پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا اسکور بورڈ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
اندازہ کرلیں فیلڈنگ نے کتنا نقصان پہنچایا۔ کیا معلوم دو سو سے پہلے ہی آؤٹ کرچکے ہوتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کھیلے گا تو پتا لگے کا۔ اللہ کریں انڈین بھی انے وا کیچ چھوڑیں۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان کو ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ وکٹ کیپر بھی ہے۔ اور وہ دیکھتا رہتا ہے کہ کون سا باؤلر سیدھی گیند کروا رہا ہے اور کون سے باہر، اسی لحاظ سے وہ باؤلر بدلتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
وکٹ مشکل نہیں۔ آؤٹ فیلڈ بھی تیز ہے۔ آغاز میں کہا جارہا تھا کہ اس وکٹ پر تین سو بنانا مشکل نہیں۔
بس پاکستانی بلے باز اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کریں اور چھوڑے ہوئے کیچز کا ازالہ کریں۔ انشااللہ خیر رہے گی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عمر گل آج بہت زیادہ پریشر میں ہیں انھوں نے جو بیان دیا تھا اس کے بلکل خلاف جا رہے ہیں ابھی تک کوئی خاص بولنگ نظر نہیں آئی ان کیطرف سے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وکٹ مشکل نہیں۔ آؤٹ فیلڈ بھی تیز ہے۔ آغاز میں کہا جارہا تھا کہ اس وکٹ پر تین سو بنانا مشکل نہیں۔
بس پاکستانی بلے باز اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کریں اور چھوڑے ہوئے کیچز کا ازالہ کریں۔ انشااللہ خیر رہے گی۔

پاکستان کو آرام سے کھیلنا ہوگا اگر پاکستان اپنی وکٹیں بچا کر کھیلتا ہے تو انشاءاللہ میچ آرام سے جیت جائے گا
 
عثمان

محفلین
واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا چیز آسٹریلیا کے خلاف کی تھا جو کہ 177 تھا۔
آپ پتا لگے گا کہ بیٹنگ لائن اپ کتنے پانی میں ہے۔ واضح رہے کہ انہی بلے بازوں نے آج یہ کیچ بھی چھوڑے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ٹیم|اوور|مجموعی اسکور|آؤٹ|اوسط فی اوور
ہندوستان|46|235|چھ|10۔5

بیٹنگ پاور پلے شروع ہے۔ یہ دوسرا اوور تھا۔
آج تو عمر گل کی ایک نہیں چلی۔
پہلی گیند پر چوکا
دوسری وائیڈ
تیسری گیند پر چوکا
چوتھی گیند پر ایک
پانچویں گیند پر پھر چوکا
شکر ہے آخری گیند پر کچھ نہیں ہوا۔
عمر گل کا مہنگا اوور
14 اسکور دیئے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا چیز آسٹریلیا کے خلاف کی تھا جو کہ 177 تھا۔
آپ پتا لگے گا کہ بیٹنگ لائن اپ کتنے پانی میں ہے۔ واضح رہے کہ انہی بلے بازوں نے آج یہ کیچ بھی چھوڑے ہیں۔

سب کچھ واضح ہے جناب فکر نا کریں انشاءاللہ پاکستان اچھا کھیلے گا ایک اور آؤٹ ہوگیا ہے
 
عثمان

محفلین
یہ میچ بہت سنسنی خیز ہونے جارہا ہے۔ مجھ میں تو پاکستان کے پہلے بیس اوور دیکھنے کی ہمت نہیں۔ دو گھنٹے کی نیند لوں گا۔ ساری رات سے جاگ رہا ہوں۔ :noxxx:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top