پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

فرقان احمد

محفلین
اب یہ ایک ایک گیند کی ٹینشن کون کاٹے بھیا! آخری دو کھلاڑیوں کو بے پناہ داد! تاہم، اب یہ میچ تو گیا ہاتھ سے!
 
ابو مصعب

محفلین
پہلی اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں شاندار تھے۔ جب انگلینڈ کی دوسری اننگ شروع ہوئی تو پاکستان کے جیتنے کے چانسز 55 فیصد تھے۔ لیکن پھر اچانک سب کچھ بدل گیا۔
دوسری اننگ میں نقشہ ہی بدل گیا۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
بقول ایک نقاد ۔۔۔۔۔ اگر ہماری ٹیل اینڈرز ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے تو ہم شاید بچ جاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لعنت ہے ایسی ٹاپ اور مڈل آرڈر پہ جو اپنا کام ٹیل اینڈرز پہ چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مفت خور کہیں کے ۔۔۔۔۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
2eo8w08.jpg
 
کوئی یہاں چھاتی پہ ہاتھ مار مار کر کہہ رہا تھا کہ پاکستان میچ جیت گیا ہے۔

میرا کمینٹ یاد رکھیں. یہ میچ پاکستان جیت چکا ہے. آج کا دن اور بیٹنگ کرنا ہے. پھر انگلینڈ کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں ہوگا انشاءاللہ
 
Muhammad Ikram

محفلین
پہلی اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں شاندار تھے۔ جب انگلینڈ کی دوسری اننگ شروع ہوئی تو پاکستان کے جیتنے کے چانسز 55 فیصد تھے۔ لیکن پھر اچانک سب کچھ بدل گیا۔
دوسری اننگ میں نقشہ ہی بدل گیا۔
یہ ہی تو میں کہہ رہا تھا کہ پاکستان کو پہلی اننگ آخری اننگ کے طور پہ کھیلنا چاہئے۔۔۔۔۔۔لیکن ہماری ٹیم میں """ بڑا بھائی ہے نا'''''' والا تصور رچ بس گیا ہے اور نہیں نکلے گا کبھی ۔۔۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
بہرحال اب کیا ہوسکتا ہے!!!!! میچ تو ہاتھ سے گیا ہے۔۔۔۔ صرف یہ کہہ کر بات حتم کریں گے کہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا ایک تکنیکی غلطی تھی۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
آخری بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے اس تھریڈ میں جتنے بھی کمنٹس دیئے ۔۔۔ سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔۔۔ کے اُصول کو مد نظر رکھ کر دیئے کیونکہ میں ہمیشہ پاکستان کو ٹاپ پہ دیکھنا چاہتا ہوں اور چاہتا رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت قبول کریں۔
 
فاخر رضا

محفلین
بھائی پاکستان سے ہمیشہ اندھی محبت کی ہے اور کرتا رہوں گا. اپنا کالا کلوٹا بچہ بلکہ کھوٹا سکہ بھی دوسرے کے شاہ رخ خان سے اچھا لگتا ہے. یہ میرے ساتھ شاید نفسیاتی مسئلہ ہے. ہم میں سے بہت سارے لوگ پاکستان کے خلاف بات کرکے اپنے آپ کو حقیقت پسند ثابت کرتے ہیں، انہیں حقیقت پسندی مبارک، ہم تو سیدھے سادھے دیہاتی ہیں
 
فاخر بھائی کیوں اتنے سنجیدہ ہو گئے ہیں؟؟ ازراہ تفنن کہا تھا آپ دل پہ لے گئے. معذرت ہے صاحب اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں.
 
فاخر رضا

محفلین
فاخر بھائی کیوں اتنے سنجیدہ ہو گئے ہیں؟؟ ازراہ تفنن کہا تھا آپ دل پہ لے گئے. معذرت ہے صاحب اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں.
آپ سے ناراض ہونے کی جرات تو کیا سوچ بھی نہیں سکتا. آپ اور دیگر دوستوں کی محفل سے روح کو جو سکون ملتا ہے وہ فیلنگ بہت اچھی ہے. آپ کے مراسلات سے ہمیشہ مستفید ہوتا ہوں. چونکہ اردو محفل میں سب کو آزادی رائے حاصل ہے اس لیے لکھ دیا تھا. میں بھی معذرت خواہ ہوں. اب حساب برابر
 
قبلہ آپ تو حساب کے بہت پکے ہیں۔۔۔۔ حساب کتاب اچھا کر لیتے ہیں۔ ہم فقیروں کو "شمار" کرنے پر شکر گزار۔
 
Top