پاکستانی کھانوں کی سعودیہ اور مڈل ایسٹ میں مقبولیت

مڈل ایسٹ اور خاص کر سعودیہ میں مقامی سعودی لوگ بھی اپنی فیملیوں کے ساتھ پاکستانی مطاعم میں پاکستانی پکوان بہت زیادہ شوق سے کھاتے ھوئے ملتے ھیں، سالن، روٹی نان کے علاوہ بریانی، کڑھائی یا بالٹی گوشت، کڑھائی مرغ، گردے، کلیجی، مغز فرائی، جھینگا اور مچھلی فرائی اور سیخ کباب، چکن تکہ بوٹی بھی اور دال سبزی کے علاوہ بہترین پراٹھے بھی ان کی پسندیدہ کھانے ھیں،!!!!! اور سموسے، پانی پھلے، دھی بڑے، چنے مکس فروٹ چاٹ کے علاوہ پکوڑے بھی خاص کر رمضان کے مہینے میں خوب مزے لے لے کر کھاتے ھیں، اور یہاں کی مٹھائیاں چم چم، قلاقند، برفی، رس گلے، رس ملائی بھی مقامی لوگوں کی دل پسند ھیں،!!!!

سعودیہ کے شہر الریاض میں خاص کر حارہ کے علاقے میں حیات ریسٹورنٹ، الحمرا ریسٹورنٹ، اور لاھوری کھابے، میں پاکستانی کھانے مشہور ھیں، اور شمیسی کے علاقے میں تو آپکو دو تین ھوٹل ایک پنجاب ھوٹل جو مجھے یاد ھے، جہاں آپکو مرغ کڑھائی اور مٹن کڑھائی، تازہ بالٹی گوشت اور بالٹی مرغ اسکے علاوہ یہاں پر چپلی کباب تو خاص کر مجھے بہت ھی چٹ پٹے اور خوب مزیدار لگے، اس کے علاوہ النسیم اور منفوحہ کے علاقوں میں پاکستانی ریسٹورنٹ موجود ھیں، ھر ایک علاقے کا الگ ھی منفرد انداز کے پاکستانی ذائقہ کے ساتھ ھر قسم کے پکوان دستیاب ھیں، اس کے علاوہ اسٹائلش ریسٹورانٹ میں مجھے "ریڈ اونین ریسٹورنٹ" بہت پسند آیا، !!!!

جدہ کے بین القوامی شہر میں عزیزیہ کے علاقے میں تو ایسا لگتا ھے کہ آپ پاکستان میں گھوم رھے ھیں، یہاں پاکستانی ایمبیسی اسکول کی وجہ سے پاکستانیوں کی آبادی بہت زیادہ ھے، اور یہاں بہت ھی مشکل سے مکان کرایہ پر ملتے ھیں، یہاں کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں مہران، کبابش، عثمانیہ اور لاثانی ریسٹورنٹ اور مٹھائی میں نرالا سوئیٹس بہت مشہور ھیں، جہاں آپ کو ھر قسم کی پاکستانی سوغات ملیں گی، اس کے علاوہ یہاں پر پاکستانی بہترین خوبصورت ملبوسات کی دکانوں کی بھر مار ھے، اس کے علاوہ پاکستان کی ھر چیز آپکو یہاں مل سکتی ھے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں ھمیشہ شام کے وقت بہت رونق رھتی ھے،!!!!!

اس کے علاوہ شرفیہ میں پاکستانی مکہ ھوٹل اور نرالا ھوٹل کے بہترین ھر قسم کے ذائقے دار کھانے اور باقی دوسرے انڈین پاکستانی دکانوں کی بھر مار ھے، پان سگریٹ کی دکانیں بھی خاص مخصوص دکانیں بھی موجود ھیں، جبکہ یہاں پان بیچنے پر پابندی ھے،!!!!!

اور بقیہ دوسرے علاقوں میں جیسے حی السلامہ، خاص کر المکرونہ، التحلیہ، بنی مالک میں بھی پاکستانی ریسٹورنٹ کی تعداد بہت زیادہ ھے، اور ھر جگہ کے مختلف ذائقہ کے ساتھ لوگوں کے پسندیدہ ریسٹورنٹ موجود ھیں،!!!!!

اور شہر الدمام اور الخبر جو ساتھ ھی نددیک نزدیک ھیں جہاں ساتھ میں الظہران بھی ھے، یہاں پر تو آپکو کراچی کے بندو خان کباب پراٹھے والے بھی ملیں گے، اور ان علاقوں‌ میں بھی پاکستانی ذائقوں کی خوشبو بھی چھٹیوں میں ھر شہر سے یہاں پکنک کے طور پر کھینچ لاتی ھے، الخبر میں خاص کر گھومنے پھرنے کے بہت سے سمندر کے کنارے ھاف مون بیچ اور فل مون بیچ تو بہت مشہور ھیں اور اس کے علاوہ بحرین تک پہنچنے کے لئے سمندر کے اوپر ایک بہت ھی طویل تقریباً میرے خیال میں 30 کلومیٹر لمبائی میں تو ھوگی، اس شاھکار پل کو جو سعودیہ اور بحرین کو آپس میں ملاتا ھے، اسکو دیکھنے کا اپنا ایک الگ ھی لطف ھے مگر دن کی روشنی میں اس پل پر کار یا بس میں خوبصورت سمندر کی چاروں طرف کے مناظر بہت ھی دل کو لبھاتے ھیں، اس کے علاوہ راستنورہ، الجبیل اور الہفوف، کے علاقےبھی ساتھ ساتھ ھیں !!!

