پاکستانی ہونے کی مشکلات

نیلم

محفلین
image-1_zpse770d5ea.jpg

،،،،
سنو یہ فخر سے اک راز بھی ہم فاش کرتے ہیں
کبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے، مگر اب واش کرتے ہیں

تھا بچوں کے لیے بوسہ مگر اب کِس ہی کرتے ہیں
ستاتی تھیں کبھی یادیں مگر اب مِس ہی کرتے ہیں

چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب واک کرتے ہیں
کبھی کرتے تھے ہم باتیں مگر اب ٹاک کرتے ہیں

کبھی جو امی ابو تھے ، وہی اب ممی پاپا ہیں
دعائیں جو کبھی دیتے تھے وہ بوڑھے سیاپا ہیں

کبھی جو تھا غسل خانہ ، بنا وہ باتھ روم آخر
بڑھا جو اور اک درج۔ہ ، بنا وہ واش روم آخ۔۔ر

کبھی ہم بھی تھے کرتے غسل، شاور اب تو لیتے ہیں
کبھی پھول چُنتے تھے، فلاور اب تو لیتے ہیں

کبھی تو درد ہوتا تھا، مگر اب پین ہوتا ہے
پڑھائی کی جگہ پر اب تو نالج گین ہوتا ہے

ڈنر اور لنچ ہوتا ہے، کبھی کھانا بھی کھاتے تھے
بریڈ پر ہے گزارا اب، کبھی کھابے اُڑاتے تھے

کبھی ناراض ہوتے تھے، مگر اب مائنڈ کرتے ہیں
جو مسئلہ کچھ اُلجھ جائے ، سلوشن فائنڈ کرتے ہیں

جگہ صدمے کی یارو اب تو ٹیشن ، شاک لیتے ہیں
کہ "بُوہا" شٹ جو کرتے ہیں تو اس کو لاک دیتے ہیں

ہوئ۔ے ’’آزاد"‘‘جب ہ۔۔م تو ’’ترق۔۔ی‘‘ ک۔۔ر گئ۔۔ے آخ۔۔۔ر
جو پینڈو ذہن والے تھے، وہ سارے موڈرن ہو گئے آخر
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب۔۔۔۔!

ہم تو گھر میں، دفتر میں اور محفل میں اردو ہی بولتے ہیں۔ کہ انگریزی ہمیں آتی نہیں اور ہمیں وہ زبان زہر لگتی ہے جس میں ایک جملہ اردو کا اور دوسرا انگریزی کا ہوتا ہے۔ یا تو آپ اردو بول لیجے یا پھر انگریزی (لیکن دراصل لوگوں کو ایک بھی ڈھنگ سے نہیں آتی)۔ ٹی وی پر بھی یہیں حال ہے نہ وہ اردو بولتے ہیں نہ انگریزی۔ شدید غصہ آتا ہے مجھے ایسے لوگوں پر۔

آتی تو ہمیں اردو بھی ڈھنگ سے نہیں ہے لیکن گزارا چلا لیتے ہیں۔ :)

پنجابی ہمیں اچھی لگتی ہے پر بول نہیں پاتے۔۔۔ ! کچھ کچھ سمجھ آتی ہے۔

سندھی تھوڑی تھوڑی آتی ہے اور ہم اکثر سندھی کی ٹانگ توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ :p
 
نیلم

محفلین
بہت ہی خوب۔۔۔ ۔!

اور ہمیں تو کسی ایک زبان پہ بھی عبور حاصل نہیں ہے:D
 
محمداحمد

لائبریرین
اور ہمیں تو کسی ایک زبان پہ بھی عبور حاصل نہیں ہے:D

ہمارا والا حال ہے، لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ایک زبان پوری نہیں آتی تو دوسری زبان گھسا دی جائے۔ :) ہمارے ایک ٹیچر تھے سعید احمد صدیقی وہ کہا کرتے تھے کہ مجھ سے ایک زبان میں بات کرو۔ اگر اردو میں کرنی ہے تو اردو میں کرو ۔ اور اگر انگریزی میں کرنی ہے تو مکمل انگریزی میں کرو۔

ویسے امیریکن انگلش مجھے پسند ہے کہ آسان ہے۔ اور آج کل ہم جی بھی امریکہ کی غلامی میں رہے ہیں۔

حساب عربی میں دینا ہے، لیکن حساب ٹھیک ہوا تو زبان مسئلہ نہیں بنے گی ۔ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے۔ (آمین)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت ہی خوب۔۔۔ ۔!

