوسکی البتہ مظاہرین میں سے بعض نے عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
دوسری جانب شریف فیملی نے مظاہرے کی مخالفت میں مظاہرے کیلئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرآنے کے خواہشمند لیگی کارکنوں کو وہاں آنے سے روک دیا تھا۔