اور مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں بھی آپ کو ھر جگہ زیادہ تر پاکستانی ھوٹلوں کی اچھی تعداد اچھے کھانوں کے ساتھ ملیں گے، جہاں پر ھر ملک کا باشندہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ھوتا ھوا نظر آتا ھے، سعودیہ کے ھر چھوٹے بڑے شہروں میں کوئی ایسا شہر نہیں ھے جہاں آپکو پاکستانی کھانے دستیاب نہ ھوں، جیسے حائل تبوک، المجمع، بدر، رابغ، ینبع،حافر باطن اور القصیم کے شہروں میں بریدہ اور عنیزہ کے علاوہ الرس، البدایعہ، البکیریہ میں بھی پاکستانیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ھے، وہاں پر بھی آپکو پاکستانی ذائقے ضرور ملیں گے،

الطائف کے ٹھنڈے خوبصورت پہاڑیوں کے سلسلے دیکھیں اور وہاں ھر چھوٹی بڑے جگہوں پر بھی پاکستانی پکوان کی مہک ضرور ملے گی، اور اگر ان حسین پہاڑوں کے سلسلے میں اگر اور آگے جائیں تو الباحا، عصیر، ابھا، نجران جیزان کے سبزازار اور ٹھنڈے علاقے اور چھوٹے سے خوبصورت شہر الخمیس مشیط پہاڑوں کے درمیان اپنی مثال آپ ھے، جہاں پر بھی آپکو پاکستانیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد اپنے روائیتی انداز میں نظر آئے گی، اس کے ساتھ ھمارے ملک کے کھانوں کا ذائقہ بھی ساتھ ساتھ آپکو ملے گا،!!!!!!!!!

کیا بات ھے میرے پیارے وطن کی خوشبو کی جو ھر جگہ ھر ملک میں بستی ھے،،!!!!!!!
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ وطن عزیز کی ہر شے ہی بہت خوبصورت ہے۔ اللہ ہمیں اچھے حکمران بھی دے دے تو اس کا بہت شکر ہوگا
 
شکریہ وطن عزیز کی ہر شے ہی بہت خوبصورت ہے۔ اللہ ہمیں اچھے حکمران بھی دے دے تو اس کا بہت شکر ہوگا

بہت شکریہ درویش جی،!!!! خوش رھیں،!!!!

ھم تمام پاکستانی جو سمندرپار دن رات محنت کرتے ھوئے، تکلیفیں اٹھاتے ھوئے،جو کچھ بھی اپنے وطن میں اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان بھیج رھے ھیں، جو کہ پاکستان کیلئے بہت بڑی خدمت ھے، اور ھمارے ملک کے سیاست دان ھمارے ملک کی دولت کو سمیٹ کر باھر کے ممالک میں اپنے کھاتوں میں منتقل کررھے ھیں،!!!!! اور ملک کے عوام پر سیاسی ھتکنڈے استعمال کرکے ان کی توجہ آپس کی لڑایوں، ھنگامہ آرائی، اور لسانی تفرقات، مذہبی اختلافات، اس کے علاوہ ھر ایک کے دلوں میں تعصبات پھیلانے، ایک دوسرے سے نفرتوں کے بیج بو رھے ھیں،!!!! اور ھم اسی بھیڑ چال کے پیچھے بھاگے چلے جارھے ھیں،!!!!

آج ھم گلے تو ملتے ھیں، لیکن دلوں میں ایک دوسرے کے لئے نفرتیں لئے ھوئے، کیا فائدہ ایسی محبت سے جو ھمارے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف تعصباتی، لسانی، زہر بھرے ھوئے ھیں،!!!!

کیا ھم سب آپس میں ایک مسلم پاکستانی کی حیثیت سے آپس میں اخوت بھائی چارے کی سوچ لئے ھوئے ایک پلیٹ فارم پر ایک زندہ دل قوم بن کر، وطن پرستی کا جذبہ لئے ھوئے کھڑے نہیں ھوسکتے،؟؟؟؟؟
 

mfdarvesh

محفلین
میں عبدالرحمان بھائی آپ سے متفق ہوں۔ ہمارے حکمران صرف عیاشیوں میں مصروف ہیں یا امریکی یاترا کر رہےہیں
 
درویش جی، کچھ ھماری اپنی بھی کمزوریاں ھیں،!!!!!

کیا پوچھتے ھو یہ کیسی گھڑی ھے
قیامت جیسی برسات کی جھڑی ھے

اپنی جان اپنا وطن بالکل آزاد ھے مگر
عوام اک دوسرے کے پیچھے پڑی ھے

محبت کس کو کہتے ھیں بھول چکے
موتیوں بغیر دیکھو خالی یہ لڑی ھے

کچھ ہمت کرو ساتھیو اٹھ کھڑے ھو
بہت مشکل وقت کی یہ گھڑی ھے
 

arifkarim

معطل
عرب کی کیا بات ہے، پاک و ہند کے کھانے پوری دنیا میں‌مقبول ہیں۔ ہمارے چھوٹے سے شہر میں چینی، جاپانی، اطالوی، مقامی ریستورانٹس کے مقابلہ میں انڈین کھانوں کی سیل سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ باقی بیچارے مکھیاں مارتے رہتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
میں نے ان سب میں کھایا ہے سوائے طائف اور چند چھوٹے شہرون کے مجھے تو الخبر اور جدہ اپنا اپنا سا لگتا ہے ریاض میں گیا تھا شمیسی علی زاکر اور طالوت بھائی کے ساتھ پر وہ مزہ نہیں تھا۔:grin: آج تو ہم نرالے ہو ٹل میں تھے۔:tongue:
 
Top