پاکستان آسٹریلیا میں

شمشاد

لائبریرین
آج 14 دسمبر 2023 سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ Perth میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 اسکور بنائے تھے۔
آج کے کھیل کی خاص بات کہ David Warner نے 164 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 487 اسکور بنائے تھے۔

آج میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم 271 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 84 اسکور بنائے تھے۔ آسٹریلیا کو اس وقت 300 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم 271 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں 233 اسکور 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ختم کر کے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت پاکستان کی ٹئم اپنا پہلا ٹیسٹ باعزت طریقے پر ہارنے کے بالکل قریب ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اس وقت پاکستان کی ٹئم اپنا پہلا ٹیسٹ باعزت طریقے پر ہارنے کے بالکل قریب ہے ۔
شمشاد بھائی آپ نے اعلیٰ اخلاقی قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ورنہ جملہ کچھ یوں ہونا تھا ۔

اس وقت پاکستان کی ٹیم پنا پہلا ٹیسٹ بےعزت طریقے پر ہارنے کے بالکل قریب ہے۔:thinking:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے اعلیٰ اخلاقی قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ورنہ جملہ کچھ یوں ہونا تھا ۔
اس وقت پاکستان کی ٹیم پنا پہلا ٹیسٹ بےعزت طریقے پر ہارنے کے بالکل قریب ہے۔:thinking:
آپ کے جملے میں بھی حسب توقع کی کمی تھی ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جو ہزیمت عالمی اعزاز اٹھانے والوں کو ہندوستان کے ہاتھوں پانچ ایک سے پہنچی ، پاکستان ان زخموں پر مرہم رکھے گا ۔
ہم ہیں ہی اتنے خدمت گزار ،،، کیا کریں !
 

شمشاد

لائبریرین
میچ ڈیڑھ دن پہلے ختم کی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات کے ساتھ شاپنگ کر جانا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سے ملبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔
میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 اسکور بنائے۔
پہلے دن صرف 66 اوور کھیلے گئے۔ نجانے 90 اوور کی بجائے صرف 66 اوور کیوں کھیلے گئے۔
حسن علی، عامر جلال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 318 اسکور بنائے تھے۔
اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 اسکور بنائے تھے۔

عبد اللہ شفیق 62
امام الحق 10
شان مسعود 54
بابر اعظم 1
سعود شکیل 9
آغا سلمان 5
اسکور بنا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی پوری ٹیم 264 اسکور بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 اسکور بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو اس وقت 241 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی ٹیم اگر باقی کی 4 وکٹیں زیادہ سے زیادہ 60 اسکور دے کر حاصل کر لے تو میچ جیتنے کی امکانات ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہار تو چکا ہے، اب وائیٹ واش سے بچنے کے لیے تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنا لازمی ہے۔
آج تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 313 اسکور بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 6 اسکور بنائے تھے۔
 
آخری تدوین:
اب وائیٹ واش سے بچنے کے لیے تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنا لازمی ہے۔
وائٹ واش سے بچنے کے لئے مسلسل 17 واں ٹیسٹ بھی ہارنے کا ریکارڈ توڑنا ہے اور اس سے بھی ضروری ہے کہ یہ میچ جیتنے سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل تک رسائی کے لئے 33فیصد قیمتی پوائنٹس بھی ملیں گے۔
 
Top