کاشف رفیق
محفلین
واشنگٹن ... امریکی کانگریس کے ایک پینل نے بش انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کر نے کے فیصلے کی سماعت کا مطالبہ کیاہے اور الزام لگایا ہے کہ پاکستان امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی فنڈ کو ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال کر رہا ہے جو صرف بھارت کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔کانگریس کے پینل کی جانب سے تفتیش کا مطالبہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کو طیارے دینے کے پروگرام کو امریکی ارکان پارلیمنٹ کی اجنب سے سخت تنقید کا سامنا کر نا پڑے گا۔فروخت کی تفتیش کا مطالبہ نیو یارک سے ڈیمو کریٹک کانگریس کے رکن گرے ایکرمین نے کیا ہے جو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے بارے میں بین الاقوامی سب کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار براک اوبامہ نے بھی الزام لایا تھا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کا فنڈ بھارت کے خلاف استعمال کر نے کے لئے تیاریاں کر رہا ہے ۔16 ستمبر کو کانگریس کی سب کمیٹی پاکستان کو ایف سولہ طیارے دئے جانے کے پروگرام اور کا مکمل جائزہ لے گی ۔کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ پاکستان نے یو ایس فارن ملٹری فنانسگ ایف ایم ایف اب تک کس طرح استعمال کی گئی ہے ۔
سورس
سورس