پاکستانی ٹرک/بس آرٹ

ww%2020x24.jpg
 
tumblr_le9gorkpss1qauaoio1_400.jpg



ٹرکوں کی موجودہ غیر معمولی سجاوٹ کی تاریخ گو بہت پرانی نہیں ہے۔ راجاؤں کے دور میں بگھیوں کی شاندارسجاوٹ کی جاتی تھی، 1920 میں کوہستان بس کمپنی نے مسافروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اپنی بسوں کو سجانے کے سلسلہ میں ماہر کاریگر استاد الہی بخش سے بات کی،استاد الہی بخش کے آباؤ اجداد کا تعلق پنجاب کے مشہور شہر چنیوٹ تھا وہ مغلیہ سلطنت کے عظیم محلات اور مندروں میں نقش و نگار کے کاریگر تھے۔وقت گذرنے کے ساتھ اس نے باقاعدہ ایک آرٹ کی حیثیت اختیار کر لی۔

پھر اسے ٹرک مالکان نے بھی اپنا لیا۔ اس میں لکڑی، پلاسٹک، چمک پٹی اور پینٹ استعمال کیا جاتا ہے پچھلے کچھ عرصہ سے اس میں مختلف قسم کی جگمگاتی لائٹس بھی استعمال کی جانے لگی ہیں
 

mohsin ali razvi

محفلین
  • 0,,16613751_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    امن رکشہ
    پاکستان میں ٹرکوں پر کیے جانے والے رنگ برنگے نقش ونگار آج کل کراچی میں رکشوں پر بھی نظر آ رہے ہیں۔ مگر اس سے بھی زیادہ نمایاں اور قابل توجہ ان رکشوں پر لکھے گئے امن کے نعرے اور پیغامات ہیں۔

  • 0,,16613738_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    بدامنی کے شکار شہر میں امن
    پاکستان یوتھ الائنس نامی تنظیم نے کراچی میں لوگوں کو امن و محبت کے پیغامات پہنچانے کے لیے تخلیقی انداز میں تین پہیوں کی سواری رکشہ کا استعمال کیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ برس کے دوران 2000 سے زائد افراد لسانی، مذہبی اور سیاسی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک ہوئے تھے۔

  • 0,,16613740_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    امن و محبت کے نعرے
    پاکستان یوتھ الائنس نے کراچی کے بعض ایسے علاقوں کے جہاں امن و امان کی صورتحال اکثر ابتر رہتی ہے، 200 کے قریب بچوں کی ایک ورکشاپ منعقد کی۔ ان بچوں نے امن کا پیغام پہنچانے کے لیے انتہائی تخلیقی نعرے اور پیغامات تجویز کیے جو اب ان رکشوں پر لکھے نظر آتے ہیں۔

  • 0,,16613754_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    پیغام امن کے ساتھ رومانوی آرٹ کی واپسی
    پاکستان میں رکشوں کو شدت پسند عناصر نفرت اور جنگ و جدل کے پیغامات پھیلانے کے لیے بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ پاکستان یوتھ الائنس کے صدر علی عباس زیدی کہ مطابق انہوں نے امن کا پیغام پھیلانے کے لیے اس رومانوی آرٹ کو واپس لانے کی کوشش کی ہے۔

  • 0,,16613778_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    روایتی آرٹ مگر بے مثال
    اس طرح کے رنگین نقش ونگار اور ڈیزائن پاکستان میں ٹرکوں اور بسوں پر عام نظر آتے ہیں۔ یہ آرٹ پاکستان میں عام ہونے کے باوجود دنیا میں منفرد اور بے مثل سمجھی جاتی ہے۔

  • 0,,16613764_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    پیغام امن کے ساتھ زیادہ توجہ بھی
    رکشہ ڈرائیوروں کے مطابق انوکھے نقش ونگار اور امن کے نعروں کے باعث ان کے رکشے زیادہ توجہ کا باعث بن رہے ہیں اور انہیں زیادہ سواریاں ملتی ہیں۔ گو کہ اکثر ڈرائیورز غیر تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ان پیغامات کو خود تو نہیں پڑھ سکتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ امن کے پیغام پھیلانے میں وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