ہم تو گھر میں، دفتر میں اور محفل میں اردو ہی بولتے ہیں۔ کہ انگریزی ہمیں آتی نہیں اور ہمیں وہ زبان زہر لگتی ہے جس میں ایک جملہ اردو کا اور دوسرا انگریزی کا ہوتا ہے۔ یا تو آپ اردو بول لیجے یا پھر انگریزی (لیکن دراصل لوگوں کو ایک بھی ڈھنگ سے نہیں آتی)۔ ٹی وی پر بھی یہیں حال ہے نہ وہ اردو بولتے ہیں نہ انگریزی۔ شدید غصہ آتا ہے مجھے ایسے لوگوں پر۔

آتی تو ہمیں اردو بھی ڈھنگ سے نہیں ہے لیکن گزارا چلا لیتے ہیں۔ :)

پنجابی ہمیں اچھی لگتی ہے پر بول نہیں پاتے۔۔۔ ! کچھ کچھ سمجھ آتی ہے۔

سندھی تھوڑی تھوڑی آتی ہے اور ہم اکثر سندھی کی ٹانگ توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ :p
یعنی اکثریت میرے جیسی ہی نالائق ہے۔

ٹی وی نے ہی اصل میں حالات خراب کئے ہیں۔ ایک دو سال پہلے پی ٹی گوبل پر چاچا جی مستنصر حسین تارڑ کا پروگرام آتا تھا جس میں وہ مختلف شخصیات کا انٹرویو لیا کرتے تھے۔ اس قدر اچھی اردو سننے کو ملتی تھی اور آخر تک پروگرام میں دلچسپی قائم رہتی تھی۔ لیکن اب تو ہر چینل پر اردو انگریزی کا شاشلک پکایا جاتا ہے اور وہ بھی انتہائی بگڑے ہوئے انداز اور تلفظ کے ساتھ۔
 
مصرعہ ء اولیٰ متفق کی ریٹنگ سے مستثنیٰ ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور اک ہم ہیں۔ انگریزی سے نابلد:cool:
پنجابی سے بےبہرہ:cautious:
سرائیکی ہمیں کہتے ہیں کہ یہ وہ سرائیکی تو نہیں جو انکی زبان ہے :confused:
اردو بولنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں تو میڈم رعب و دبدبہ اعتراض کردیتی ہیں کہ یہ کیسی اردو ہے۔ :cry:
سندھی ہمیں ہاتھ جوڑ کر کہتی ہے کہ کوئی اور زبان بول لو۔ :?
عربی میں جو چیز ہمیں آتی ہے وہ نماز ہے۔ :shock:
ہن کیہڑے پاسے جائیے تے منجی کتھے ڈائیے:notworthy:

نوٹ: غیر متفق کرنے والے کا ماؤس ہی خراب ہوجائے۔ آمین :devil:

پس نوشت: حکایتی بہت عمدہ شاعری ہے
جگہ صدمے کی یارو اب تو ٹیشن ، شاک لیتے ہیں​
کہ "بُوہا" شٹ جو کرتے ہیں تو اس کو لاک دیتے ہیں​
 
:rollingonthefloor:
بہت شکریہ :)
 
ہمارا والا حال ہے، لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ایک زبان پوری نہیں آتی تو دوسری زبان گھسا دی جائے۔

ویسے امیریکن انگلش مجھے پسند ہے کہ آسان ہے۔
امریکی انگریزی تبھی آسان ہوئی ہے جب انہوں نے اصلی انگریزی کے ساتھ وہ کچھ کرنے دیا جو اردو کے ساتھ کرنا آپ کو ناپسند ہے ۔
 
بالکل خُوبی ہے اگر وہ زبانیں واقعی آئیں بھی نا :D
یہ بات درست ہے آپ کی ۔ بعض لوگ اردو میں انگریزی بہت ٹھونستے ہیں لیکن جب مکمل انگریزی میں پانچ منٹ بولنا پڑ جائے تو ان کی جان مصیبت میں آ جاتی ہے ۔ گویا ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ۔
 
Top