پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اکتوبر 2007

شمشاد

لائبریرین
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اکتوبر 2007 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 160 کے اسکور سے ہرا دیا۔

یونس خان نے بہت کوشش کی کہ ہار سے بچ جائیں اور ملک نے بھی ذمہ داری دکھائی لیکن دونوں اوپنر اور دیگر کھلاڑیوں نے بالکل بھی ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے کھانے کے وقفے تک 26 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 سکور بنائے تھے۔

آج کے میچ کی خاص بات کہ دنیائے کرکٹ کا نامور کھلاڑی انضمام الحق اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ +رونا+ اس کے بعد وہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ لیکن جب بھی کرکٹ کی بات ہو گی انضمام کے تذکرے کے بغیر نامکمل رہے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 83 اوور کھیلے اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 259 سکور بنائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جنوبی افریقہ نے گزشتہ دن کو اسکور میں مزید 98 سکور جمع کیئے اور باقی کی چار وکٹیں بھی گنوا دیں۔ کل 357 اسکور۔

پاکستان کی شروعات اچھی تھی۔ لیکن پلک جھپکتے میں اوپر نیچے 3 وکٹیں گر گئیں۔ تھوڑی دیر بعد چوتھی بھی گئی۔ آج کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 140 اسکور بنائے تھے ۔ انضمام دس پر کھیل رہے ہیں۔ جاوید میانداد کے ریکارڈ سے غالباً دس اسکور ہی پیچھے ہیں۔
 

ہمسفر

محفلین
ہمممممممممممم

آج تو کایا ہی پلٹ گئی
جنوبی افریقہ کے بالرز نے پاکستانی بلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا206 پر پوری ٹیم کو کھڈے لائن لگا دیا ہے
ابھی تک 26 پر کوئی آئوٹ نہیں ہے جنوبی افریقہ کی دوسری باری میں
151 رنز کی بڑھت جنوبی افریقہ کو پہلی باری کے دوارا ملی ہے
شکریہ
 

دوست

محفلین
یہ بھی گیا ہاتھ سے لگتا ہے۔
انضمام بے چارہ آخری ٹیسٹ میں بھی ایسے ہی جائے گا۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آج کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 154 سکور بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ تھے۔

اس وقت انہیں 305 پانچ رن کی برتری حاصل ہے۔

میچ گیا پاکستانی ٹیم کے ہاتھ سے۔
معجزہ ہی ہو گا اگر بغیر کسی فیصلے کے میچ ختم ہو جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے جب میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کا سنا تھا تو میں سوچ رہا تھا کہ اتنی خطرناک بیٹنگ لائن
یہ تو ایسی بیٹنگ لائن تھی کہ پاکستان کو مرے سے مرا 500 سے تو اوپر ہی مارنا تھا۔
لیکن حیرت ہے صرف 206 رنز ہی بنائے
 
Top