پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

بھلکڑ

لائبریرین
انیس الرحمن بھائی کی مہربانی سے ہم پہلا میچ تو جیتنے سے قاصر رہے لیکن آج انیس بھائی کو اس دھاگے پر آنے سے بین کر دیا ہے بابا جی نے سو۔۔۔۔۔ آج ہم جیت جائیں گے!!!
ویسے پچھلے میچ میں زیادتی ہوئی جب ہمارے 4 آؤٹ تھے تو میں تو سو گیا اب جیت جائیں گے ۔۔۔۔لیکن بعد میں پتہ چلا کہ انیس بھائی اور "وہ" ۔۔۔۔۔ پاکستان کو ہرا کر ہی دم لیں گے!!!
دو بار جھلکیاں دیکھنے کے بعد میں بھی یقین کرنا مشکل ہے!!! بحرحال ۔۔۔۔۔۔۔ آج میں جلدی واپس بھی آگیا ہوں تاکہ نہ صرف میچ جیتیں بالکہ ٹِکا کے جیتیں!!!


یہ میچ دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلا جائے گا۔۔۔۔ میچ شروع ہونے میں تقریباِ سوا گھنٹا باقی ہے!!!
پاکستانی ٹیم کی طرف سے مصباح الحق (کپتان)، عبد الرحمان، احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، محمد حفیظ، محمد عرفان، ناصر جمشید، سعید اجمل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، سہیب مقصود، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمر امین اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہیں۔
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
170077.jpg

آج یہاں پر اپنے نشان پکے پکے چھوڑ چھوڑ کر جانے ہیں!!!!:p:p:p
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں بھی یہی مشورہ ملا کہ دفع کریں ایسے میچ کو۔

پر ہم نے کہا کہ ہر دن نئی اُمید کے ساتھ شروع کرنا چاہیے۔

اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور میچ جیتنے کی کوشش کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان پھر وہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہا ہے جو پچھلے میچ میں تھی۔

حیرت ہے جنید خان کو باہر بٹھا کر وہاب ریاض کو پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
اور ناصر جمشید نے اپنی وہی غلطی دہرائی!!!
اس گیند کو شہزاد نے فائن لیگ کی جانب کافی مہارت سے کھیل دیا تھا!!
اور ناصر نے پویلین کی راہ لیتے ہوئے پروفیسر صاحب کو میدان میں لانے کا سامان کیا!!
پاکستان 4 پہ ایک
5۔2 اوورز کے بعد
 

بھلکڑ

لائبریرین
پہلا پاور پلے اپنے اختتام کو پہنچا ۔۔۔۔۔الحمدللہ ہم نے 4 کی اوسط سے 40 رنز بٹور لئے ہیں!!!
اوورز 10
اسکور 40
حفیظ 21
شہزاد 18
 

بھلکڑ

لائبریرین
مکلارن کے پہلے اوور میں حفیظ نے بھی واپسی کی راہ لی!!!
بڑی سرکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میدان میں تشریف لے آئے ہیں
آج تو فُل سینچری کا موڈ ہے اپنا!!!! :)

12 اوور 52 اسکور 2 کھلاڑی آؤٹ
 

بھلکڑ

لائبریرین
مصباح پہلے پاکستانی کپتان جنہوں نے ایک سال میں 1000 سے زائد اسکور کئے !!!
اسکور 85
اوور 21
 

بھلکڑ

لائبریرین
مصباح کا چھکا
اور پھر احمد شہزاد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی ۔۔۔۔۔۔
یاد رہے احمد شہزاد کی مسلسل تیسرے میچ میں ففٹی ہے!!

تالیاں !!!!
 

بھلکڑ

لائبریرین
مکلارن کے اگلے سپیل میں مصباح نے جہاز اُڑایا جو کہ ملر کے ہاتھوں میں جا کر گر گیا!!!!
شاید ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کہا جاسکتا ہے!!!!

عمر امین میدان میں!!!
112 پہ 3
 

بھلکڑ

لائبریرین
احمد شہزاد بھی شارجہ جتنا اسکور کرنے کے بعد ساتھیوں میں جا ملیں گے!!!
عمران طاہر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا
117 پہ 4
28 اوور
 
Top