پاکستان اور آسٹریلیا شارجہ میں آمنے سامنے

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔

ویسے مجھے حیرت ہوتی ہے ان جاہل سیلیکٹرز پر۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سر پر ہے اور یہ کھلا رہے ہیں بوڑھے بیل اعزاز چیمہ کو ۔۔۔حالانکہ جنید خان فل فورم میں ہے ابھی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ابو دہابی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔

اس وقت آسٹریلیا کے 139 اسکور ہیں۔ 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور 33 اوور ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے 4 وکٹیں 87 کے اسکور پر حاصل کر لی تھیں۔ اس کے بعد ابھی تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹی وی خبروں میں بتا رہے تھے "گرین شرٹس بدلہ لینے کے لیے بے قرار"

مجھے تو یہی سن کر ہنسی آ رہی تھی۔
 
ٹی وی خبروں میں بتا رہے تھے "گرین شرٹس بدلہ لینے کے لیے بے قرار"

مجھے تو یہی سن کر ہنسی آ رہی تھی۔
میں آپ کو ایک چینل کی ہیڈ لائن بتاتا ہوں۔
"شاہین شکست کا بدلہ لینے کے لیے پھڑ پھڑا رہے ہیں۔"
اب دیکھنا یہ یہ پھڑ پھڑانا جوش کی علامت یا زبح ہونے کے بعد کی پریکٹس ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
موجودہ پارٹنرشپ 65 کی ہو گئی ہے۔ ابھی تک پاکستانی وکٹ لینے کے لیے پھڑ پھڑا ہی تو رہے ہیں۔
 
Top