  • 0,,16613770_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    جانے پہچانے پیغامات تخلیقی تبدیلی کے ساتھ
    امن رکشوں پر ایسے جملے اور پیغامات ذرا سے تخلیقی تبدیلی کے ساتھ درج کیے گئے ہیں جو عام طور پر رکشوں اور ٹرکوں پر لکھے نظر آتے ہیں۔ جیسے ’’پپو یار تنگ نہ کر‘‘ کے بجائے ’پپو یار جنگ نہ کر‘‘۔ یا ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کے بجائے ’’دیکھ مگر امن سے‘‘ وغیرہ وغیرہ۔

  • 0,,16602224_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    ’’ہم کالے ہیں تو کیا ہوا امن والے ہیں‘‘
    اسکول کے بچوں اور نوجوانوں کی طرف سے تجویر کردہ امن نعرے اور بعض تحریریں لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بھی بکھیر دیتی ہیں۔

  • 0,,16613744_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    ’’دوسرے مذہب کی عزت میں ہی اپنے مذہب کی عزت ہے‘‘
    شہر کی دیواروں پر دوسرے ممالک، مذاہب اور فرقوں کے خلاف درج نعروں کے جواب میں ان رکشوں پر ایک دوسرے کے لیے محبت اور سلامتی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہی میں سے ایک یہ پیغام بھی ہے۔

  • 0,,16602223_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    امن رکشہ پاکستان بھر میں پھیلانے کا عزم
    پاکستان یوتھ الائنس نے اپنے پراجیکٹ کا آغاز کراچی سے کیا ہے اور ابتدائی طور پر 50 امن رکشے تیار کیے جا رہے یں۔ تاہم اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر انہیں مزید ڈونرز مل گئے تو وہ امن رکشے کو پاکستان بھر میں پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • 0,,16613785_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    معروف ٹرک آرٹسٹ کی خدمات
    پاکستان یوتھ الائنس نے ان رکشوں پر نقش ونگار کے لیے ٹرک آرٹ کے لیے معروف آرٹسٹ نصرت اقبال کی خدمات حاصل کی ہیں۔ نصرت اقبال لندن میں ڈبلیو گیارہ طرز کی بس اور سڈنی میں اسی طرز پر ایک ٹرام کی تزئین و آرائش کر چکے ہیں۔

  • 0,,16602218_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    امن رکشہ واشنگٹن پہچانے کا ارادہ
    پاکستان یوتھ الائنس کے صدر علی عباس زیدی کے مطابق وہ امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کے ساتھ اس معاملے پر رابطہ رکھے ہوئے ہیں کہ ایک امن رکشہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے رکھا جائے۔ پاکستان یوتھ الائنس کے کوارڈینیٹر ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے۔

  • 0,,16613742_303,00.jpg


    تین پہیوں پر امن کا پیغام
    ’’رکشہ چلا رہا ہوں گولی تو نہیں‘‘
    علی عباس زیدی کے مطابق انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ان رکشوں کی بدولت کراچی میں امن و امان قائم نہیں ہو جائے گا، تاہم یہ امن کی ’عمارت کی تعمیر‘ میں ایک حصہ ضرور ہیں۔

    تصاویر:محسن علی رضوی بن محمد علی رضوی
    [ عامل شیرازی ]

 

تعبیر

محفلین
بڑی ہی دیرینہ خواہش ہے کہ ایک فاکسی خریدوں پھر اس پر ٹرک آرٹ کرواؤں اور اس کے پیچھے کوئی ایسا جملہ لکھواؤں کہ۔۔۔ نا پوچھیں :)
پر!
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ۔۔۔
ویسے کیسی عجیب خواہش ہے اور جملہ بھی تو بتائیں کہ کیا ہو گا بھلا؟ :)
پھر کیوں نا ایک تھریڈ پوسٹ کیا جائے کہ اگر آپ کے پاس ٹرک یا بس ہو تو کیا جملہ لکھوائیں گے؟
کیسا :p
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے کیسی عجیب خواہش ہے اور جملہ بھی تو بتائیں کہ کیا ہو گا بھلا؟ :)
پھر کیوں نا ایک تھریڈ پوسٹ کیا جائے کہ اگر آپ کے پاس ٹرک یا بس ہو تو کیا جملہ لکھوائیں گے؟
کیسا :p
ارے ٹرک یا بس ہی کیوں لوگ تو ایسے شوق اپنی کار پر بھی پورے کر لیتے ہیں
جیسے ایک بار ایک گاڑی کے پیچھے کیمیسٹری کے ڈسے ہوئے کسی شخص نے پورا کیمیکل ری ایکشن لکھوایا ہوا تھا۔ :ROFLMAO::LOL:
 
Top