پاکستانی نوجوان نسل شرعی نظام کی حامی۔۔ بشکری بی بی سی اردو

میں یاددہانی کروانا چاہوں گا کہ جو اراکین سیاسی معاملات کو مذہبی منافرت کا رنگ دینے کے عادی ہیں اردو محفل اُن کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے۔اس کام کے لئے سوشل میڈیا کے علاوہ اردو کے بھی کچھ فورم موجود ہیں وہ وہاں جا کر اپنا کتھارسس کر سکتے ہیں۔ اردو محفل پر اختلاف رائے کے لئے جارحانہ الفاظ کے استعمال اور مذہبی منافرت کی آزادی نہیں دی جا سکتی۔
لا دینیت کے علمبردار بھی اپنے نظریات کی تشریح میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسروں کی دل آزاری نہ ہو۔
کیا مطلب ہے آپ کا کہ مناسب جگہ نہیں ہے؟؟؟؟؟ بلکہ آپ کو لکھنا چاہیئے کہ اردو محفل کا ماحول خراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور بہت ساری سائٹس اور فورمز ہیں خصوصا فیس بک۔ ادھر جا کر دل کی بھڑاس نکال لیں۔
 
نایاب

لائبریرین
بی بی سی نے اس خبر کے ساتھ تصویر بہت خوب منتخب کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

130403000932_pakistani_youth_304x171_getty_nocredit.jpg
 
باباجی

محفلین
پہلے یہ بتائیں کہ فوجی ادوار کے اسپین کتنے تھے اور جہموری ادوار کے۔ اور ان کے درمیان کتنا وقفہ تھا تو بات اپ کی سمجھ میں اجائے گی۔

فوجی حکمرانی میں جو سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے وہ یہ ملک اپنی راہ کھو بیٹھتا ہے اور کرپشن انتہا ہو پہنچ جاتی ہے ۔ ایسی ایسی برائیاں پنپ جاتی ہیں کہ ان کی سرکوبی کرنا مشکل ہوجاتا ہے
سر جی راہ کھونا اور راہ کاتباہ ہونا دونوں الگ الگ باتیں ہیں
کھوئی راہ تو مل جاتی ہے لیکن جب راہ تباہ ہوکر بالکل ہی اپنا نشان کھو بیٹھتی ہے تو وہ ہوتا جو آجکل ہو رہا ہے
اگر پوائنٹ اسکورنگ کی جائے تو جمہوریت کے منفی پوائنٹس کا کوئی شمار نہ ہوگا
 
باباجی

محفلین
بابا جی آج کل بڑی اچھی اچھی باتیں کر رہے ہیں کہیں کسی "سفر "پر تو نہیں نکلنے والے ؟ :)
جناب یہ سب آپ صحبت میں بیٹھنے کا نتیجہ ہے کے میں بھی کچھ کچھ سیاہ سی(بروزن سیاسی) باتیں کر رہا ہوں
اور اردو والے "سفر" کا تو پتا نہیں
انگلش والا "Suffer " نا ہوجائے :)
 
ساجد

محفلین
جناب یہ سب آپ صحبت میں بیٹھنے کا نتیجہ ہے کے میں بھی کچھ کچھ سیاہ سی(بروزن سیاسی) باتیں کر رہا ہوں
اور اردو والے "سفر" کا تو پتا نہیں
انگلش والا "Suffer " نا ہوجائے :)
ہاہاہاہا۔۔۔۔اگر فاتح بھائی یہاں ہوتے تو آپ کے مراسلے میں موجود ایک مخصوص لفظ کی تشریح یوں بیان کرتے کہ آپ پر اس لفظ کے وہ معانی بھی عیاں ہو جاتے جو آج تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
کوئی بات نہیں اردو اور انگلش والے سفر معمولی بات ہیں ہم تو ڈر گئے تھے کہ سفر کے ساتھ کہیں آخرت کا لاحقہ تو نہیں لگنے والا :)
 
باباجی

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔ ۔اگر فاتح بھائی یہاں ہوتے تو آپ کے مراسلے میں موجود ایک مخصوص لفظ کی تشریح یوں بیان کرتے کہ آپ پر اس لفظ کے وہ معانی بھی عیاں ہو جاتے جو آج تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
کوئی بات نہیں اردو اور انگلش والے سفر معمولی بات ہیں ہم تو ڈر گئے تھے کہ سفر کے ساتھ کہیں آخرت کا لاحقہ تو نہیں لگنے والا :)
ہاہاہاہاہاہا
میں نے ہر ممکن احتیاط سے وہ لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ اس کا متبادل لفظ مجھے نہیں مل سکا :)
 
فاتح

لائبریرین
جناب یہ سب آپ صحبت میں بیٹھنے کا نتیجہ ہے کے میں بھی کچھ کچھ سیاہ سی(بروزن سیاسی) باتیں کر رہا ہوں
اور اردو والے "سفر" کا تو پتا نہیں
انگلش والا "Suffer " نا ہوجائے :)
ہاہاہاہا۔۔۔ ۔اگر فاتح بھائی یہاں ہوتے تو آپ کے مراسلے میں موجود ایک مخصوص لفظ کی تشریح یوں بیان کرتے کہ آپ پر اس لفظ کے وہ معانی بھی عیاں ہو جاتے جو آج تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
کوئی بات نہیں اردو اور انگلش والے سفر معمولی بات ہیں ہم تو ڈر گئے تھے کہ سفر کے ساتھ کہیں آخرت کا لاحقہ تو نہیں لگنے والا :)
ہاہاہاہاہاہا
میں نے ہر ممکن احتیاط سے وہ لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ اس کا متبادل لفظ مجھے نہیں مل سکا :)

اسی لیے کہتےہیں کہ صالحین کے ساتھ صحبت کرنے سے انسان صالح بن جاتا ہے اور طالحین کے ساتھ صحبت کرنے سے طالح۔
 
Top