اظہرالحق
محفلین
جب سے زرداری صاحب صدر بنے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستان نام کے کسی ملک کے بادشاہ ہیں یا جاگیر دار ، انکا پہلا قدم ملک سے باہر صرف ذاتی کاموں کے لئے ہے ، انکی بُش سے ملاقات میں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ایک ذاتی حثیت میں اس سے تعزیت وصول کر رہے ہیں ، پھر سارہ پیلن سے ملاقات بھی ذاتی ہی تھی ، حتہ کہ اقوام متحدہ میں خطاب بھی ذاتیات کی عظیم مثال ہے ۔ ۔ ۔ اب وہ امریکہ میں رکے ہیں صرف ذاتی ملاقاتوں کے لئے ، ، وہاں سے دبئی آ رہے ہیں ذاتی کاموں کے لئے ۔۔۔ کیا یہ صدر پاکستان کے عہدہ کے قابل ہیں ؟ یا پھر پاکستان اب واقعٰی ہی زرداری بھٹو خاندان کی جاگیر بن چکا ہے جسے راجہ ہری چند کے کشمیر کی طرح امریکی گھُس بیٹھیوں کے ہاتھوں بیچ دیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ ایسا لگتا ہے کہ صدر پاکستان کو پاکستان کا کچھ پتہ نہیں ۔۔ ۔ یہ شاید دنیا کے پہلے صدر ہونگے جنہیں صرف اسلئے صدر بنا دیا گیا ہے کہ وہ یہ چاہتے تھے ۔ ۔۔ ۔ اگر وہ کوئی اور عہدہ بھی چاہتے تو ہمارے جیالے انکے لئے دل و جان سے دے دیتے ۔۔ ۔ ۔ اور وہ بھی پاکستان کھپے کھپے کہتے کہتے دنیا گھومتے رہتے ۔ ۔ ۔ ۔ شاید واقعٰی ہی پاکستان اب کہیں نہ کہیں کھپ ہی جائے گا ، ۔۔۔ ۔ کیونکہ اتنی بڑی کھپ تو زرداری کی شکل میں مل گئی ہے دیس کو ۔ ۔ ۔ ۔