پاکستان بلاگ ایوارڈ – شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لو وائی یارو، سجنو، مترو، دوستو تے قاریو!
آپ کے حلقہ ”اردو بلاگستان“ سے ہمارا، تمہارا اور سب کا اردو بلاگ بھی ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کےالیکشن میں نامزد ہو گیا ہے۔۔۔ حضرات! ہم پہلے بھی ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال رکھتے رہے ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ کچھ ہم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں دیر کر دی تھی اور کچھ ہمارے اثاثوں کی جانچ پڑتال میں الیکشن کمیشن نے اپنی مصروفیات کے باعث کافی وقت لگا دیا ہے اور ہمیں الیکشن کمپین کے لئے بہت تھوڑا وقت ملا ہے۔ لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام عہدیداران اور جیالے فوراً محترک ہو جائیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جائیں اور سب سے پہلے اپنے قیمتی ووٹ اور اس سے بھی زیادہ قیمتی تبصرے سے نوازیں، پھر دیگر فورمز، پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا، رشتہ داروں، دوستوں اور تمام جگہوں پر بھرپور کمپین چلا کر، جیت یقینی بنائیں۔۔۔شکریہ۔۔۔

جیالوں کے نعرے۔۔۔ ووٹ ہمارے، ووٹ ہمارے
بلاگ تے موراں۔۔۔ ٹھکا ٹھک
چھا گیا وائی چھا گیا۔۔۔ساڈا بلاگ چھا گیا

blog-award-468-60.jpg
خیر مذاق کے علاوہ بات یہ ہے کہ میرا بلاگ (م بلال م کی بیاض) پاکستان بلاگ ایوارڈ کے ”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“ والے زمرہ میں نامزد ہوا ہے۔ کسی بلاگ کے جیتنے کے لئے ووٹ اور تبصرے 50فیصد کردار ادا کریں گے، باقی 50فیصد فیصلہ جج صاحبان کریں گے۔فی الحال مجھے آپ کے ووٹ اور تبصرے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ جلدی میں ہیں تو کم از کم صرف چند کلک سے ووٹ تو دے دیں۔ باقی جو حضرات ووٹ کے ساتھ ساتھ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کی ویب سائیٹ پر میرے بلاگ کی نامزدگی والے صفحہ پر تبصرہ بھی کر دیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا۔ لیکن ٹھہریئے! اگر آپ کو میرا بلاگ پسند ہے یعنی آپ سمجھتے ہیں کہ ”م بلال م کی بیاض“ ووٹ کے قابل ہے، تو ووٹ دیجئے گا۔ فیصلہ جو ہو گا دیکھا جائے گا لیکن اس سارے مرحلے سے کم از کم مجھے یہ تو اندازہ ہو جائے گا کہ ”اردو“ کے بارے میں کیا گیا ”کام“ کتنا قابل ہے اور آپ لوگ اس کو کتنا پسند کرتے ہیں۔ ایوارڈ ملے نہ ملے، کوئی پرواہ نہیں لیکن آؤ دنیا پر ثابت کریں کہ ہم اردو بلاگر کسی سے کم نہیں۔

ووٹ دینے کا طریقہ
سب سے پہلے اس لنک پر جائیں۔
http://pakistanblogawards.com/2011/11/19/best-use-of-the-urdu-language-in-a-blog-muhammad-bilal-mahmood/

وہاں پر آپ کو درج ذیل تصویر کے مطابق ہیڈنگ کے نیچے پانچ ستارے نظر آئیں گے۔ آپ میرے بلاگ کو جتنا پسند کرتے ہیں اتنے نمبر والے ستارے پر کلک کر کے اتنے نمبر دے سکتے ہیں۔ بائیں طرف والا ستارہ ایک نمبر کا ہے اور دائیں طرف والا پانچ نمبر کا ہے۔ درمیان والے بھی اپنے نمبروں کے حساب سے ترتیب سے ہیں۔ پانچ نمبر والے ستارے پر کلک کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے بلاگ کو پانچ نمبر دیئے۔
m-bilal-m-blog-vote.gif
ستارے پر کلک کرنے کے بعد معمولی سی زحمت کریں اور وہیں پر یعنی بلاگ ایوارڈ والی ویب سائیٹ پر نیچے میرے بلاگ کے بارے میں اپنے تاثرات بے شک چند ایک الفاظ میں تبصرے/رائے کی صورت میں درج کروا دیں۔ وہاں پر آپ کی دی گئی رائے بلاگ کے اچھے ہونے یا نہ ہونے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرے گی۔
یوں تو ووٹ دینے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2011ء ہے لیکن لگے ہاتھوں ابھی ووٹ دے دیں۔ آپ بھی خوش ہم بھی خوش۔

ہو سکے تو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی کچھ مال وال بھی تو خرچ کریں ناں۔ ہماری حکومت نے بلاقیمت ووٹ دینے کی رسم ہی ختم کر دی ہوئی ہے۔;)
 

بلال

محفلین
بلال بھائی کچھ مال وال بھی تو خرچ کریں ناں۔ ہماری حکومت نے بلاقیمت ووٹ دینے کی رسم ہی ختم کر دی ہوئی ہے۔;)
شمشاد بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن ہم حقیقی جمہوریت کے قائل ہیں۔ مال کی بجائے کام کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ یہ تو تھا سیاسی بیان۔
ویسے آپس کی بات ہے بتاؤ آپ کی برادری میں کتنے ووٹ ہیں اور مک مکا کتنے تک ہو سکتا ہے؟ باقی اگر ہم الیکشن جیت گئے تو گلیاں نالیاں تو پکی کروا ہی دیں گے ساتھ ساتھ تھانے کچہری کی بھی آپ کو کوئی فکر نہیں ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی ووٹ تو اپنی برادری میں ایک ہی تھا جو کہ میرا تھا اور وہ میں کاسٹ کر دیا ہے۔

باقی آپ کے لیے گلی محلے میں اشتہار چسپاں کروا دیئے ہیں۔
 
Top