طالوت
محفلین
(1882----1960) رستم زماں ، غلام محمد عرف گاما پہلوان امرتسر میں پیدا ہوئے۔۔15 اکتوبر 1910 کو رستم زماں(Heavy Weight World Champion) کا خطاب زبسکو کو ہرا کر جیتا اس سے پہلے موصوف رستم پنجاب اور رستم ہند کا خطاب رکھتے تھے۔۔ اس کے بعد سے یہ دنیا کے اکلوتے پہلوان ہیں جو اپنی زندگی میں کبھی نہیں ہارے۔۔پانچ فٹ سات انچ کے یہ پہلوان 1960 میں گاما پہلوان لاہور میں انتقال کر گئے۔۔۔
برطانوی پہلوانوں کو برطانیہ میں ناکوں چنے چبوانے والےمنظور حسین عرف بھولو پہلوان نے 1949 میں رستم پاکستان اور 1967 میں رستم زماں کا خطاب جیتا۔۔
اسلم پہلوان جن کا گاما پہلوان نے گود لیا (یہ بھتیجے تھے گاما پہلوان کے) ، برصغیر کے دوسرے بڑے پہلوان مانے جاتے ہیں۔۔ مقامی خطابات کے علاوہ انھوں نے 1953 کے کامن ویلتھ کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔۔
مئی 2008 میں رستم پنجاب کا مقابلہ بلو پہلوان شیخوپوریہ پٹھہ حاجی افضل اور اچھی ملتانیہ پہلوان پٹھہ تاج پہلوان کے درمیان ہوا جسے بلو پہلوان نے جیت لیا تھا۔۔ بشکریہ آج نیوز
رستم پاکستان کا اعزاز رکھنے والے گوجرانوالا کے بشیر بھولا بھالا ۔۔
ایک کم سن پہلوان گرز تھامے ۔۔ پہلوانوں کو خطاب کے ساتھ گرز دینے کی یہ روایت پاک و ہند میں تقریبا 400 سال پرانی ہے
اور شہر گوجرانوالا ، جس کا دوسرا نام پہلوانوں کا شہر ہے ۔۔
آزادی کے بعد ان تمام نامور پہلوانوں کا قیام پاکستان میں رہا اور عمر کا بڑا حصہ لاہور اور گوجرانوالا میں گزارا ۔۔ بد قسمتی سے ان عظیم کھلاڑیوں کے نہ تو صحیح ریکارڈ موجود ہیں اور نہ ہی اس فن کی طرف کوئی خاص توجہ دی گئی ۔۔ (تاہم میری طرف سے تلاش جاری ہے آپ بھی کوشش کریں) ۔۔۔
-----------------------------برطانوی پہلوانوں کو برطانیہ میں ناکوں چنے چبوانے والےمنظور حسین عرف بھولو پہلوان نے 1949 میں رستم پاکستان اور 1967 میں رستم زماں کا خطاب جیتا۔۔

وسلام