حسیب نذیر گِل
محفلین
پاکستان میں جہاں ایک جانب غربت بڑھ رہی ہے وہاں دوسری طرف کروڑ پٹی افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران 12ہزار افرادکروڑ پتی بن گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ مصدقہ اعداد وشمار کے مطابق تین سال پہلے ملک ایک کروڑ سے زائد رقم بینک اکاوٴنٹس رکھنے والے افراد کی تعداد 24ہزار 423 تھی جو اب بڑھ کر 36ہزار 509 ہو گئی ہے۔
ان کھاتے داروں کے ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 20 کھرب روپے سے زائد ہے۔ گزشتہ 3 سال میں ان کھاتے داروں نے بینک شیڈول میں 800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2008ء سے غربت میں اضافے کی شرح بڑھ رہی ہے اور قومی دولت میں کہیں بھی اضافے کا رجحان دکھائی نہیں دیتا ، آمدنی کی غیر متوازن تقسیم جگہ جگہ عیاں ہے لیکن اس کے باوجود دسمبر 2008ء سے دسمبر 2011ء تک کی تین سالہ درمیانی مدت میں اکاوٴنٹس ہولڈرز کی تعداد مسلسل بڑھی ہے جو اب ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے
وی او اے اردو