پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - ٹی20

حسیب

محفلین
پاکستانی ٹیم کی یہی حیران کن بات ہے کہ یہ ہارا ہوا مقابلہ جیت سکتے ہیں اور جیتا ہوا میچ ہار بھی سکتے ہیں جیسا آج ہوا بھٹی کے اوور کے بعد۔ اور یہی خوبی یا خامی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو باقی ٹیموں سے ممتاز کرتی ہے اور میچ دیکھنا صحیح لطف آتا ہے۔
پاکستانی ٹیم اگر ہارا ہوا میچ جیتتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ دوسری ٹیم نے جیتا ہوا میچ ہارا ہے۔ اگر جیتا ہوا میچ ہارتی ہے تو اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ دوسری ٹیم نے ہارا ہوا میچ جیتا
تو پھر کیا فرق ہوا؟؟؟
 

حسیب

محفلین
اس میں کیا شک ہے کہ آج پاکستانی ٹیم زیادہ بہتر کھیلی اور اسی لیے جیتی اور نو کمنٹ اس لیے کہ میں نے جس تناظر میں بات کی وہ آپ سمجھے نہیں حالانکہ میں اوپر ماہی سسٹر کے مراسلے میں وضاحت کرچکا پھر فضول کی بحث سے کیا حاصل
بات بحث کی نہیں آپ نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سمجھ کر بات کرو

کرکٹ کو سمجھ کر ہی بات ہو رہی ہے یہی آسٹریلیا کی ٹیم جب ایشز سیریز کھیلنے انگلینڈ کئی تھی تو اس وقت یہ پروفیشنل ازم کہاں سوئی ہوئی تھی؟؟؟

بات صرف یہ ہے کہ اب پاکستانی ٹیم پہ تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ دوسری ٹیم ہارے بھی تو پروفیشنل ازم
پاکستانی ٹیم جیتے تو یہ کہا جاتا ہے کہ بس تکے سے ہی جیت گئے ہیں۔ اندھے کے ہاتھ بٹیر لگ گئی وغیرہ وغیرہ
جب ہارے تو تنقید کرنا تو فرض عین ہوتا ہے
 

حسیب

محفلین
بالکل درست! آسٹریلیا اس میچ کو یقینا جیت چکا ہوتا اگر پاکستانی ٹیم 190 تک اسکور نہ کرتی۔ کیونکہ آج جیسی پرفارمینس ہمارے بھٹی صاحب نے دکھائی ہے یعنی ایک اوور میں 30 رنز تو اسکے بعد بھی آسٹریلیا کا ہار جانا پاکستانیوں کیلئے خوش قسمتی ہے۔
پاکستان اسی آسٹریلیا کے خلاف 149 رنز کا دفاع کر چکا ہے۔ اس وقت کیا ہوا تھا؟؟؟
 
Top