پاکستان بمقابلہ بھارت: چیمپئنزٹرافی،چوتھا میچ

ابن توقیر

محفلین
جب تک یہ رویہ ہے امپرومنت کی کوئی گنجائش نہیں
جی بالکل، یہ تو ہے، نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے لیکن نظام سے پہلے خود کو بدلنا ہے کہ فرد واحد اپنے حصے کے دیے جلانے لگے گا تو خودکار طریقے سے نظام کی اصلاح ہوتی چلی جائے گی.
آپ بهی کوشش کریں، ہم بهی اپنے حصے کی کرتے ہیں.
خوش رہیں، آباد رہیں.
 

ہادیہ

محفلین
میچ ہی دیکھ رہے ہیں نا سب بھائی لوگ یا پاکستانی کھلاڑیوں کی "بِستی" خراب کررہے ہیں؟:p
 

Muhammad Ikram

محفلین
شکر ہے میں نے بھی زیادہ تر میچ نہیں دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹاس جیت کر جب فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تو مین سمجھا کہ آج خیر نہیں اپن کی ۔۔۔۔۔۔۔ اب شعیب ملک ، اظہر علی جیسے بیٹسمین ظہیر عباس اور جاوید میانداد تو ہیں نہیں کہ ٹارگٹ چیز کریں ۔۔۔۔۔۔۔ پتہ نہیں کون ظالم ایسا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلش پچز سے ڈراتا ہے!!!!!!
 

محمدظہیر

محفلین
تمام ہندوستانی دوستوں کو آج کے کرکٹ میچ ۔ہندوستان بقابلہ پاکستان میں ، ہماری کامیابی مبارک ہو:)
پاکستانی ٹیم کے چاہنے والوں کے لیے اظہار ہمدردی پیش کرنا کیسا رہے گا معلوم نہیں، پر اتنا کہ سکتا ہوں better luck next time :)
 

الف عین

لائبریرین
میں تو سو گیا تھا میچ مکمل ہونے سے پہلے ہی، اس یقین کے ساتھ کہ اب ہند کا جیتنا تو یقینی ہے ہی۔ صبح اخبار سے کنفرم کر لیا۔
 

حسیب

محفلین
ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنائی تھی تو اس دن اس کا روزہ تھا
میڈیا میں اس کا کافی شور مچا ہوا تھا لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے کہ ہاشم نے اس بات کی تردید کر دی تھی. ہاشم کا کہنا تھا کہ رمضان کے احترام کی وجہ سے میں نے آن فیلڈ پانی پینے سے گریز کیا تھا لیکن روزہ نہیں تھا
 
روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلنا ایسا ہی ہے کم و بیش جیسے شراپ پی کر نماز پڑھنا
 
آخری تدوین:

حسیب

محفلین
ان کی ٹرپل سینچری کے بارے میں یہ کافی مشہور ہوا تھا کہ اس میں ان کا روزہ تھا۔ویسے اس بات کو عقل بھی تسلیم کرتی ہے کہ اچھی خاصی مشقت ہے گیم میں،ایسے میں روزہ رکھنا کافی مشکل ہے۔
یونس خان کے بارے میں بھی کافی سن رکھا ہے لیکن کنفرم نہیں ہے
 

محمدظہیر

محفلین
پہلی بات تو یہ ہے کہ رمضان میں ان کھیلوں کو منعقد کرنے منع کیا جائے ۔ مسلم ممالک ایک ماہ بعد ملتوی کرنے کے لیے آئی سی سی سے درخواست تو کر سکتے ہیں۔
 
Top