فاتح بھائی ۔۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے رول کے مطابق میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموںکو پانچ ، پانچ بالیں کرانے کی لیئے دی جاتیں ہیں جو کہ دونوں ٹیموں کے پانچ مختلف بولر ایک ایک بول کرواتے ہیں ۔ مزے کی بات ہے ان گیندوں کو کوئی بیسٹمین نہیں کھیلتا ، بلکہ بولر اپنے اصل ایکشن اور اسپیڈ کے ساتھ سامنے کی کریز کی وکٹوں کو ہٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ( جہاں کوئی بیسٹمین نہیں ہوتا ) ۔ جس ٹیم کے بولرز زیادہ ہٹ کریں گے سو وہی جیتیں گے ۔ جیسے ابھی پاکستان صفر تین سے ہار گیا ۔
دوسرے لفظوں میں سامنے کی وکٹوں کو نشانہ بنانا ہے ۔ جس کا نشانہ اچھا ہوگا وہ جیت جائے گا ۔ اس کے لیئے کنچے کھیلنےکی مشق ضروری ہے ۔ جس میں انڈیا والے آگے نکلے ۔