ماوراء
محفلین
اور تفریح وغیرہ کے اعتبار سے کونسا چینل بہترین ہے؟
پی ٹی وی۔ جب باقی دوسرے چینلز پر بریکنگ نیوز آ رہی ہوتی ہے تو پی ٹی وی پر گانے لگے ہوتے ہیں۔ مکمل تفریح دیتا ہے پی ٹی وی۔ اس کی خبروں کو سن کر بھی بندہ کوئی ٹینشن نہیں لیتا۔
اور تفریح وغیرہ کے اعتبار سے کونسا چینل بہترین ہے؟
رہی بات انیق احمد کی تو انہوں نے میرے خیال میں بہت بڑی غلطی کی جیو کو چھوڑ کر، اس کی وجوہات بھی کچھ واضح نہیں ہیں، "الف" پروگرام ان کی پہچان بن گیا تھا اور ان کے بعد خورشید ندیم اس کردار میں بالکل نہیں جچ رہے لیکن اے آر وائی پر انیق احمد کا نیا پروگرام بھی کوئی اچھا تاثر دینے میں ناکام رہا ہے۔
ایک سوال یہ کہ ہمارے ہاں صرف جیو ٹیوی کی آپشن ہے جبکہ لگتا ہے کہ پاکستان میں جیو نیوز بھی آتا ہے۔ جیو ٹیوی خبروں کے لحاظ سے کیسا ہے؟ اور تفریح کے لحاظ سے؟
میری لسٹ میں کیا صرف اےآروئے ون ورلڈ وحد 24 گھنٹے کا نیوز چینل ہے؟ آج ٹیوی بھی ہمارے ہاں نہیں آتا۔
جیو نیوز آپکے لیے بہتر ہے۔
نیوز چینل ہوتا تو آپ دیکھتے ابھی جو نیو یارک انڈر گراؤنڈ دھماکہ ہوا ۔ پر آپ مس کرچکے ۔ میں نے سوچا بتاتی چلوں ۔
آپ لوگوں کا شکریہ۔
اصل میں پاکستان جس طرف گامزن ہے ہم چاہتے ہیں لحظہ لحظہ کی خبر رہے۔ آخر روز بیس تیس لوگ تو وہاں مر ہی رہے ہیں۔ اس لئے ایک نیوز چینل سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال یہ کہ ہمارے ہاں صرف جیو ٹیوی کی آپشن ہے جبکہ لگتا ہے کہ پاکستان میں جیو نیوز بھی آتا ہے۔ جیو ٹیوی خبروں کے لحاظ سے کیسا ہے؟ اور تفریح کے لحاظ سے؟
میری لسٹ میں کیا صرف اےآروئے ون ورلڈ وحد 24 گھنٹے کا نیوز چینل ہے؟ آج ٹیوی بھی ہمارے ہاں نہیں آتا۔
اور تفریح وغیرہ کے اعتبار سے کونسا چینل بہترین ہے؟
برادرم ابوشامل مجھے جہانتک علم ہے ایکسپریس اخبار ڈان گروپ ہی کی ملکیت ہے، تو کیا وہ ڈان ٹی وی سے ہٹ کر کوئی اردو چینل کھولیں گے۔ ایکسپریس واقعی ایک اچھا اخبار ہے، گو اسمیں کچھ پاکستانی اخباروں والی عادات موجود ہیں۔
ابو بھائی ۔۔۔ خورشید ندیم انیق احمد سے کئی لحاظ سے بہتر ہیں ۔ ایک تو ان کا اندازِ گفتگو بہت سلجھا ہوا ہوتا ہے اور لہجے میں بھی بہت ٹہراؤ موجود ہے جس کی وجہ سے ان کے سوالات اور گفتگو کا ماخذ سمجھنے میںکافی آسانی رہتی ہے ۔ اور قابلیت اور عملی سطح کی بلندی کی وجہ سے کبھی بھی موضوع ِ گفتگو سے انحراف نہیں کرتے اور احمد جاوید ، غامدی صاحب اور دیگر دانشوروں کے مشکل اور ثقیل جملوں کا بھی مرکزی لب باب آسانی سے ناظرین کا سمجھا دیتے ہیں۔
جبکہ انیق احمد کا اندازَ گفتگو ہمیشہ عُجلتی اور بےربط سا محسوس ہوتا ہے ۔ ویسے میں آپ کی اس بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ انیق احمد کا نیا پروگرام " آغاز " کوئی اچھا تاثر دینے میں ناکام رہا
آج کل کی پریس کانفرنسز اور بیانات وغیرہ میں "وقت" ٹی وی کا مائیک نظر آتا رہا ہے مگر ٹی سیٹ پر بہت ڈھونڈنے کے باوجود بھی نہیں ملا
جناب ، ان ساری باتوں سے مجھے قطعی دلچسپی نہیں کہ کیا ہورہا ہے ؟ اور کیوں ہورہا ہے۔؟ اور کیا چینیل کیا دکھاتے ہیں اور کیا کیا دیکھاتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اور ہمار معاشرہ کسطرف کو جارہا ہے بھلے میری طرف سے سیدھا بھاڑ میں جائے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
یہ میڈیا دیکھنے والوں پر ڈیپنڈ ہے دیکھکر اسکے رنگ میں ڈھلتے ہیں یا نہیں ۔
کوئی دیکھکر بھی سدھرے ہوئے ہوتے ہیں اور کچھ برا اثر ۔ اب یہ تو بندے پر ڈیپینڈ ہے ۔ سو ہمار مسلہ نہیں ہے ۔
آپ کسی اور سے اس مسلئے پر بحث کر دیکھے شاید کوئی آپکا ساتھ دے دے ۔ ہماری طرف سے معذرت قبول کریں ۔