فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی واضح کر چکا ہوں۔
جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔
اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق ميں حفاظتی سروسز فراہم کرنے کے لیے بعض ديگر نجی سيکورٹی کمپنيوں کے علاوہ بليک واٹر سے بھی معاہدہ کيا تھا۔ ليکن پاکستانی ميڈيا ميں بعض عناصر کی جانب سے ديے جانے والے غلط تاثر کے برعکس يہ کوئ خفيہ معاہدہ يا پارٹنرشپ نہيں تھی۔ کانگريس نے نجی سيکورٹی کمپنيوں کے ساتھ معاہدے کے ليے باقاعدہ فنڈز منظور کيے تھے اور اس سے بھی اہم بات يہ ہے کہ عراقی حکومت ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔
پاکستان کے ضمن ميں تو امريکی حکومت نے بالکل واضح کر ديا ہے کہ بليک واٹر کے ساتھ پاکستان کے اندر ہمارا کوئ معاہدہ نہيں ہے۔
نوٹ - يہ تشريح نہيں تصحيح ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu